22/08/2026
سجاول کے علاقے چھچ جان خان میں یہ معاملہ پیش آیا کہ آپ کا مال ہماری زمین میں کیوں آیا؟
افسوس کہ #جتوئی برادری کو گولیاں اور کلہاڑیاں نہیں چلانی چاہیے تھیں۔ اگر کوئی مسئلہ تھا تو اسے بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا تھا۔ آج اگر #پشتون برادری کے لوگ #جتوئی برادری کے ساتھ ایسا سلوک کرتے تو شاید آج پورا فیس بک اسی واقعے سے بھرا ہوتا۔ اور شاید پورے سندھ میں کرفیو لگ چُکا ہوتا۔
اس واقعے کی مکمل انکوائری کروائی جائے اور #پشتونوں کے ساتھ انصاف کیا جائے
اگر کسی #پشتون کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو اسے انصاف ملنا چاہیے، اور اگر کسی #سندھی شہری کے ساتھ ظلم ہوا ہے تو اسے بھی برابر انصاف ملنا چاہیے۔
ہم حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چھچ جان خان واقعے کی مکمل تحقیقات، شفاف تفتیش اور متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ ہم آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ اور تمام متعلقہ اداروں سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کی جائے اور جو بھی ذمہ دار ثابت ہو، اسے قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔