Asaf Khan

Asaf Khan Journalist / Photography and Vlogs of Natural Beauty

حقائق اور تازہ ترین معلومات کی کھوج لگانا، ان کی تصدیق کرنا اور پھر انہیں غیر جانبداری کے ساتھ عوام تک پہنچانے کے عمل کو...
03/05/2026

حقائق اور تازہ ترین معلومات کی کھوج لگانا، ان کی تصدیق کرنا اور پھر انہیں غیر جانبداری کے ساتھ عوام تک پہنچانے کے عمل کو صحافت کہتے ہیں۔

حقائق اور تازہ ترین معلومات کی کھوج لگانا، ان کی تصدیق کرنا اور پھر انہیں غیر جانبداری کے ساتھ عوام تک پہنچانے کے عمل کو صحافت کہتے ہیں۔

لیکن پاکستان میں اگر ایک طرف اکثر صحافیوں کو ابھی تک صحافت کی تعریف بھی نہیں معلوم تو دوسری طرف حکومت اور طاقتور ادارے بھی صحافیوں کو اصل صحافت نہیں کرنے دے رہے۔۔۔۔

19/04/2026

سید زیب باچہ تو اپنا ادارہ چلا رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت نے کیوں ان حالات میں پرنسپل کو اس کے عہدے سے ہٹایا؟

18/04/2026

صرف غزالی سکول نہیں بلکہ اکثر نجی تعلیمی ادارے امتحانی مراکز میں نقل اور حل شدہ پرچے فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔

17/04/2026

رکشہ ڈرائیوروں کی خطرناک ڈرائیونگ اور موبائل کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے پولیس ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے

14/04/2026

بونیر پولیس خوشی کے تقاریب میں آتش بازی کی آڑ میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کو روکنے میں بے بس دکھائی دے رہی ہے۔

سابقہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ایکس پر پوسٹ۔
03/04/2026

سابقہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ایکس پر پوسٹ۔

بونیر: ضلعی انتظامیہ کی شجرکاری مہم ناقص منصوبہ بندی کی نذر، قومی سرمائے کے ضیاع کا خدشہ​بونیر : ضلع بونیر کی خوبصورتی ا...
11/03/2026

بونیر: ضلعی انتظامیہ کی شجرکاری مہم ناقص منصوبہ بندی کی نذر، قومی سرمائے کے ضیاع کا خدشہ
​بونیر : ضلع بونیر کی خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کے کنارے شجرکاری کا حالیہ اقدام جہاں بظاہر ایک احسن قدم دکھائی دیتا ہے، وہیں دوسری جانب یہ مہم انتظامی سطح پر دور اندیشی اور درست منصوبہ بندی کے فقدان کا شکار نظر آتی ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اس تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کی گئی ہے کہ سڑک کے اطراف لگائے گئے قیمتی پودے عین ان مقامات پر نصب کیے گئے ہیں جہاں سے بجلی کی ہائی وولٹیج (گیارہ ہزار کلو واٹ) کی مین لائنیں گزر رہی ہیں۔
​زمینی حقائق یہ بتاتے ہیں کہ ان درختوں کی شجرکاری پر حکومت کا کثیر سرمایہ خرچ ہو چکا ہے، لیکن تیکنیکی طور پر یہ عمل مستقبل میں ایک بڑے تضاد کو جنم دے رہا ہے۔ جیسے ہی یہ پودے چند سالوں میں قد آور درختوں کی شکل اختیار کریں گے، ان کی شاخیں بجلی کی مین لائنوں سے ٹکرائیں گی جو نہ صرف شارٹ سرکٹ اور جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتی ہیں بلکہ علاقے کی بجلی کی فراہمی میں بھی مستقل تعطل پیدا کر سکتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں انتظامیہ کے پاس صرف دو ہی راستے بچیں گے: یا تو بجلی کی ان طویل اور پیچیدہ لائنوں کو وہاں سے منتقل کیا جائے، جو کہ مالی اور تیکنیکی طور پر تقریباً ناممکن ہے، یا پھر ان جوان درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے۔
​ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی لائنوں کو ہٹانا کسی طور ممکن نہیں ہوگا، جس کا حتمی نتیجہ ان درختوں کی کٹائی کی صورت میں نکلے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آج جس سبزے کی آبیاری پر عوام کا پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے، وہی پیسہ مستقبل میں اپنے ہی ہاتھوں ضائع کر دیا جائے گا۔ یہ صورتحال واضح کرتی ہے کہ شجرکاری مہم شروع کرنے سے پہلے محکمہ جنگلات، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بجلی (پیسکو) کے درمیان باہمی مشاورت کا شدید فقدان رہا ہے۔ عوامی مطالبہ ہے کہ اس سے قبل کہ یہ پودے بڑے ہو کر خطرہ بنیں، انہیں فوری طور پر کسی محفوظ جگہ منتقل کیا جائے تاکہ ماحولیاتی تحفظ کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو سکے اور قومی خزانے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع - سٹڈی ابراڈ ایکسپو بونیر! 🎓​کیا آپ برطانیہ، جرمنی، فن لینڈ یا دیگر یورپی ممالک ...
12/02/2026

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع - سٹڈی ابراڈ ایکسپو بونیر! 🎓
​کیا آپ برطانیہ، جرمنی، فن لینڈ یا دیگر یورپی ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں؟ تو یہ پیغام آپ کے لیے ہے!
​ieis.io کے زیرِ اہتمام بونیر میں ایک خصوصی تعلیمی نمائش (Expo) کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں آپ کو ملے گی:
✅ مکمل طور پر مفت مشاورت (Free Consultancy)
✅ اسکالرشپ کے بہترین مواقع
✅ انگلش ٹیسٹ کی مفت تیاری
✅ ویزا کے لیے پیشہ ورانہ رہنمائی
​📍 مقام: بونیر انگلش ہاؤس، یونیورسٹی آف بونیر کے سامنے، دیوانہ بابا روڈ، تاج محل ہوٹل، دوسری منزل۔
📅 تاریخ: 14 فروری، بروز ہفتہ
​اپنے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ بھی یہ معلومات شیئر کریں!
​📞 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
03378688538 | 03325867846
📧 ای میل: [email protected]

09/02/2026

آج ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے رمضان المبارک کے حوالے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق ایک میٹنگ کا انعقاد کیا
ضلعی انتظامیہ بخوبی آگاہ ہے کہ گزشتہ سال پرائس ریویو کمیٹی بونیر میں واحد حقیقی عوامی نمائندہ مختار خان، صدر بونیر پریس کلب، شامل تھے۔ تاہم مہنگائی کے خلاف اور قیمتوں کے تعین پر جو عوامی مقدمہ لڑا گیا، وہ میں نے بطور صدر اور پریس کلب بونیر کے تمام ممبران نے اجتماعی طور پر لڑا، جس کی گواہ بونیر کی پوری عوام ہے۔

یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ ٹریڈ یونین کے دباؤ کے سامنے انتظامیہ اکثر ہاتھ کھڑے کر دیتی ہے۔ گزشتہ سال مختار خان نے نہ صرف ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ بلکہ ٹریڈ یونین کی بھی کھل کر مخالفت کی اور عوامی مفاد پر کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا۔

آج منعقد ہونے والی اس اہم میٹنگ میں صدر بونیر پریس کلب مختار خان کو شامل نہ کرنا اس امر کی واضح نشاندہی کرتا ہے کہ انتظامیہ کو بخوبی اندازہ تھا کہ ان کی موجودگی میں ایک بار پھر عوام کے حق میں دو ٹوک مؤقف اختیار کیا جائے گا۔ اسی وجہ سے اس اجلاس کے ایک اہم رکن کو نظرانداز کیا گیا، جو بدقسمتی سے انتظامی بدنیتی کی واضح مثال ہے۔

واضح کیا جاتا ہے کہ بونیر کی عوام پریس کلب کو شامل کیے بغیر قیمتوں سے متعلق کسی بھی ایسی میٹنگ کو قبول نہیں کرے گی۔

پریس کلب بونیر بونیر کے عوام سے یہ دو ٹوک وعدہ کرتا ہے کہ ان کی آواز کو دبنے نہیں دیا جائے گا۔ مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور عوامی استحصال کے خلاف آواز ہر فورم پر اٹھائی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ کو بار بار ان کی ذمہ داریاں یاد دلائی جائیں گی۔

عوام کے حق کی جدوجہد جاری رہے گی۔

مختار خان
صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر

🎉 I earned the emerging talent badge this week, recognizing me for creating engaging content that sparks an interest amo...
19/01/2026

🎉 I earned the emerging talent badge this week, recognizing me for creating engaging content that sparks an interest among my fans!

Address

Buner

Telephone

+923359913130

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asaf Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Asaf Khan:

Share