Hamdard Aseel

Hamdard Aseel السلام علیکم ۔۔۔شوق کریں شوق سے کریں۔خوش رہیں خوشیاں ب?

10/10/2023

ماشاءالله ۔۔۔۔۔
شوق والا پرندہ ۔۔۔۔۔چیک اٹ
ھمدرد اصیل

09/21/2023

Hamdard Aseel 2023....

08/29/2023
05/23/2023

ماشاءالله ۔۔۔
ھمدرد اصیل

جن کی شکل ملتی ہےوہ بہن بھائی ہوتے ہیںجن کی عقل ملتی ہے وہ سچے دوست ہوتے ہیںجن کی نہ عقل ملتی ہے نہ شکل ملتی ہے وہ میاں ...
04/22/2023

جن کی شکل ملتی ہے
وہ بہن بھائی ہوتے ہیں
جن کی عقل ملتی ہے وہ سچے دوست ہوتے ہیں
جن کی نہ عقل ملتی ہے نہ شکل ملتی ہے وہ میاں بیوی ہوتے ہیں😂😂😜
ھیپی ھیپی عید مبارک ٹو آل گروپ سویٹس ممبرز۔۔۔
ارشد ۔۔۔۔ھمدرد اصیل

04/18/2023

اکثر لوگ چھت پر پرندوں کو دانا اور پانی ڈالتے ہیں، دانے میں زیادہ تر باجرہ ہی ڈالا جاتا ہے جو چھوٹے پرندے آسانی سے کھا لیتے ہیں

چھتوں یا منڈیروں پر آ کر بیٹھنے والے پرندوں میں سب سے بڑا پرندہ کوا ہے جو باجرہ شاید کھاتا ہی نہیں اگر کھاتا بھی ہے تو کم از کم میں نے کبھی نہیں دیکھا کوے کو باجرہ کھاتے ہوئے !

تو کوا بھی ایک جاندار یے، جسے پیاس بھی لگتی ہے اور بھوک بھی، پرندوں کو دانا ڈالتے ہوئے اس کا بھی خیال رکھیں

یہ وہی کوا ہے جو انسان کا پہلا استاد بھی ہے اور اپنی چونچ کی مدد سے قبر کھودنے کا طریقہ بتایا ۔

پرندوں کو دانا پانی ڈالتے ہوئے ایک برتن کا اضافہ کر لیں اور اس میں پانی ڈال کر بیچ میں بچی ہوئی روٹیوں کے ٹکڑے ڈال دیں، کوے یہ روٹی کے ٹکڑے نہ صرف رغبت سے کھاتے ہیں بلکہ چونچ میں دبا کر اپنے بچوں کیلئے گھونسلوں میں بھی لے جاتے ہیں !!

اگر آپ پرندوں کو دانا پانی نہیں ڈالتے تو آج سے ہی اپنا معمول بنا لیں، آپ اللہ کی مخلوق کے رزق کا ذریعہ بنیں گے تو اللہ آپ کے لئے رزق کے دروازے مزید کشادہ کر دے گا.

04/17/2023

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں لوگ ڈراما دیکھ کر روتے ہیں

اور
حقیقت دیکھ کر کہتے ہیں سب ڈراما ہے.
افسوس۔۔۔۔

04/12/2023

مرغوں میں پوٹ بند کا علاج
1=ٹماٹر کو نچوڑ کے اسکا جوس پلائیں
2= نیاز بو ( رینڑ بوٹی) کے دو پتے کھلا دیں
3= آملے اور ریٹھے پانی میں ڈال کے آگ پہ رکھ دیں جب آدھا پانی بچ جائے چھان کر ٹھنڈا کر کے مرغے کو پلا دیں
4= دو کالی مرچ دو لونگ تھوڑی سی دارچینی اور ایک چمچ اجوائن ان سب کو پیس کر پاؤڈر بنا کر مرغے کو کھلا دیں اوپر سے نیم گرم پانی پلا دیں
5= کالک ڈراپس دیں
6= شربت پودینہ دیں ھمدرد اصیل
7=گڑ اور اجوائن دیں
8= میتھروں کا پانی دیں
9= چمچی سے صاف کردیں
10= گیس پائپ سے پانی بھر کے الٹا دیں
11=کٹ یعنی چیرا لگا کر گند نکال لیں اور ٹانکے بھر دیں
12= پینسلین پانچ لاکھ انجیکشن دودھ میں مکس کر کے پلا دیں
13= سیون اپ پلائیں
14= اناردانہ کا پانی دیں
15= سوڈا دیں
پوسٹ اگر پسند آئے تو ہمارے پیج کو لائک کریں شکریہ

بارش پھولوں اور کچرے پر ایک جیسی اور برابر پڑتی ہے مگر بارش کے بعد کچرا اپنى صِفت كے مطابق بدبو دیتا ہـے اور پھول خوشبو....
04/12/2023

بارش پھولوں اور کچرے پر ایک جیسی اور برابر پڑتی ہے مگر بارش کے بعد کچرا اپنى صِفت كے مطابق بدبو دیتا ہـے اور پھول خوشبو.
ماشاءالله ۔۔۔۔ھمدرد اصیل۔۔۔۔

چنڈی تَلّی (Bumblefoot)یہ ایک ایسی بیماری ہے جو آپ کو دیکھ کر ہی معلوم ہو گی۔ یہ بیماری اکثر چکن کے پاؤں پر اچانک کٹ لگ ...
04/10/2023

چنڈی تَلّی (Bumblefoot)

یہ ایک ایسی بیماری ہے جو آپ کو دیکھ کر ہی معلوم ہو گی۔

یہ بیماری اکثر چکن کے پاؤں پر اچانک کٹ لگ جانے سے شروع ہوتی ہے۔ یا جب وہ زمین میں مٹی کی کھدائی کر رہے ہوتے ہیں، گھاس پھوس میں پاؤں مارتے ہیں یا خاص کر جب وہ کسی اونچی جگہ سے چھلانگ لگاتے ہیں تو انے کے پنجے زخمی ہو جاتے ہیں۔
اگر اس زخم میں انفیکشن ہو جائے تو چکن کا پاؤں سوجنا شروع ہو جائے گا۔ یہاں تک کہ ٹانگ بھی سوج سکتی ہے۔

چنڈی کا مسئلہ فارمر حضرات کے لئے بہت ہی پیچیدہ اور نا پسندیدہ مسئلہ ہے۔
دیسی اور فینسی نسل کے مقابلے میں اصیل نسل کے مرغوں اور مرغیوں میں یہ بیماری عام پائی جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اصیل مرغ وزن میں دوسری نسل کے مرغوں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔ تو زیادہ وزن کی وجہ سے ان کے پاؤں میں زخم زیادہ آتے ہیں۔

چنڈی کی وجہ سے اصیل مرغ نہ ہی تو لڑائی کے قابل رہتے ہیں اور نہ ہی افزائش نسل کے قابل رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کو چلنے پھرنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔ لہذا اس بیماری کا علاج شروع دن سے ہی ضروری ہے۔
آپ اس کا علاج سرجری سے بھی کرسکتے ہیں۔ اور دیسی علاج بھی ہے۔ اگر وقت پر علاج نہیں کیا تو انفیکشن بڑھ کر آخر میں مرغ کی جان بھی لے لے گا۔
علاج:
کسی بھی میڈیکل سٹور سے ڈوفلم (Duofilm) نامی دوا لے لیں۔ استعمال کرنے سے پہلے متاثرہ پرندے کا پنجہ یا انفیکشن والی جگہ اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے بعد برش کی مدد سے متاثرہ جگہ پر دوائی لگا دیں۔ تقریبًا پانچ منٹ کے بعد جب چنڈی کا رنگ سفیدی مائل ہو جائے تو اس پر بیٹنو ویٹ کریم لگا کر پٹی باندھ دیں۔ دو دن کے بعد پٹی کھولیں، چنڈی کا سوکھا ہوا حصہ اکھاڑ پھینکیں اور باقی چنڈی پر دوائی اور بیٹنو ویٹ کریم لگا کر دوبارہ پٹی باندھ دیں۔ جب تک زخم ٹھیک نہ ہو جائے، یہ عمل جاری رکھیں
کاپی۔۔۔۔
ھمدرد اصیل

Address

St. Louis, MO

Telephone

+13149481750

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamdard Aseel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamdard Aseel:

Share

Category