Callme Ramzan

Callme Ramzan رب کی رحمت سے مایوس نہ ہونا ♥

08/04/2025
06/11/2023





16/10/2023

حرام_کوچھوڑنےکانتیجہ*
پلیز ایک بار مطالعہ کیجے

دمشق میں ایک بہت بڑی مسجد ہے کہ جو *"مسجد جامع توبہ"* کے نام سے مشہور ہے-
" اس میں ایک طالب علم کہ جو بہت زیادہ غریب, اور عزت نفس میں مشہور تها وہ اسی مسجد کے ایک کمرے میں ساکن تها-
دو روز گزر چکے تھے کہ اس نے کچھ نہیں کھایا تھا اور اس کے پاس کھانے کے لئے کوئی چیز نہیں تهی اور نہ کوئی پیسہ اس کے پاس تھا ...
تیسرے روز بهوک کی شدت سے اسے احساس ہوا کہ وہ مرنے کے قریب ہے!
سوچنے لگا کہ اب میں اس حالت میں ہوں کہ شرعا حتی کہ مردار اور یا ضرورت کے مطابق چوری جائز ہے.
اسی بنا پر چوری کا راستہ بہترین راه تهی.
⚪ [شیخ طنطاوی کہتے ہیں:
یہ سچا واقعہ ہے اور میں ان لوگوں کو اچهی طرح جانتا ہوں اور اس واقعہ کی تفصیل سے اگاہ ہوں۔
یہ مسجد ایک قدیمی محلہ میں واقع ہے اور وہاں تمام مکانات قدیمی طرز پر اس طرح بنے ہوئے ہیں کہ ایک دوسرے کی چھتیں آپس میں ملی ہوئی ہیں اور چهتوں سے ہی سارے محلہ میں جایا جاسکتا ہے-
🌼یہ جوان مسجد کی چھت پرگیا اور وہاں سے محلہ کے گھروں کی طرف چل دیا پہلے گھر میں پہنچا تو دیکھا وہاں کچھ خواتین ہیں تو سر جهکاکے وہاں سے چلاگیا-

بعد والے گهر پہنچا تو دیکها گهر خالی ہے لیکن اس گهر سے کھانے کی خوشبو آرہی ہے-
بهوک کی شدت میں جب کھانے کی خوشبو اس کے دماغ میں پہنچی تو بھوکے کی مانند اس کو اپنی طرف کھینچ لیا. یہ مکان ایک منزل تها-
فورا باورچی خانے میں پہنچا - دیگچی کا ڈهکن اٹھایا تو اس میں بهرے ہوئے بینگن کا سالن تها-
ایک بینگن اٹهایا بهوک کی شدت سے سالن کے گرم ہونے کی بهی پرواہ نہیں کی-
بینگن کو دانتوں سے کاٹا اور جیسے ہی نگلنا چاہا تو اسی وقت عقل اپنی جگہ واپس آگئی اور اس کا ایمان جاگ گیا-
اپنے آپ سے کہنے لگا:
خدا کی پناہ!
میں طالب علم ہوں
لوگوں کے گهر میں گهسوں اور چوری کروں؟؟
اپنے اس فعل پر شرم آگئ ,پشیمان ہوا اور استغفار کیا اور پهر بینگن کو واپس دیگچی میں رکھ دیا .اور جیسے آیا تها ویسے ہی واپس لوٹ گیا- اور مسجد میں داخل ہوکر شیخ کے حلقہ درس میں حاضر ہوا-
بهوک کی شدت سے سمجھ نہیں پارہا تھا کہ شیخ کیا درس دے رہے ہیں؟

جب شیخ درس سے فارغ ہوئے اور لوگ بهی متفرق ہوگئے، تو
ایک خاتون مکمل حجاب میں وہاں آئی -
شیخ سے کچھ گفتگو کی اور وہ طالب علم ان دونوں کی گفتگو نہیں سمجھ سکا ..۔۔۔۔
شیخ نے اپنے اطراف میں نگاہ کی تو اس طالب علم کے علاوہ کسی کو وہاں نہ پایا… پهر
اس کو آواز دی اور کہا: تم شادی شدہ ہو ؟
جوان نے کہا: نہیں!
شیخ نے کہا: تم شادی نہیں کرنا چاہتے؟
جوان خاموش رہ گیا…
شیخ نے پھر کہا: مجھے بتاؤ تم شادی کرنا چاہتے ہو یا نہیں؟
اس جوان نے جواب دیا: خدا کی قسم میرے پاس ایک لقمہ روٹی کے لئے پیسے نہیں ہیں...
میں کس طرح شادی کروں؟
شیح نے کہا: یہ خاتون آئی ہے اس نے مجھے بتایا ہے کہ اس کا شوہر وفات پاگیا ہے اور اس شہر میں بے اور اس کا دنیا میں سوائے ایک ضعیف چچا کے کوئی عزیز و رشتہ دار نہیں ہے...
اپنے چچا کو یہ اپنے ساتھ لیکر آئی ہے .. ..اور وہ اس وقت اس مسجد کے ایک کونے میں بیٹھا ہوا ہے ...اور اس خاتون کو اس کے شوہر سے گهر اور مال ورثہ میں ملا ہے...
اب یہ آئی ہے اور ایسے مرد سے شادی کرنا چاہتی ہے جو شرعا اس کا شوہر اور اس کا سرپرست ہو- تاکہ تنہائی اور بدنیت انسانوں سے محفوظ رہے.
کیا تم اس سے شادی کروگے ؟
جوان نے کہا: ہاں🌹
اور پھر اس خاتون سے پوچھا: کہ تم اس کو اپنے شوہر کے طور پر قبول کرتی ہو؟
اس نے بھی مثبت جواب دیا...
شیخ نے اس خاتون کے چچا اور دو گواہوں کو بلاکر ان دونوں کا نکاح پڑھ دیا اور اس طالب علم کے بجائے خود اس خاتون کا مہر ادا کیا- اور پهر اس خاتون سے کہا: اپنے شوہر کا ہاتھ تھام لو.
اس نے ہاتھ تهام لیا اور اپنے گهر کی طرف اپنے شوہر کی رہنمائی کی ..
جب گهر میں داخل ہوئی تو اپنے چہرے سے نقاب ہٹادیا...
وہ جوان اپنی زوجہ کے حسن و جمال سے حیران ہوگیا!
اور جب اس گهر کی طرف متوجہ ہوا تو دیکھا کہ وہی گھر ہے جس میں وہ داخل ہوا تها .... زوجہ نے شوہر سے پوچها کہ تمہیں کچھ کهانے کے لئے لے آوں ؟
کہا: ہاں..
اس نے دیگچی کا ڈهکن اٹهایا اور بینگن کو دیکها اور بولی: عجیب ہے گھر میں کون آیا تھا اور اس نے بینگن کو دانتوں سے کاٹا ہے ..؟! وہ جوان رونے لگا اور اپنا قصہ اس کو سنادیا...
زوجہ نے کہا: یہ تمہاری امانت داری اور تقوی کا نتیجہ ہے تم نے حرام بینگن کهانے سے اجتناب کیا تو الله نے سارا گھر اور گھر کی مالکہ کو حلال طریقے سے تمہیں دیدیا..!.
*بہت خوبصورت اور قابل غور۔سبحان_الله!
جو کوئی الله کی خاطر کسی گناہ کو ترک کرے اور تقوی اختیار کرے تو
الله اس کے مقابل میں بہتر چیز اس کو عطا کرتا ہے۔
بیشک

13/10/2023

سوشل میڈیا پر بیٹھے فالتو اور پالتو تبصرہ نگاروں کے بلند باغ تبصرے دیکھ کر لگتا ہے کہ اسرائیل ختم ہوگیا اور فلسطین آزاد ہوگیا، جبکہ معاملہ اسکے برعکس ہے ۔
یہ ہے فلسطین کی حالتِ زار جو اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے بعد قیامت خیز منظر پیش کر رہی ہے ...
اور اِس میں ایران اور اسرائیل کی بی ٹیم حماس بھی برابر کی قصوروار ہے جو ہر سال اسرائیل پر چند بچکانہ حملے کرکے پیچھے ہٹ جاتی ہے اور بدلے میں معصوم فلسطینی عوام کو بھگتنا پڑتا ہے، نتیجتاً ناصرف سینکڑوں ہزاروں فلسطینیوں کا قتل عام ہوتا ہے بلکہ فلسطین کا بیشتر حصہ اسرائیل کے قبضے میں چلا جاتا ہے، اور باقی ماندہ فلسطین کا لاکھوں ڈالر مالیت کا انفراسٹرکچر (گھر، مساجد، اسپتال، سکول، کالج، وغیرہ) تباہ ہو جاتا ہے جو بعد میں سعودی عرب اور دیگر کی امداد سے دوبارہ تعمیر کیا جاتا ہے !


♥
24/09/2023



04/07/2023

مغفرت اور رحمت کی دعا

الاعراف 23

رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَا١ٚ وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ

اے رب، ہم نے اپنے اوپر ستم کیا، اب اگر تو نے ہم سے در گزر نہ فرمایا اور رحم نہ کیا تو یقیناً ہم تباہ ہو جائیں گے !!

♥
04/07/2023




Beshak
04/07/2023

Beshak


17/04/2023

صحیح بخاری
حدیث نمبر: 5196

ترجمہ
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں جنت کے دروازہ پر کھڑا ہوا تو اس میں داخل ہونے والوں کی اکثریت غریبوں کی تھی۔ مالدار (جنت کے دروازے پر حساب کے لیے) روک لیے گئے تھے البتہ جہنم والوں کو جہنم میں جانے کا حکم دے دیا گیا تھا اور میں جہنم کے دروازے پر کھڑا ہوا تو اس میں داخل ہونے والی زیادہ عورتیں تھیں۔

غار حرا پہاڑی کی اونچائی تقریبا 2100 فٹ ہے۔اور 2000 سیڑھیاں جو پہاڑ کو کاٹ کر بنائے گئے ہیں۔ اور غار کی لمبائی  تقریباً ...
15/04/2023

غار حرا پہاڑی کی اونچائی تقریبا 2100 فٹ ہے۔اور 2000 سیڑھیاں جو پہاڑ کو کاٹ کر بنائے گئے ہیں۔ اور غار کی لمبائی تقریباً 11 فٹ ہوگی۔اور دو آدمی بیک وقت پہلو بہ پہلو نماز پڑھ سکتے ہیں۔ غار تکون کی شکل میں ہے۔اور جنوب کی سمت غار میں ایک چھید ہے جہاں سے نمازی آسانی سے بیت اللہ کی ٹاور دیکھ سکتے ہیں۔ مطلب غار کا رخ قدرتی طور پر عین کعبہ کی سمت میں ہے۔غار پہاڑ کے ایسے تختوں سے بنا ہوا ہے جوکہ بغیر سیمٹ یا ستون کے ایک دوسرے کے اوپر پڑے ہوئے ہیں۔ ان تختوں کا ذکر اللہ تعالٰی نے قرآن میں بھی کیا ہے۔۔

Address

Mecca

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Callme Ramzan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share