28/07/2026
الحمدللہ! بڑی خوشی کی بات ہے کہ قصبہ گنج مرادآباد کے ان گمنام مگر عظیم روحانی بزرگوں کے حالات و خدمات کو محنت، تحقیق اور جستجو کے ذریعے یکجا کرکے کتاب "ارمغان عبدالحلیم مع نوائے عبدالباقی" کی صورت میں محفوظ کیا گیا۔ یہ کاوش نہ صرف تاریخ گنج مرادآباد کے ایک اہم باب کو روشن کرتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے علم، عرفان اور روحانی ورثے کا قیمتی سرمایہ بھی فراہم کرتی ہے۔
اس علمی و تحقیقی خدمت پر برادر عزیز مفتی محمد جنید صاحب قاسمی مدظلہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اسے صدقۂ جاریہ بنائے اور اس کے ذریعے اہلِ علم و تحقیق کو مسلسل فائدہ پہنچاتا رہے۔ آمین
✍️ انس قمر الندوی