20/06/2026
"شادی کی پہلی رات: قرآن و سنت کے آئینے میں" (پشتو زبان کا پہلا مستند علمی شاہکار)
"علم سمندر ہے، ایک گھونٹ سے پیاس نہیں بجھتی"
عزیز من ! دنیا میں ہر موضوع پر قلم اٹھانے والے سینکڑوں مصنفین موجود ہیں، اور ہر موضوع پر لکھی جانے والی کتابیں بھی بے شمار.......ایک ہی عنوان پر مختلف اہل قلم کی متعدد کتب پڑھنے کے باوجود قاری کو ہر کتاب میں ایک الگ رنگ، ایک نیا زاویہ اور منفرد انداز تحریر نظر آتا ہے۔
کوئی ایک کتاب پڑھ کر یہ سمجھ لینا کہ فلاں موضوع پر علم مکمل ہو گیا، یہ خام خیالی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ علم ایک بہتا ہوا دریا ہے۔ جس کی گہرائی ناپنا ممکن نہیں۔ لکھاری کا اسلوب، مواد کی تحقیق اور سب سے بڑھ کر قلم کی سچائی و اخلاص ، یہی وہ چیزیں ہیں جو ایک کتاب کو عام سے ممتاز بنا دیتی ہیں۔
ایسے ہی اہم موضوعات میں سے ایک موضوع "شادی کی رات کے آداب" ہے۔ بازار میں اس عنوان پر کئی کتب موجود ہیں، لیکن میرے استادِ محترم شیخ مولانا عبدالسلام حفظہ اللہ کی تصنیف "مسنون و مستند آداب الزفاف" کو ایک ممتاز حیثیت حاصل ہے۔
یہ کتاب پشتو زبان میں اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے جو مکمل طور پر قرآن و سنت، محدثین و فقہاء کے مستند اقوال کی روشنی میں لکھی گئی ہے۔ اگرچہ میں نے ابھی اس کا مطالعہ نہیں کیا، لیکن کتاب کے منتخب اقتباسات اور جید علماء کی تحری تقاریظ اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ یہ واقعی ایک علمی شاہکار ہے۔
میرے استاد محترم ممتاز مذہبی مفکر حضرت مولانا مفتی محمد آیاز درانی صاحب حفظہ اللّٰہ اور اسی طرح ایک
بہترین محقق اور مشہور شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر سراج الاسلام حنیف صاحب حفظہ اللّٰہ کی تقاریظ اس کتاب کے مدلل اور ممتاز ہونے پر گواہی ثبت کر چکے ہے
اور یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ اس کے مصنف میرے استاد محترم شیخ عبدالسلام صاحب حفظہ اللہ ہیں۔ ان کے فن تدریس، مطالعے کی وسعت اور حافظے کی ضبط کو دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔
کتاب کے نمایاں امتیازات :
ہر حدیث کا مکمل حوالہ اور اس کی صحت پر تحقیق موجود ہے۔
کتاب میں صرف صحیح اور حسن احادیث کو بطور دلیل پیش کیا گیا ہے۔
جہاں کوئی ضعیف روایت آئی ہے، وہاں حاشیے میں اس کے ضعف کے بارے میں نشاندہی کر چکے ہے ۔
ہر بات کے ساتھ کتاب کا نام، جلد اور صفحہ نمبر درج ہے تاکہ قاری خود تحقیق کر سکے۔
ان امتیازات کے علاوہ بھی اس کتاب میں کئی ایسی خوبیاں ہیں جنہیں دیکھ کر ہر قاری خود اندازہ لگا لے گا کہ یہ کوئی عام تصنیف نہیں۔
نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ اس کتاب کا ضرور مطالعہ کریں اور غیر اسلامی طریقوں سے اجتناب کریں ۔
شادی کی رات کے آداب کو شریعت کی روشنی میں سمجھنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔
اللہ تعالیٰ استاد محترم شیخ عبدالسلام حفظہ اللہ کے علم، عمر اور قلم میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔
از قلم طلحہ زید شاہین
@عب