16/07/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اطلاعِ وفات
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ضیاء الرحمن ولد شیر نائیک خان، سکنہ عمل خیل، ترخوبہ کلاں بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعہ صبح 8:00 بجے عمل خیل قبرستان (خونابت پمپ لنک روڈ کے نزدیک) ادا کی جائے گی۔
تمام دوست احباب، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کریں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔