26/08/2026
🌹 جلوسِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ 🌹
الحمدللہ! مرکزی جامع مسجد گلزارِ حبیب، بانڈہ دلزاک، مرحوم حاجی محمد اکرم خان جدون، محلہ اسماعیل خیل، عاشقانِ رسول ﷺ کی طرف سے یہ عظیم الشان و بابرکت جلوسِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ نکالا گیا۔
🌹✨ یہ پُرنور جلوس مرکزی جامع مسجد گلزارِ حبیب کے خطیب، حضرت علامہ مولانا پیر سید محسن حسین شاہ صاحب کاظمی کی صدارت میں نکالا گیا، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور عقیدت و محبت کے ساتھ شرکت کی۔ ✨🌹
🌺 درود و سلام اور نعرۂ رسالت ﷺ سے فضائیں گونج اٹھیں، ہر طرف عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی بہار نظر آئی، اور عاشقانِ رسول ﷺ نے اپنی محبت و عقیدت کا خوبصورت اظہار کیا۔ 🌺
🌹✨ اللہ تعالیٰ اس بابرکت جلوس میں شریک تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے، اور جتنے احباب اس کارِ خیر میں شامل ہوئے ہیں، اللہ پاک سب کو اپنی بارگاہ سے اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ ✨🌹
🌺🤲 یا اللہ! اس جلوسِ میلاد کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرما، ہماری حاضری، ہماری محبت اور ہمارے درود و سلام کو قبول فرما، اور ہمیں ہمیشہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ پر قائم رکھ۔ 🤲🌺
🌹🤲 آمین یا رب العالمین 🤲🌹
✨ ایڈمن: اسد اللہ خان جدون ✨ ━━━━━━━━━━━━━━━━━━