14/08/2026
شہید الحاج ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی صاحب — یومِ آزادی کی یاد
چودہ اگست کا دن ہمیشہ ہمارے لیے خوشی، محبت اور آزادی کا پیغام لے کر آتا تھا، مگر اس بار اس خوشی میں ایک گہری کمی محسوس ہو رہی ہے۔ شہید الحاج ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی صاحب آج ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں۔
وہ ہر سال یومِ آزادی کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ مناتے تھے۔ علاقے کے غریب اور مستحق لوگوں کے ساتھ ان کا رویہ ہمیشہ محبت، شفقت اور خلوص سے بھرا ہوتا تھا۔ وہ عوام کے لیے سہارا تھے، علاقے کے سربراہ کی حیثیت سے سب کو سنبھالتے، سب کے دکھ درد میں شریک ہوتے اور ہر شخص کے ساتھ محبت سے پیش آتے تھے۔
آج ان کی وہ ریلیاں، وہ جلوس، عوام کے درمیان ان کا چلنا، بیٹھنا، گھومنا، سب سے محبت سے ملنا اور ان کا منفرد انداز ہمیں شدت سے یاد آ رہا ہے۔ چودہ اگست آیا ہے، مگر اس بار شہید الحاج ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی صاحب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔
مگر شہید جسمانی طور پر ہم سے جدا ہو جاتے ہیں، ان کی محبت، عزت، کردار اور وقار ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔
شہید الحاج ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی صاحب ایک عظیم انسان، عوام کے محسن اور ہمارے لیے قابلِ فخر شہید تھے۔ اس چودہ اگست پر ہم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
آپ ہمارے درمیان نہیں، مگر آپ کی محبت، آپ کی یاد اور آپ کا وقار ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔
اللہ تعالیٰ شہید الحاج ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی صاحب کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ، عزیزوں اور چاہنے والوں کو صبر عطا فرمائے۔ آمین۔