Tangi News HD

Tangi News HD We are working for Health Education and local issues.

05/07/2023

تنگی میں گیس کی لولوڈشیڈنگ جاری ہے کوئی پوچنے والا نہیں ہے سی این جی کو سپلائی د ھڑا دھڑ چاری ہے

10/05/2022

اطلاع جنازہ۔

مفتی سردار علی مرحوم کے محافظ مولانا محمد صہیب حنفی بھی وفات پا گئے۔

مفتی سردار علی المعروف توجو مرحوم کے ساتھ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے مولانا محمد صہیب حنفی ولد سجاد امیر صیب بھی وفات پاگئے۔مرحوم کی نمازہ جنازہ کل 11/05/2022 بدھ کے روز صبح 9 بجے میتھر غونڈئی (فضل آباد) تحصیل تخت بھائی میں ادا کی جائے گی۔

23 مارچ یا 27 مارچ۔۔؟۔    آپ لوگوں نے کس کا ساتھ دینا ہے ۔۔؟
17/03/2022

23 مارچ یا 27 مارچ۔۔؟۔
آپ لوگوں نے کس کا ساتھ دینا ہے ۔۔؟

گل آباد تنگی کے رہائشی فرہان خان ایس ایچ تنگی مسعود خان کو چترالی (پکول )کا تحفہ دے رہے ہیں ۔۔ایس ایچ او تنگی مسعود خان ...
12/03/2022

گل آباد تنگی کے رہائشی فرہان خان ایس ایچ تنگی مسعود خان کو چترالی (پکول )کا تحفہ دے رہے ہیں ۔۔
ایس ایچ او تنگی مسعود خان ایک بہادر ،ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسر ہے ۔تھانہ تنگی میں تعیناتی پر ہم ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد خان کے بے حد مشکور ہیں اور ایس ایچ او تنگی سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تنگی کو منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے گزشتہ دور کی طرح اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دیں گے ۔۔فرہان خان گل آباد

11/03/2022

*چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مولانا فضل الرحمن سے ٹیلفونک گفتگو کا منظر۔۔۔مولانا سلمان دیروی

سات دن کی بیٹی کو پانچ گولیاں مار کر قتل کرنے والا باپ گرفتار ۔۔۔ شکریہ اسمعیٰل کھاڑک ڈی پی او میانوالی
10/03/2022

سات دن کی بیٹی کو پانچ گولیاں مار کر قتل کرنے والا باپ گرفتار ۔۔۔ شکریہ اسمعیٰل کھاڑک ڈی پی او میانوالی

دی ایجوکیٹرز سکول تنگی کو سٹاف کو مندرجہ زیل سٹاف کی ضرورت ۔۔
10/03/2022

دی ایجوکیٹرز سکول تنگی کو سٹاف کو مندرجہ زیل سٹاف کی ضرورت ۔۔

09/03/2022

وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھائی ایم پی اے لیاقت خٹک کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ۔۔لیاقت خٹک کل 10 مارچ کو اسلام آباد میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

07/03/2022

تنگی لطیف آباد کورونہ میں بیدخلی کیخلاف خان مزارین مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔۔دونوں فریقین ایک بار پھر آمنے سامنے

انتہائی افسوسناک خبرمیانوالی ۔پہلی اولاد بیٹی پیدا ہونے پر سفاک باپ نے 7دن کی بیٹی کو 4 فائر مار کر قتل کردیا۔۔۔ذرائعقیا...
07/03/2022

انتہائی افسوسناک خبر
میانوالی ۔پہلی اولاد بیٹی پیدا ہونے پر سفاک باپ نے 7دن کی بیٹی کو 4 فائر مار کر قتل کردیا۔۔۔ذرائع
قیامت خود بتائے گی کہ قیامت کیوں ضروری تھی.

پشاور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف  نے کہا ہے کہ نادراکی مدد سے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی ساتھ ہی ...
06/03/2022

پشاور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نادراکی مدد سے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی ساتھ ہی سہولت کاروں کا بھی پتا چل گیا ہے، 48 گھنٹوں میں پورا نیٹ ورک میڈیا کے سامنے پیش کردیں گے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پولیس حکام کے ہمراہ کوچہ رسالدار قصہ خوانی بم دھماکے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خودکش بمبار کی شناخت کرلی گئی ہے، پشاور بم دھماکا دوپہر ڈیڑھ بجے ہوا، دو پولیس اہلکار مسجد کی سیکیورٹی پر تعینات تھے، پولیس پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں حالاں کہ پولیس ڈیوٹی پر تھی اور جانوں پر کھیل گئی۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان تک پہنچ چکے، وزیر داخلہ
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پولیو کے حوالے سے بھی صوبے میں مہم جاری ہے اور پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں، پشاور ہی میں جمعہ کے روز ہندوؤں کے تہوار کی وجہ سے مندروں کے باہر بھی پولیس اہلکار موجود تھے، انٹیلی جنس میں خامی ہوسکتی ہے الرٹ ضرورتھا۔
انہوں نے کہا کہ خودکش بمبار کی شناخت کرلی گئی ہے اور اس حوالے سے نادرا کی مدد لی گئی ہے، خودکش بمبار نے سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا، تلاشی لینے والے پولیس اہلکار پر فائر کیا گیا، تنگ جگہ ہونے کی وجہ سے دھماکے سے زیادہ نقصانات ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ شواہد جمع کرلیے گئے ہیں اب تحقیقات جاری ہیں، خودکش بمبار کو لانے والے سہولت کاروں کی شناخت کی گئی اور کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا، اصل نیٹ ورک کو ہم 48 گھنٹوں میں میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔
تمام انٹیلی جنس ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، کئی واقعات کو انٹیلی جنس ادارے ناکام بھی بناتے ہیں جو منظرعام پر نہیں آتے، ہم کسی پر بھی انگلی نہیں اٹھاتے، سب ہی کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے واقعات ہر ملک میں ہو رہے ہیں، بہتری کی گنجاش موجود رہتی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مذکورہ جامع مسجد پر حملے کے حوالے سے کوئی الرٹ نہیں تھا، ہم نے بم دھماکے کے حوالے سے گرفتاریاں کی ہیں۔
اسی سے متعلق : پشاور دھماکے کے مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، شہدا کی تعداد 62 ہوگئی
سی سی پی او اعجاز خان نے کہا کہ پولیو مہم میں 5500 نفری تعینات تھی، نماز جمعہ اجتماعات پر بھی پولیس اہلکار تعینات تھے، شروع میں دو دہشت گردوں کی آمد کی اطلاع تھی لیکن ایک ہی خودکش بمبارتھا، پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سنبھالا اور اب بھی سنبھال لیں گے۔
سی سی سی پی او اعجاز خان نے کہا کہ شہر میں مجموعی طور پر سکیورٹی ہائی الرٹ تھی، پولیو مہم میں 5 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے، شہر کے تمام مذہبی مقامات کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، اندرون شہر کے مندروں کو بھی سیکیورٹی دی گئی
انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی، پشاور پولیس اور حساس اداروں پر مشتمل ٹیم نے موقع سے اہم شواہد حاصل کیے ہیں، جائے وقوع کے اطراف میں پانچ کلومیٹر تک سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تجزیہ کیا گیا، جائے وقوع اور اطراف میں جیو فسنگ بھی کی گئی، موقع سے شواہد حاصل کیے گئے جن میں خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا، وقوعہ میں استعمال ہونے والی پستول سے فنگر پرنٹس اور خالی خ*ل وغیرہ شامل ہیں۔
سی سی پی او نے بتایا کہ پستول سے فنگر پرنٹس لے کر نادرا ٹیم کو موقع پر بلا کر خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کی پہچان کی گئی، اسی طرح ہیومن انٹیلی جنس کو بھی بروئے کار لاتے ہوئے رکشا ڈرائیور تک رسائی حاصل کی گئی ہے، شواہد کی روشنی میں تفتیشی ٹیم نے وقوعہ کو 2/3 گھٹوں میں ورک آوٹ کرتے ہوئے ملوث نیٹ ورک کو توڑ دیا ہے۔
سی سی پی او اعجاز خان نے مزید کہا کہ خودکش حملہ آور کے خاندان تک رسائی حاصل کرلی ہے اور 48 گھنٹوں میں بقایا نیٹ ورک تک پہنچ جائیں گے۔

06/03/2022

چارسدہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر سیاحتی مقام سردریاب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن عمل میں لایاگیا ہے, جس میں فیملی پارک سمیت درجنوں دکانوں کو گرایا گیا ہے. آپریشن کے دوران 28کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرائی گئی۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کے ذریعے ایک ہوٹل سمیت دس دکانوں اور پانچ کچی جھونپڑیوں کو گرا کر 88 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی جس کی مالیت سرکاری نرخ کے مطابق 28کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اسی طرح ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزید 100کنال اراضی جس کی مالیت 30کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے پر موجود ہٹس اور ہوٹلوں کو بھی ایک ماہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور 6اپریل تک تمام ہوٹل مالکان کو رضاکارانہ طور پر اپنے ہوٹل دریا ں کنارے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔اسی طرح ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ہوٹلز مالکان کو یہ بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ کسی قسم گندگی اور لیٹرین سے خارج ہونے والی گندگی دریا میں پھینکنے سے بھی گریز کریں۔ اس حوالے سے سردریاب مچھلی فروشان کے صدر جان محمد عرف جانے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ہدایت پر راضاکارانہ طور تمام ریسٹورنٹس کا گرانے کا عمل جاری یے. انہوں نے کہا پاکستان میں رہتے ہوئے عدلیہ اور انتظامیہ کا حکم ماننا ہم سب کا فرض ہے, آپریشن سے 2ہزار سے زائد لوگ بھی بے روزگار ہوچکے ہیں, جسکے لئے حکومت کو چاہئے کہ ان لوگوں کے ساتھ تعاون کرکے متبادل جگہ فراہم کریں. انہوں نے 6اپریل سے پہلے پہلے تمام تجاوزات ہٹانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے.
یاد رہے کہ پشاورہائی کورٹ نے گزشتہ روز چارسدہ کے سیاحتی مقام سردریاب سے تجاوزات ہٹانے اور دریاؤں کی اصل شکل بحال رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے س پر ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر آپریشن شروع کر دی ہے۔

Address

Tangi

Telephone

+923085944929

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tangi News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tangi News HD:

Share