Beete Laamhe

Beete Laamhe Poetry And Writings

28/06/2025

Screen shot from the SEHAR ZAFER video: Mangla Power House.

06/01/2022

سر جھکاؤ گے تو پتھر دیوتا ہو جائے گا۔
اِتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا۔

15/11/2021

ہم نے باندھا ہے تیرے عشق میں احرام جنوں۔
ہم بھی دیکھیں گے تماشا تیری لیلائی کا۔

آپ ﷺ کی کون و مکاں میں جلوہ فرمائی کہ بس!ہر قدم پر سرمدی پھولوں کی رعنائی کہ بساپنے محبوبِ مکرّم ﷺ کو خدائے پاک نےخِلعتِ...
06/11/2021

آپ ﷺ کی کون و مکاں میں جلوہ فرمائی کہ بس!
ہر قدم پر سرمدی پھولوں کی رعنائی کہ بس

اپنے محبوبِ مکرّم ﷺ کو خدائے پاک نے
خِلعتِ انوارِ عظمت ایسی پہنائی کہ بس!

واسطہ دے کر نبی ﷺ کے نام کا، مانگی دعا
آسماں نے بارشِ رحمت وہ برسائی کہ بس

گرم آنسو مَیں نے رکھّے تھے صبا کے ہاتھ پر
وہ مدینے سے مجھے ٹھنڈی ہوا آئی کہ بس

ایک دیوانہ جسے پتھر ہی پڑتے تھے یہاں
وہ مدینے میں ملی اُس کو پذیرائی کہ بس

پیش کر پایا نہ تھا اُن ﷺ کا وسیلہ مَیں ابھی
ہر تمنا میرے دل کی ایسے بر آئی کہ بس

میری نظریں گنبدِ خضرا سے ہم آغوش ہیں
یوں مسلسل رقص میں ہَے میری بینائی کہ بس

میرے سامانِ سفر کو روک رکھّا ہَے وہیں
ذرّے ذرّے سے ہے میری وہ شناسائی کہ بس

میرے اللہ نے مری سب لغزشوں کے باوجود
نعت کے صدقے میں دی ایسی پذیرائی کہ بس

خُلد میں بھی یاد آتا ہَے مجھے شہرِ حضور ﷺ
اِس قدر ہوں اُن ﷺ کی گلیوں کا تمنائی کہ بس

💕صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم 💕

06/11/2021

باندھ لیں ہاتھ پہ سینے پہ سجالیں تم کو
جی میں آتا ہے کہ تعویذ بنا لیں تم کو

پھر تمہیں روز سنواریں تمہیں بڑھتا دیکھیں
کیوں نہ آنگن میں چنبیلی سا لگا لیں تم کو

کبھی خوابوں کی طرح آنکھ کے پردے میں رہو
کبھی خواہش کی طرح دل میں بُلا لیں تم کو

جس طرح رات کے سینے میں ہے مہتاب کا نور
اپنے تاریک مکانوں میں سجا لیں تم کو

کیا عجب خواہشیں اُٹھتی ہیں ہمارے دل میں
کر کے منا سا ہواؤں میں اُچھالیں تم کو

ہے تمہارے لیے کچھ ایسی عقیدت دل میں
اپنے ہاتھوں میں دعاؤں سا اٹھالیں تم کو

جان دینے کی اجازت بھی نہیں دیتے ہو
ورنہ مر جائیں ابھی مر کے منا لیں تم کو

اس قدر تم پہ ہمیں ٹوٹ کے پیار آتا ہے
اپنی بانہوں میں بھریں مار ہی ڈالیں تم کو

اب تو بس ایک ہی خواہش ہے کسی موڑ پر تم
ہم کو بکھرے ہوے مل جاؤ سنبھالیں تم کو

وصی شاہ

06/11/2021
13/09/2021

آپ اگر ملنے ملانے پے یقیں رکھتے ہیں۔
اک ملاقات اکیلے میں کہیں رکھتے ہیں۔

Address

12
Dammam
11211

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beete Laamhe posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Beete Laamhe:

Share