Mubashshir Fahim Khan

Abu-Insha Qari Khalil ur Rehman Jawaid ٹی وی چینلز پر کبھی منافق ،کبھی  گستاخ کہا گیا تو کبھی غیر مقلد کہہ کر دل کی بھڑا...
12/04/2023

Abu-Insha Qari Khalil ur Rehman Jawaid
ٹی وی چینلز پر کبھی منافق ،کبھی گستاخ کہا گیا تو کبھی غیر مقلد کہہ کر دل کی بھڑاس نکالی گئی ، قلتِ افراد کے طعنے اور کبھی لائیو شو میں بائیکاٹ کر کے اٹھا دیا گیا ، اور کبھی تو مؤقف بیان کرنے کا بھی مکمل وقت نہ دیا گیا ،
لیکن یہ کمال کا شخص ہے جب بھی اپنے مسلک کا مؤقف پیش کیا ببانگ دہل پیش کیا ، کون کتنا منہ پھٹ اور بد اخلاق ہے اس کی پرواہ کئے بغیر۔۔۔۔ باطل عقائد اور بدعات کا رد کیا تو ری ایکشن سے بے خوف ہوکر بھرپور رد کیا ،

اپنے مؤقف کو چڑھتے سورج کی طرح واضح کیا (کسی کا ذہن پڑھ کر نہیں کہ سامنے والا اس سے کیا مطلب اخذ کرے گا )بلکہ قرآن و حدیث کی روشنی میں دلائل سے مزین گفتگو کی ،اس لئے میں کہتا ہوں
دلائل کا شہزادہ مرشد مولانا قاری خلیل الرحمٰن جاوید حفظه الله ومتعنا الله بطول حياته 😘❤️

یہ تصویر ❤️ لایخافون لومۃ لائم کی عملی تفسیر

11/11/2022

سات سال کی شامی بچی ‌سے ملیے ، جس نے متحدہ عرب امارات کے ذریعے عالم عربی کی سطح پر منعقد ہونے والے مطالعۂ کتب کے مسابقے 'تحدي القراءة العربي' میں حصہ لیا ، سو سے زائد علمی، ادبی، دینی و فکری کتابوں کا مطالعہ کیا ، چوالیس ملکوں کے بائیس ملین(دو کروڑ بیس لاکھ) طلبہ و طالبات کے درمیان ممتاز رہی اور اول پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ نہایت شستہ عربی زبان میں دانش و حکمت بھری باتیں کرنے والی اس پیاری بچی کا تعلق شام کے تاریخی شہر حلب سے ہے، جس سے اسے بے پناہ محبت ہے اور اس کے اظہار کے لیے وہ متنبی کے اشعار کا سہارا لیتی ہے:
لا أقمنا على مكان وإن طاب
ولا يمكن المكان الرحيل
كلما رحبت بنا الروض قلنا
حلب قصدنا وأنت السبيل
فيك مرعى جيادنا والمطايا
وإليها وجيفنا والذميل

عام عربوں کے برخلاف فصیح عربی لہجے میں باتیں کرنا اسے بے پناہ پسند ہے اور اپنی پسند کو وہ نصِ شرعی اور امیر الشعرا احمد شوقی کے اشعار سے مبرہن کرتی ہے:
أَودع لسانَك وَاللغات فربما
غَنّى الأَصيل بمَنطق الأجداد
إِنَّ الَّذي ملأ اللُغاتِ مَحاسنا
جعل الجمال وَسَرَّه في الضاد

مطالعے کے تعلق سے اس کی رائے قابلِ قدر و تقلید ہے اور نئی نسلوں کے لیے حوصلہ انگیز و درس خیز، اس کا کہنا ہے کہ پڑھتے رہنا چاہیے کہ اسی میں کامرانی کی ضمانت ہے، وہ کہتی ہے کہ مطالعہ تب مفید ہوتا ہے، جب آپ کو اس سے شغف ہو اور شغف تب پیدا ہوتا ہے،‌جب آپ اس پر خاص توجہ دیں اور یہ کام اس وقت ہوگا، جب آپ کو کتابوں سے محبت ہو ؛ لہذا سب سے پہلے اپنے اندر کتابوں سے محبت پیدا کرنا ضروری ہے ، پھر توجہ اور شغف بھی پیدا ہوجائے گا اور تب ہم نتیجہ خیز مطالعہ کر سکتے ہیں ۔ مسابقے کے آخری راؤنڈ میں اس سے پوچھا گیا کہ اس کے زیر مطالعہ آنے والی کتابوں میں کونسی‌کتاب ایسی ہے، جسے بار بار پڑھا جاسکتا اور اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، تو اس نے ’السیرۃ النبویۃ‘ کا نام بتایا کہ اس میں روحانی غذا بھی ہے ،تاریخ بھی ہے اور علم و ادب کا خزانہ بھی۔
اس کی زندگی کا ایک الم ناک پہلو یہ ہے کہ دو تین سال قبل ہی وہ شام میں جاری ہول ناک خوں ریزی کے دوران اپنے والد کو کھو چکی ہے، مگر اس کی ماں غیر معمولی حوصلہ مندی ، جرأت و قوت کے ساتھ اس کی تعلیم و تربیت میں مشغول ہے؛ اس وجہ سے اس کے دل میں اپنی ماں کے اتھاہ پیار ہے ، جو عموماً ہر اولاد کے دل میں ہوتا ہے، مگر وہ اپنے معصوم لہجے میں جب رقت انگیز عربی اشعار کے ذریعے اپنی ماں کی عظمتوں کے گن گانے کرتی ہے، تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔ ایک صحافی اس سے سوال کرتا ہے کہ اس وقت اس کے والد ہوتے تو وہ کیسا محسوس کرتے اور وہ خود کیسی خوشیوں ہم کنار ہوتی ؟ تو اس کے جواب میں وہ بس یہ کہتی ہے کہ 'میں اپنے بابا سے جنت میں ملوں گی' ۔

اللہ پاک اس بچی کو بے کراں سعادتوں سے ہم کنار کرے اور شام و اہلِ شام کے لیے وہ برکتیں ، راحتیں پھر سے مقدر فرمائے جن کی دعائیں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ملک شام کے لیے فرمایا کرتے تھے اور جن سے وہاں کے لوگ عرصۂ دراز تک متمع رہے۔

(نایاب حسن)

نیپال کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لمی چانے کو جنسی زیادتی کے الزام پر گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق سندیپ کے...
08/10/2022

نیپال کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لمی چانے کو جنسی زیادتی کے الزام پر گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق سندیپ کے کاٹھمنڈو پہنچنے پر پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس کے ترجمان دنیش راج نے سندیپ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل نیپالی کرکٹر نے فیس بک پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ اپنے خلاف عائد الزامات کی تحقیقات کےلیے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ وہ عائد الزامات پر ہونے والی تحقیقات کے لیے بھرپور تعاون کریں گے اور اپنی بےگناہی ثابت کرنے کےلیے قانونی جنگ لڑیں گے۔
سندیپ کو پچھلے ماہ کی 8 تاریخ کو کرکٹ بورڈ نے کپتانی کے عہدے سے ہٹادیا تھا۔
ان پر الزام ہے کہ انھوں نے کھٹمنڈو کے ہوٹل کے کمرے میں 17 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ان کا شمار ٹی 20 لیگز اور نیپال کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

23/09/2022

मौलाना जरजीस अंसारी पे लगाए गए इल्ज़ाम खुद उनकी ज़बानी सुनिए किस तरह प्लानिंग के साथ साजिश के तहत फंसाया गया है, और आज इसी केस के चलते 10 साल की सज़ा कोर्ट ने सुनाई है,

अपनो ने दिया धोखा गैरो से शिकायत कैसी,
अपने ही सफ में जब गद्दार पैदा हो जाए,
तो दुश्मन से शिकायत कैसी,

वीडियो 2017 की है.

01/07/2022

जरूर देखिये......
कभी-कभी छोटे चैनल भी अच्छी खबरें दिखाते हैं.

नुपुर शर्मा के समर्थक को,
सुप्रीम कोर्ट ने दिया झटका समर्थक बेचैन....

Video Credit :- Expose Media

خبر غم استاد محترم و أستاد الاساتذہ ناظم جامعہ دارالسلام عمرآباد تملناڈو شیخ حفیظ الرحمن اعظمی عمری مدنی اب ہم میں نہیں ...
24/05/2022

خبر غم

استاد محترم و أستاد الاساتذہ ناظم جامعہ دارالسلام عمرآباد تملناڈو شیخ حفیظ الرحمن اعظمی عمری مدنی اب ہم میں نہیں رہے۔ ابھی ابھی شیخ کا انتقال ہوگیا ہے انا للہ وانا الیه راجعون
اللهم اغفر له وارحمه وادخله فسيح جناته جنات النعيم والهم اهله وذويه الصبر والسلوان آمين

الحمد للہ ثم الحمد للہ مبروک الف مبروک ماموں جان شکریہ مایادیوی گاؤں پالیکا کی عوام کا جو آپ نے ایک بہترین لیڈر چناCongr...
19/05/2022

الحمد للہ ثم الحمد للہ
مبروک الف مبروک ماموں جان
شکریہ مایادیوی گاؤں پالیکا کی عوام کا جو آپ نے ایک بہترین لیڈر چنا
Congratulations Mamu (Mayor saab😍😍)

14/04/2022

دو کام کی باتیں یاد رکھئے۔۔

1- کسی کو یہ سوچ کر قرض مت دینا کہ واپس بھی ملے گا۔ اگرچہ وہ آپ کا کتنا ہی عزیز و بھروسہ مند ہو۔

2- آپ سے سب سے زیادہ حسد وہی رکھتے ہیں جو آپ کے دوست یا قریبی ہیں یا جو آپ کے بارے میں زیادہ جانتے ہیں۔

31/03/2022
چھوٹی بہن سعدیہ مشہدی انہوں نے مدرسہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی
31/03/2022

چھوٹی بہن سعدیہ مشہدی انہوں نے مدرسہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی

27/03/2022

Address

Lumbini

Telephone

+9779827430433

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mubashshir Fahim Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mubashshir Fahim Khan:

Share

Category