A.M Kiani

A.M Kiani Mohi-ud-Din Islamic University Nerian Sharif

13/04/2025
Congratulations Bava gایران دنیا کی 8ویں ایٹمی طاقت بن گیا.
06/10/2024

Congratulations Bava g
ایران دنیا کی 8ویں
ایٹمی طاقت بن گیا.

اترے ہوے چہرو تمہیں آزادی مبارک اجڑے ہوئے لوگو تمہیں آزادی مبارکسہمی ہوئی گلیو کوئی میلہ کوئی نعرہجکڑے ہوئے شہرو تمہیں آ...
14/08/2024

اترے ہوے چہرو تمہیں آزادی مبارک
اجڑے ہوئے لوگو تمہیں آزادی مبارک

سہمی ہوئی گلیو کوئی میلہ کوئی نعرہ
جکڑے ہوئے شہرو تمہیں آزادی مبارک

زنجیر کی چھن چھن پہ کوئی رقص و تماشا
نعروں کے غلامو تمہیں آزادی مبارک

اب خوش ہو کہ ہر دل میں ہیں نفرت کے الاو
اے دین فروشو تمہیں آزادی مبارک

بہتی ہوئی آنکھو زرا اظہار مسرت
رستے ہوئے زخمو تمہیں آزادی مبارک

اکھڑی ہوئی نیندو مری چھاتی سے لگو آج
جھلسے ہوئے خوابو تمہیں آزادی مبارک

ٹوٹے ہوئے خوابوں کو کھلونے ہی سمجھ لو
روتے ہوئے بچو تمہیں آزادی مبارک

پھیلے ہوٸے ہاتھو اسی منزل کی طلب تھی ؟
سمٹی ہوٸی بانہو تمہیں آزادی مبارک

ہر ظلم پہ خاموشی کی تسبیح میں لگ جاو
چلتی ہوٸی لاشو تمہیں آزادی مبارک

ہر رات کے ڈھلنے پہ نٸی رات کی دستک
صبحوں کے سرابو تمہیں آزادی مبارک

مسلک کے زبانوں کے علاقوں کے اسیرو
بکھرے ہوئے لوگو تمہیں آزادی مبارک

اے کاش لپٹ کر انہیں ہم بھی کبھی کہتے
کشمیر کے لوگو تمہیں آزادی مبارک

احمد فرہاد

Address

Bagh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A.M Kiani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category