17/05/2026
کرم میں گزشتہ کچھ دنوں سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات، نامناسب تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں، جن کے پیچھے دو رخ انجمن حسینہ جو بایک وقت امن کے ساتھ اور دہشت گردوں کے ساتھ بھی شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ساجد حسین طوری سرغنہ کا کردار سامنے واضح دیکھایا جا رہا ہے۔ ان حرکتوں کا مقصد علاقے کے پُرامن ماحول کو خراب کرنا اور حالات کو دوبارہ کشیدگی کی طرف دھکیلنا ہے آور کھلم کھلا کوہاٹ معاہدے کی خلاف ورزی بار بار کی جا رہی ہے، جس کی پیش گوئی ہم پہلے ہی کرچکے تھے۔ اور مستقبل قریب میں اہل تشیع کے طرف اس قسم کے مزید شرپسندانہ افعال کا قوی اندیشہ ہے
متنازع تصاویر کے لیک ہونے سے اہلِ سنت کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے اور عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ کوہاٹ معاہدے میں واضح طور پر سوشل میڈیا پر غیر مناسب اور اشتعال انگیز مواد شیئر نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا، مگر اس کی بار بار خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ اور حکومت وقت کے کان پہ جوں بھی نہیں رینگتی۔
اس حساس معاملے پر قوم وتیزئی اور تمام اہل سنت اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے، جس کا اہم فیصلہ کل رات تک متوقع ہے۔