21/08/2026
ڈوڈہ میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ
ڈوڈہ میں ایک استاد کی جانب سے ایک معصوم بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ استاد جسے بچوں کی تعلیم، تربیت اور حفاظت کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے، اگر وہی اعتماد توڑ دے تو یہ پوری انسانیت کے لیے شرم کی بات ہے۔
اس افسوسناک واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اگر الزام ثابت ہوتا ہے تو قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے، تاکہ معصوم بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ کرے۔
معصوم بچوں کی عزت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔