ArmanXplore

ArmanXplore Nature photographer

13/07/2026

Exploring Waziristan Shawal Valley Lwora To PashZiarat Travel Vlog
Part || 6
Series || 3

11/07/2026

اگر آپ بھی وزیرستان کی خوبصورتی کو اپنے آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہر وقت آنے کا موقع نہیں ملتا، تو کوشش کریں کہ یکم یا 2 اگست سے لے کر 15 یا 20 اگست کے درمیان ضرور آئیں۔
یہ وہ وقت ہوتا ہے جب وزیرستان اپنی اصل خوبصورتی دکھاتا ہے۔ بادل پہاڑوں سے اتر کر بالکل نیچے آ جاتے ہیں، ہلکی ہلکی بوندا باندی، ٹھنڈی ہوائیں اور ہر طرف سرسبز مناظر۔ یقین کریں، ان نظاروں کو الفاظ میں بیان کرنا بہت مشکل ہے۔
آپ ابھی 15 یا 20 جولائی کے بعد بھی آ سکتے ہیں، لیکن ان دنوں میں اکثر بارشیں زیادہ ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے سفر کچھ مشکل ہو سکتا ہے۔لازمی نہیں ہے کے بارش ہونگے لیکن جو وقت میں نے بتایا اس وقت کافی خوبصورت ہوجاتا ہے۔ اگر آپ قدرتی حسن، بادلوں اور پُرسکون موسم سے محبت کرتے ہیں، تو وزیرستان آپ کا انتظار کر رہا ہے۔ کون کون تیار ہے اس بار آنے کے لیے کمنٹ سیکشن میں اپنے رائے لازمی شئیر کریں۔


#𝐰𝐚𝐳𝐢𝐫𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧

09/07/2026
Congratulations 🥳 ArmanXplore Family، آپ سب کی محبت، سپورٹ، لائکس، کمنٹس اور شیئرز کی بدولت ہم نے 3 لاکھ ویوز کا ٹارگٹ 1...
09/07/2026

Congratulations 🥳 ArmanXplore Family،
آپ سب کی محبت، سپورٹ، لائکس، کمنٹس اور شیئرز کی بدولت ہم نے 3 لاکھ ویوز کا ٹارگٹ 10 دن پہلے ہی مکمل کر لیا ہے۔ یہ کامیابی میری نہیں، ہم سب کی کامیابی ہے۔ دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔❤️
ایک اہم بات: اس وقت Facebook میرے اکاؤنٹ اور کانٹینٹ کا ریویو کر رہا ہے تاکہ یہ تصدیق ہو سکے کہ میں ایک Original Content Creator ہوں اور میرا سارا کانٹینٹ پالیسیوں کے مطابق ہے۔
آپ سب سے ایک چھوٹی سی درخواست ہے کہ میرے پیج پر جا کر Review/Opinion والے سیکشن میں میرے لیے اچھے اچھے ریویوز انگلش میں ضرور دیں۔ آپ کی ایک اچھی رائے میرے لیے بہت اہم ہے۔
ایک بار پھر دل سے شکریہ، ❤️
آپ کی محبت اور سپورٹ کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ ایسے ہی ساتھ دیتے رہیے۔

08/07/2026

آج آپ لوگ بتا دے وزیرستان میں یہ کونسی جگہ ہے۔

#𝐰𝐚𝐳𝐢𝐫𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧

ماندیچ کے ان خوبصورت دل رکھنے والے لوگوں کی محبت اور مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی۔ ❤️جب ہماری موٹرسائیکل آگے نہیں جا سکت...
07/07/2026

ماندیچ کے ان خوبصورت دل رکھنے والے لوگوں کی محبت اور مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی۔ ❤️
جب ہماری موٹرسائیکل آگے نہیں جا سکتی تھی تو ان بھائیوں نے بغیر کسی غرض کے اپنی گاڑی میں ہمیں ماندیچ تک پہنچایا۔ راستے بھر عزت، خلوص اور اپنائیت کا ایسا احساس دیا جو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
اللہ تعالیٰ ان سب کو صحت، خوشحالی اور اپنی رحمتوں سے نوازے۔ ایسے مہمان نواز لوگ ہی وزیرستان کی اصل پہچان ہیں۔

دل سے شکریہ، ماندیچ! 🤝

#𝐰𝐚𝐳𝐢𝐫𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧

07/07/2026

Shawal Valley South Upper Waziristan

#𝐰𝐚𝐳𝐢𝐫𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧

Makeen Bazaar South Upper Waziristan 1992  #𝐰𝐚𝐳𝐢𝐫𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧
06/07/2026

Makeen Bazaar South Upper Waziristan 1992

#𝐰𝐚𝐳𝐢𝐫𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧

بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ اتنی سیفٹی کیوں؟ کیا یہ صرف اسٹائل ہے؟نہیں! یہ اسٹائل نہیں، ہماری حفاظت ہے۔ہم ایک دو بار حادثات...
05/07/2026

بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ اتنی سیفٹی کیوں؟ کیا یہ صرف اسٹائل ہے؟
نہیں! یہ اسٹائل نہیں، ہماری حفاظت ہے۔
ہم ایک دو بار حادثات کا شکار ہو چکے ہیں اور بری طرح زخمی بھی ہوئے۔ اس کے بعد فیصلہ کیا کہ اب ہر سفر میں ہیلمٹ، نی گارڈز اور ایلبو گارڈز لازمی پہنیں گے۔
حادثہ بتا کر نہیں آتا، لیکن احتیاط ہمیں بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔
آپ میں سے کتنے لوگ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ موٹر سائیکل پر سیفٹی گیئر ضرور پہننا چاہیے؟ اپنی رائے کمنٹ میں ضرور بتائیں۔
#𝐰𝐚𝐳𝐢𝐫𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧

Address

Tank

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ArmanXplore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share