24/06/2026
تمام والدین اپنے بچوں کی حفاظت (Safety) کے لیے بے بی وائرلیس (Baby Wireless) جیسی مفید ڈیوائسز کا استعمال لازمی کریں۔ اس ڈیوائس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کا ایک یونٹ بچے کے پاس اور دوسرا والدین کے پاس ہوتا ہے۔ تقریباً ایک کلومیٹر کے دائرے میں اگر آپ کے بچے اسکول، مدرسے، ٹیوشن یا پارک میں ہوں، یا کسی مجبوری کے تحت انہیں کہیں بھیجنا پڑ جائے، تو آپ لمحہ بہ لمحہ ان سے لائیو رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ اس کی بیٹری کافی لانگ ٹرم ہے جو مسلسل 12 گھنٹے تک چلتی ہے اور ختم ہونے پر اسے موبائل فون کی طرح باآسانی دوبارہ چارج کیا جا سکتا ہے۔
والدین کے پاس موجود یونٹ بچے کی ہر حرکت اور ایکشن کے حساب سے الرٹ دیتا ہے۔ اس میں مختلف طرح کی الرٹ ٹیونز موجود ہیں، مثال کے طور پر اگر بچہ اسے کہیں رکھ دیتا ہے تو ایک مخصوص ٹیون سے والدین کو پتہ چل جاتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ خدانخواستہ اگر بچہ گر جائے یا اسے کوئی تنگ کرے، تو آپ لائیو آڈیو سن کر فوراً بچے کی مدد کے لیے پہنچ سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ اس کے بے بی یونٹ کو بند (Off) نہیں کیا جا سکتا، اور اگر بچہ اس وائرلیس کی رینج سے دور نکل جائے تو گھر میں رکھا ہوا یونٹ فوراً ایمرجنسی الارم بجانا شروع کر دیتا ہے۔ یہ ڈیوائس وزن میں انتہائی ہلکی لیکن بناوٹ میں بہت مضبوط ہے۔
یہ بے بی ڈیوائسز دراز ایپ (Daraz) سے باآسانی مل جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ایک چھوٹا سا جی پی ایس لوکیشن ٹریکر (GPS Tracker) بھی ہوتا ہے جسے بچے کے جوتے یا بیگ میں رکھا جا سکتا ہے، تاکہ آپ اپنے فون پر بچے کی لائیو لوکیشن بھی چیک کر سکیں۔ بچوں کی حفاظت سے متعلق مزید معلوماتی اپڈیٹس کے لیے اس پوسٹ کو لازمی سیو (Save) کر لیجئے اور اس پیغام کو دوسرے والدین تک بھی پہنچائیں تاکہ یہ مزید بچوں کی حفاظت کا ذریعہ بن سکے۔