Lehri News Rohan Communication

Lehri News Rohan Communication Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Lehri News Rohan Communication, 17A, Dubai.

📢 اہم اعلامیہ — Lehrinews کی جانب سے Lehrinews کی تمام ویڈیوز اور پیغامات معلومات، آگاہی انٹرٹینمنٹ کے لیے ہیں۔
🟠 اگر کوئی غیر متعلقہ بات شامل ہو، تو وہ اتفاقیہ ہو گئی۔اگر غلطی سے کوئی مواد اپلوڈ ہو جائے تو ہم اس کے لیے معذرت خواہ ہیں ۔

کہوٹہ: نڑھ نورآباد آبشار میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع ہوگاکہوٹہ: تحصیل کہوٹہ کے علاقے نڑھ نورآبا...
07/09/2026

کہوٹہ: نڑھ نورآباد آبشار میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع ہوگا
کہوٹہ: تحصیل کہوٹہ کے علاقے نڑھ نورآباد میں موجود آبشار میں ایک نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
مقامی اطلاعات کے مطابق نوجوان کے ڈوبنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، تاہم تاحال نوجوان کی نعش نہیں نکالی جا سکی۔ ریسکیو آپریشن کل دوبارہ شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گہرے پانی میں نہانے پر پابندی کے باوجود ان مقامات پر چیک اینڈ بیلنس اور مؤثر نگرانی کا فقدان نظر آتا ہے۔ سیاحتی مقامات پر آنے والے افراد کی رہنمائی اور خطرناک مقامات پر جانے سے روکنے کے لیے بھی مناسب انتظامات کیے جانے کی ضرورت ہے۔
ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ والدین کی ذمہ داری بھی اہم ہے۔ والدین اپنے بچوں اور نوجوانوں کو آگاہ کریں کہ اگر انہیں تیراکی نہیں آتی تو گہرے پانی میں اترنے سے ہرگز گریز کریں۔

⚠️ ایک لمحے کی لاپرواہی قیمتی جان لے سکتی ہے۔

خود انحصاری کی جانب اہم قدم: نادرا نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیاخود انحصار...
06/09/2026

خود انحصاری کی جانب اہم قدم: نادرا نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا

خود انحصاری اور ڈیجیٹل شناخت کی زیادہ آسان اور قابلِ رسائی تصدیق کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے محفوظ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا چِپ کے بغیر قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔ یہ پولی کاربونیٹ کارڈ نادرا کی تکنیکی اور سیکیورٹی ضروریات کے مطابق نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی (NSPC)، کراچی نے پاکستان میں تیار کیا ہے۔ درآمدی مائیکرو چِپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ کے استعمال سے بیرونِ ملک سے حاصل کی جانے والی چِپ پر انحصار ختم ہو گیا ہے، جبکہ محفوظ ڈیجیٹل تصدیق کو بھی زیادہ آسان اور مؤثر بنایا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے 23 فروری 2026 کو نئے کارڈ کے اجراء کی منظوری دی تھی۔ نئے کارڈ میں مائیکرو چِپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ شامل کیا گیا ہے، جسے پاک آئیڈنٹیٹی (PakID) موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اسمارٹ فون پر پڑھا اور اس کی تصدیق کی جا سکے گی۔ کیو آر کوڈ میں کارڈ ہولڈر کی متعلقہ شناختی معلومات اور تصویر موجود ہوں گی۔ اس سے مختلف ادارے اپنے کمپیوٹرائزڈ نظام میں نام، پتے اور دیگر مطلوبہ شناختی معلومات زیادہ آسانی اور یکسانیت کے ساتھ درج کر سکیں گے اور ڈیٹا کے اندراج کے دوران ہونے والی غلطیوں میں بھی کمی آئے گی۔
نئے کارڈ پر خاندان نمبر کے ساتھ معذور افراد، بزرگ شہریوں، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد اور ریاست آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کے لیے مخصوص نشانات بھی درج ہوں گے۔ کارڈ ہولڈر کا نام اور پتہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں درج ہوگا۔ کارڈ کے نظر آنے والے اور پوشیدہ سیکیورٹی فیچرز کو بھی موجودہ تقاضوں اور ملک میں دستیاب تیاری کی صلاحیت کے مطابق جدید بنایا گیا ہے۔
چِپ پر مبنی اسمارٹ قومی شناختی کارڈ تقریباً 14 سال قبل متعارف کرایا گیا تھا۔ تاہم عملی طور پر چِپ ریڈرز اور متعلقہ انفراسٹرکچر دستیاب نہ ہونے کے باعث چِپ سے منسلک سہولیات مطلوبہ انداز میں استعمال نہیں ہو سکیں۔ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ اس عملی رکاوٹ کو دور کرتا ہے کیونکہ اس کی تصدیق عام اسمارٹ فون یا کیمرے سے منسلک مناسب سافٹ ویئر کے ذریعے کی جا سکے گی۔ ٹیلی کام آپریٹرز، بینکوں، ہسپتالوں، پاکستان ریلوے، پولیس اور دیگر مجاز اداروں کو بھی ایسا سافٹ ویئر فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ پڑھ کر اس کی تصدیق کر سکیں گے۔
نیا کارڈ مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں 14 اگست 2026 سے کیو آر کوڈ پرکے ساتھ نیا پولی کاربونیٹ کارڈ ابھی جاری ہونے والے سادہ ٹیسلن میٹریئل والے قومی شناختی کارڈ جو کہ چپ کے بغیر ہے کی جگہ جاری کیا جائے گا۔ جنوری 2027 سے تمام اقسام کے قومی شناختی کارڈز، بشمول قومی شناختی کارڈ برائے بیرونِ ملک پاکستانی (NICOP) اور جووینائل کارڈز، کے لیے بھی یہی نیا کارڈ جاری کیا جائے گا۔ آخری مرحلے میں پاکستان اوریجن کارڈ (POC) کو بھی چِپ کے بغیر کیو آر کوڈ پر مبنی نئے کارڈ پر منتقل کر دیا جائے گا۔
پہلے سے جاری شدہ تمام اقسام کے شناختی کارڈ اپنی مقررہ مدتِ میعاد تک بدستور کارآمد رہیں گے۔

🚨 گاڑی مالکان کے لیے بڑی خوشخبری — نمبر پلیٹ کے حوالے سے اہم سہولتپنجاب میں ایکسائز کی جاری کردہ سرکاری نمبر پلیٹ کی لاز...
06/09/2026

🚨 گاڑی مالکان کے لیے بڑی خوشخبری — نمبر پلیٹ کے حوالے سے اہم سہولت

پنجاب میں ایکسائز کی جاری کردہ سرکاری نمبر پلیٹ کی لازمی شرط ختم، شہری اب حکومت کے مقررہ ڈیزائن اور سائز کے مطابق نمبر پلیٹ خود بھی تیار کروا سکیں گے۔

موٹر سائیکل، کار، رکشہ اور دیگر گاڑیوں پر مقررہ معیار کے مطابق نجی طور پر تیار کردہ نمبر پلیٹ قابلِ قبول ہوگی، جبکہ صرف سرکاری نمبر پلیٹ نہ ہونے کی بنیاد پر چالان نہیں کیا جائے گا۔

⚠️ تاہم نمبر پلیٹ کا سرکاری مقررہ فارمیٹ، سائز اور ڈیزائن پورا کرنا ضروری ہوگا؛ غیر معیاری یا فینسی نمبر پلیٹس قابلِ قبول نہیں ہوں گی۔

📢 پنجاب کے گاڑی مالکان تک یہ اہم اطلاع ضرور پہنچائیں۔

🚨 اہم اعلان: گمشدہ بٹوا (یاسر عباس صاحب) 🚨برائے مہربانی اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ اصل مالک تک پہنچ سک...
06/09/2026

🚨 اہم اعلان: گمشدہ بٹوا (یاسر عباس صاحب) 🚨
برائے مہربانی اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ اصل مالک تک پہنچ سکے۔
کہوٹہ بازار میں، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے قریب ایک گمشدہ بٹوا ملا ہے۔
اس بٹوے میں اہم دستاویزات موجود ہیں جو یاسر عباس صاحب کی ملکیت ہیں۔
✅ دستیاب اشیاء کی تفصیل:
1️⃣ شناختی کارڈ (CNIC)
2️⃣ اے ٹی ایم کارڈ (ATM Card)
3️⃣ ڈرائیونگ لائسنس (Driving Licence)
4️⃣ کچھ نقدی رقم (Cash)
اگر کسی بھائی یا دوست کو یہ بٹوا یا اس میں موجود دستاویزات ملی ہیں، تو براہِ کرم نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں اور یاسر عباس صاحب سے ان کی امانت واپس کرنے میں تعاون فرمائیں۔
📞 رابطہ نمبر:
0335-5902040
یاسر عباس صاحب کی طرف سے آپ سب کے تعاون کا پیشگی شکریہ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا عظیم الشان روحانی اجتماع!عاشقانِ رسول کے لیےمبارک موقع! حضرت بلال مسجد، ڈھوک پیل لہری، تحصیل کہ...
06/09/2026

محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا عظیم الشان روحانی اجتماع!
عاشقانِ رسول کے لیےمبارک موقع! حضرت بلال مسجد، ڈھوک پیل لہری، تحصیل کہوٹہ کے زیرِ اہتمام سالانہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس پرنور محفل میں کثیر تعداد میں شرکت کر کے ثوابِ دارین حاصل کریں۔
🗓 تاریخ: 7 ستمبر (بروز پیر)
⏰ وقت: بعد از نمازِ عشاء
📍 مقام: مسجد حضرت بلال، ڈھوک پیل لہری، تحصیل کہوٹہ
زیرِ صدارت:
پیرِ طریقت رہبرِ شریعت حضرت علامہ پیر سید سجاد حیدر شاہ صاحب
خصوصی خطاب:
پیرِ اخلاص و محبت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اشتیاق قمر نقشبندی
خصوصی نعت:
* حافظ قاری غلام مصطفیٰ نقشبندی
* قاری محمد اشتیاق قمر نقشبندی
دیگر نعت خواں و مقررین:
* قاری محمد اشرف چشتی (خطیبِ اعظم کووٹہ)
* قاری محمد ہارون قادری
* صفیر مغل
* انضمام الحق
بانیٔ محفل:
ثاقب افتخار ثاقبی
لنگرِ حسینی کا خصوصی اہتمام ہو گا!
تمام عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ سے شرکت کی پرخلوص اپیل کی جاتی ہے۔

💔 **دل دہلا دینے والا واقعہ | میاں چنوں****"چاچا! 2 کلو آٹا دے دو، گھر میں سب بھوکے ہیں۔"**پنجاب کے علاقے **میاں چنوں** ...
06/09/2026

💔 **دل دہلا دینے والا واقعہ | میاں چنوں**
**"چاچا! 2 کلو آٹا دے دو، گھر میں سب بھوکے ہیں۔"**
پنجاب کے علاقے **میاں چنوں** میں مبینہ طور پر ایک **12 سالہ معصوم بچہ آٹا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا**۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ مدد کرنے کے بجائے بچے کو **تشدد کا نشانہ بنایا گیا**، مگر بھوک سے بے بس بچہ پھر بھی آٹا مانگتا رہا۔ 💔
یہ صرف ایک بچے کی کہانی نہیں، بلکہ **غربت، بھوک اور ہمارے معاشرتی رویوں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔**
#بھوک #غربت #آٹا #انسانیت #پنجاب

🚨 **بریکنگ نیوز | کلر سیداں مدرسہ تشدد کیس**کلر سیداں مدرسہ تشدد کیس میں جاں بحق ہونے والے **9 سالہ بچے محمد فیضان** کے ...
06/09/2026

🚨 **بریکنگ نیوز | کلر سیداں مدرسہ تشدد کیس**
کلر سیداں مدرسہ تشدد کیس میں جاں بحق ہونے والے **9 سالہ بچے محمد فیضان** کے قتل کے الزام میں گرفتار **مولوی ثناء اللہ اور دیگر سہولتکار** کو علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں **مہر النساء** کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ملزمان کو **مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ** پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے **وقاص کیانی ایڈووکیٹ** عدالت میں پیش ہوئے، جو مدعی کی جانب سے **فی سبیل اللہ مقدمہ لڑ رہے ہیں۔**
#کلرسیداں

🇵🇰 **یومِ دفاعِ پاکستان — 6 ستمبر** 🇵🇰وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے **شہداء اور غازی...
06/09/2026

🇵🇰 **یومِ دفاعِ پاکستان — 6 ستمبر** 🇵🇰
وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے **شہداء اور غازیوں** کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
**پاکستان زندہ باد 🇵🇰**
**پاک فوج پائندہ باد 🇵🇰**

#6ستمبر

إنشاءاللّٰه
05/09/2026

إنشاءاللّٰه

💔 **انا للّٰہ وانا الیہ راجعون**آہ! **افضال حسین**، تیرے جانے کا وقت نہیں تھا۔آف نئی آبادی، **چوکپنڈوڑی، کلرسیداں** سے ت...
05/09/2026

💔 **انا للّٰہ وانا الیہ راجعون**
آہ! **افضال حسین**، تیرے جانے کا وقت نہیں تھا۔
آف نئی آبادی، **چوکپنڈوڑی، کلرسیداں** سے تعلق رکھنے والے انتہائی ملنسار، محبت کرنے والے اور چھوٹے بھائیوں کی طرح عزیز **افضال حسین** روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
مرحوم **پنجاب پولیس کے ملازم** تھے۔ اپنے پیچھے بیوہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑ گئے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲
**نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔**

Address

17A
Dubai
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lehri News Rohan Communication posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share