Anjuman marwar karigran Pakistan

Anjuman marwar karigran Pakistan ہیڈ اف میڈیا سیل انجمن مارواڑ کاریگران سعود اقبال

22/08/2026

🎙️ بات سے بات — خصوصی انٹرویو
انجمن مارواڑ کاریگران کے خصوصی پروگرام "بات سے بات" کا اہم اور خصوصی انٹرویو ہمارے page پر نشر کیا جائے گا۔

📌 میزبان: فرخ جمال
📌 پروڈیوسر: سعود اقبال
📌 مہمانِ خصوصی: تعلیم کمیٹی چیئرمین جناب اویس احمد شیخ صاحب

ایک اہم اور معلوماتی گفتگو، جسے آپ ضرور دیکھیں اور اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کریں۔ ❤️

اپنے دوستوں کے ساتھ پوسٹ Share کریں، Like اور Comment ضرور کریں تاکہ یہ انٹرویو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔ 🙏

13/08/2026
12/08/2026

14 august
انجمن مارواڑ کاریگران حیدرآباد سندھ جشن آزادی پروگرام

12/08/2026

🎙️ بات سے بات | پہلا خصوصی انٹرویو | عابد صلاح الدین، صدرِ انجمن

🎤 بات سے بات پروگرام کے پہلے خصوصی انٹرویو میں ہم نے گفتگو کی ہے جناب عابد صلاح الدین صاحب، صدرِ انجمن کے ساتھ۔

اس خصوصی نشست میں انجمن کے مختلف معاملات، موجودہ صورتحال، اہم مسائل اور آئندہ کے حوالے سے عابد صلاح الدین صاحب سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔

یہ انٹرویو ان تمام افراد کے لیے اہم ہے جو انجمن کی سرگرمیوں، مسائل اور صدرِ انجمن کے مؤقف کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

📌 پروگرام: بات سے بات
📌 انٹرویو: پہلا خصوصی انٹرویو
📌 مہمان: عابد صلاح الدین صاحب
📌 عہدہ: صدرِ انجمن

آپ سے گزارش ہے کہ ویڈیو کو مکمل دیکھیں، اپنی قیمتی رائے کمنٹ میں ضرور دیں اور اسے اپنے دوستوں اور متعلقہ افراد کے ساتھ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

اگر آپ کو ہماری یہ کاوش پسند آئے تو چینل کو سبسکرائب کریں اور 🔔 بیل آئیکن ضرور دبائیں تاکہ آنے والے تمام انٹرویوز اور پروگرامز آپ تک بروقت پہنچ سکیں۔

👍 لائک کریں
💬 اپنی رائے کمنٹ میں دیں
📤 ویڈیو شیئر کریں
🔔 چینل سبسکرائب کریں

#انجمن #انٹرویو

10/08/2026

خصوصی انٹرویو
12 اگست 2026 رات 11 بجے تک
#خصوصی

06/08/2026

6/8/26
انجمن مارواڑ کاریگران حیدرآباد سندھ کے مرکزی دفتر میں ورکنگ کمیٹی کا اہم اجلاس انعقاد پذیر

: انجمن مارواڑ کاریگران کے مرکزی دفتر میں ورکنگ کمیٹی کا ایک عام و اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے مستقبل اور فلاحی امور کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں درج ذیل اہم نقاط اور فیصلے منظوری کے بعد طے پائے:
* نئے رکن کی حلف برداری: ورکنگ کمیٹی کے نئے ممبر نعیم شیخ اجمیری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور تنظیم کے قواعد و ضوابط کے تحت اپنی خدمات مخلصانہ انداز میں سرانجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
* مردم شماری سافٹ ویئر کی منظوری: کمیٹی کے تمام اراکین کی اکثریت رائے سے مردم شماری کے لیے تیار کیے گئے جدید سافٹ ویئر کی باضابطہ منظوری دے دی گئی، جس سے کمیٹی کے ڈیموگرافک اور معلوماتی نظام کو مزید شفاف اور منظم بنایا جا سکے گا۔
* تعلیمی منصوبوں کا آغاز: برادری اور علاقے کے بچوں کی تعلیمی ترقی کے لیے انجمن کے مرکزی دفتر میں جلد از جلد مدرسہ اور ٹیوشن سینٹر کا قیام عمل میں لانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
اجلاس کا اختتام تنظیم کی کامیابی، برادری کی خوشحالی اور دیے گئے فیصلوں پر جلد از جلد عمل درآمد کی دعا کے ساتھ ہوا۔

ہیڈ اف میڈیا سیل سعود اقبال
انجمن مارواڑ کاریگران، حیدرآباد سندھ

23/07/2026

انجمن مارواڑ کاریگران کے مرکزی دفتر میں الیکشن کمیشن بورڈ کی اہم ملاقات
: انجمن مارواڑ کاریگران حیدرآباد سندھ کے مرکزی دفتر میں الیکشن کمیشن بورڈ کے وفد نے اہم ملاقات کی۔
اس موقع پر موجودہ عہدے داران نے الیکشن کمیشن بورڈ کے اراکین کی مرکزی دفتر تشریف آوری اور آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران الیکشن کمیشن بورڈ نے موجودہ کابینہ کی گزشتہ تین ماہ کی شاندار کارکردگی اور خدمات کو بھرپور الفاظ میں سراہا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن بورڈ کے اراکین نے تنظیم کی ترقی اور فلاحی امور کے لیے آئندہ بھی دل و جان سے محنت کرنے کے عزم و ارادے کا اعادہ کیا اور اپنی تمام تر خدمات پیش کرنے کی پیشکش کی۔
علاوہ ازیں، دیگر تنظیمی امور کے ساتھ ساتھ تنظیم کے تحت جاری مردم شماری کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بہترین پیشرفت کو نہایت سراہا گیا۔
منجانب: میڈیا سیل، انجمن مارواڑ کاریگران حیدرآباد سندھ
ہیڈ آف میڈیا سیل: سعود اقبال

Follow the میڈیا سیل انجمن مارواڑ کاریگران حیدرآباد سندھ channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaCrdzB2f...
15/07/2026

Follow the میڈیا سیل انجمن مارواڑ کاریگران حیدرآباد سندھ channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaCrdzB2f3EBc9nUjF1Q

Follow ‎میڈیا سیل انجمن مارواڑ کاریگران حیدرآباد سندھ‎'s WhatsApp channel. ‎ہیڈ اف میڈیا سیل سعود اقبال.‎ Join 11 followers for the latest updates.

Address

آفس انجمن مارواڑ کاریگران حیدرآباد
Hyderabad
71500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjuman marwar karigran Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category