Sukkur News

Sukkur News Sukkur News par aapko milti hai haqiqat par mabni khabren, breaking updates, local issues, events, culture aur Sukkur se mutaliq tamam aham maloomat.

Humara maqsad hai awam ki awaaz ko buland karna aur sach ko zimmedari ke sath pesh karna.....

06/09/2026

⛽ پیٹرول مہنگا، مہنگائی بے قابو!

سکھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اخراجات نے عوام کی کمر توڑ دی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدن وہیں ہے، مگر اخراجات آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔

06/09/2026

🇵🇰 یومِ دفاعِ پاکستان، سکھر میں پروقار تقریب

سکھر کے لبِ مہران واکنگ ٹریک پر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وطنِ عزیز کے دفاع اور شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ملی جذبے کا اظہار کیا گیا۔

03/09/2026

پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کی سکھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل، تاجروں کی حمایت کے بعد شہر کی متعدد مارکیٹیں بند۔

02/09/2026

🚨 سکھر میں صفائی کے دعوے، گندے پانی میں بہہ گئے!

ٹاؤن چیئرمین کے دفاتر کے باہر کئی روز سے سیوریج کا گندا پانی جمع، بدبو اور تعفن سے شہری پریشان!

🤔 جب چیئرمین کے دفتر کے باہر ہی صفائی نہیں ہو رہی تو شہر کی گلیوں کا کون پُرسانِ حال ہے؟

02/09/2026

🚨 سکھر میں مہنگائی کا نیا طوفان!

آٹے کے بعد اب ککنگ آئل کے ریٹ بھی آسمان پر جا پہنچے 😱
گھر کا چولہا جلانا عوام کے لیے دن بہ دن مشکل، شہری بول اٹھے: آخر مہنگائی کا یہ سلسلہ کب رکے گا؟

01/09/2026

🚨 سکھر میں آٹے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ!

آٹا 6 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور وار، گھریلو بجٹ مزید متاثر ہونے کا خدشہ۔

روٹی پہلے ہی مشکل، اب آٹا بھی مہنگا! 😱

01/09/2026

🚨 ایمبولینس میں مریض نہیں، منشیات کی کھیپ! 🚑😱

سکھر میں بڑی کارروائی، ایمبولینس کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس اور آئس برآمد، مبینہ منشیات سپلائی کرنے والا گروہ قانون کے شکنجے میں!

31/08/2026

سکھر بندر وال کے ساتھ سیوریج لائن کا منصوبہ، کئی ماہ سے سست روی کا شکار!

منصوبہ شروع ہوئے کئی ماہ گزر گئے، مگر کام کی رفتار انتہائی سست—شہریوں کو مشکلات کا سامنا، متعلقہ اداروں سے منصوبے کی بروقت تکمیل کا مطالبہ۔

30/08/2026

سکھر کے تاریخی محمد بن قاسم پارک کی حالت دیکھ کر شہری حیران، تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود پارک ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا۔
کروڑوں کہاں خرچ ہوئے؟ ذمہ دار کون؟ شہریوں کا بڑا سوال!

27/08/2026

دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہونے لگی

Address

Rohri
65200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sukkur News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share