Asil Mania

Asil Mania Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Asil Mania, Photography Videography, Bahawalpur.

09/05/2024

اصیل_مرغوں_میں_لہسن_کا_استعمال_اور_فائدے
لہسن نہ صرف نظام تنفس (سانس لینے والے نظام) اور قوت مدافعت کو بہتر اور بڑھاتا ھے بلکہ یہ مرغوں میں موجود جووں، چیچڑوں اور اس طرح کے دوسرے خون جوس حشرات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ھے۔ یہ آنتوں میں بیٹھے کیڑوں کے لیے بھی مفید ھوتا ھے۔ یہ مرغوں کو گرم رکھتا ھے۔ خوراک کو ہاضم کرنے میں مددگار ثابت ھوتا ھے۔ یہ پوری ایک توری بھی کھلائی جا سکتی ھے۔ پانی میں ڈال دیں تو بھی مفید ھے۔ یہ پاؤڈر فارم میں بھی دستیاب ھوتا ھے۔ خوراک پر ہلکا سا چھڑک دیں تو قدرتی صحت بخش دوا ھے۔

03/02/2024

Home Breed Jawa Patha vs Ganju breed
#اصیل

01/08/2023

1. اصیل مرغے کو دیسی مرغیوں میں نہ چھوڑیں دیسی مرغی اصیل مرغی کی نسبت 70 فیصد زیادہ کراس کرواتی ہے اور اصیل کو نچوڑ کے رکھ دیتی ہے

2. نر کے ساتھ ایک ٹائم میں دو یا تین مادیاں لگائیں پھر پراپر اس کی خوراک کا بھی خیال کریں باجرے کے علاوہ روزانہ بریڈر کو دس بادام کھلائیں اور ہر پانچ دن بعد ایک دیسی انڈا پھینٹ کر پلا دیا کریں تاکہ اس کی اندرونی طاقت بحال رہے اور وہ زیادہ سے زیادہ آپ کے پاس بریڈ کر سکے یاد رکھیں آپ بریڈرز کو جتنا اچھا کھلائیں گے اتنی اچھی اور صحت مند بریڈ پیدا ہوگی

3. نر میں ٹیسٹاسٹرون ہارمون ہوتا ہے مادی میں اسٹوجن ہارمون ہوتا ہے دونوں میں ہارمون کی کمی کی وجہ سے مادی میں یا نر میں مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے جینٹک فالٹ آجاتا ہے سپرم کاؤنٹ میں کم ہو جاتا ہے ٹیسٹاسٹرون یا اسٹوجن لیول میں کمزور ہو جاتا ہے کاؤنٹ میں بوسٹ ہو جاتا ہے پھر انڈے سے بچہ پیدا نہیں ہوتا

4. اپنی مادیوں کو ای ویان کے کیپسول دیتے رہا کریں ای ویان وٹامن ای ہے یہ بریڈ کے جرثومے بنانے کے لیے یوز ہوتا ہے

5. اپنی مادیوں کو پالک باریک کاٹ کر ڈال دیا کریں پالک میں وٹامن بی اور آئرن ہے جو بانجھ پن کے ازالہ کے لئے مفید ہوتا ہے پالک میں فولک ایسڈ ہے فولک ایسڈ ڈی این اے کی پیداوار میں مدد فراہم کرتا ہے اور صحت مند حمل میں مدد دیتا ہے

6. مادیوں کو گندم کا آٹا وغیرہ نہ ڈالا کریں جس کی وجہ سے مادیاں اوور ویٹ ہو جاتی ہیں سنڈ ہو جاتی ہیں
اصیل مادیوں کو صرف بھیگی ہوئی سوکھی ہوئی باجری ڈالا کریں باجرہ میں پوٹاشیم اور فائبر پایا جاتا ہے اس کی وجہ سے کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے اور خون کو صحیح طرح سے گردش کرنے میں مدد ملتی ہے پرندے ایکٹو رہتے ہیں...

30/07/2023

Copied text ..
اصیل_مرغوں_میں_لال_مرچ_کا_استعمال_اور_فائدے۔
سالہا سال سے پرانے کسان عموماً پیسی ھوئی لال لمبی نوک والی مرچ مرغوں/بطخوں اور دیگر پرندوں کی خوراک یا پانی میں ڈال دیتے تھے بہتر اور زیادہ انڈوں کیلے۔ کیڑوں سے جڑی بیماریاں مرغوں میں کمزوری اور انڈوں کی صلاحیت پر بری طرح اثر انداز ھوتی ھیں۔ جس کے لیے یہ لال مرچ بہت اچھا علاج ھے۔ لال مرچ ان کیڑوں اور جراثیم کو جلا دیتی ھے جو ہاضمے والے سیسٹم کو تباہ کرتے ھیں۔ بس آدھی چھوٹی چمچ لال مرچ ان کی خوراک میں ڈالنے سے قدرتی طریقے سے مرغے جراثیم سے پاک (deworm) ھو جاتے ھیں۔

30/07/2023

Copied text..
اصیل_مرغوں_میں_نمک_کا_استعمال_اور_فائدے
مرغوں میں اگرچے نمک کی ضرورت کم ھی ھوتی ھے۔ لیکن ایمرجنسی حالات میں نمک بہترین علاج ھے۔ خصوصا سخت گرمیوں میں مرغوں میں نمکیات کی کمی ھو جاتی ھے۔ گرمی سے تھکاوٹ (heat exhaustion) کے دوران نمک بہت اہم کردار ادا کرتا ھے۔ آدھی چھوٹی چمچ نمک اور دو سے تین چمچ چینی بہترین گھریلو الیکٹرولائٹ ھے۔ بس پانی میں مکس کریں اور پرندے گرمی کی شدت سے بچے رھیں گے۔ اس میں 1/8 چمچ میٹھا سوڈا بھی ڈالیں تو سونے پہ سہاگہ۔ یہ نسخہ مرغوں کو گرمیوں میں ٹھنڈا رکھتا ھے۔
الیکٹرو لائٹ (بازار میں انگریزی دوائی اسی نام سے ویٹنری سٹورز پر بھی دستیاب ھوتی ھے )

29/07/2023

Copied text..
اصیل_مرغوں_میں_ادرک_کا_استعمال_اور_فائدے
ادرک کم وپیش ہر گھر کے کیچن کی بہت اہم مثالہ جات سبزی ھے۔ یہ مرغوں کے لیے بھی اتنی ھی ضروری ھے۔ اگر مرغوں کے جھنڈ میں سے کسی ایک کی بھوک ختم ھو جائے تو یہ اس کے لیے بہت اہم کام کر دیتی ھے اور اس کی بھوک چمکا دیتی ھے۔ یہ معدہ کی خرابی (پوٹ بند) کو بھی کم کرتی ھے۔ سینے اور گلے میں ریشے کی بے جا کثرت (congestion) میں بہتری کا اہم ذریعہ ثابت ھوتی ھے اور قوت مدافعت بڑھاتی ھے۔ ادرک سوزش اور جلن اور اینٹی- وائرل بیماریوں میں کارآمد ھوتی ھے۔
ایک دو چٹکی خشک ادرک مرغوں کی خوراک میں ڈالنے سے یا چند باریک ٹکڑے ویسے ھی ڈالنے سے مرغوں کی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ھوتے ھیں۔ بلکہ انڈے دینے والی مرغیوں کے انڈوں کے سائز کو بڑا کرنے میں بھی یہ بہت مفید دوا ھے۔
*چند ادرک کے فوائد*
فنِ مرغبانی اور اصیل شوق کی دنیا میں ادرک کو ایک بہت اہم مقام حاصل ہے ذیل میں ہم پہلے ادرک کے کچھ فوائد بتا دیتے ہیں پھر اس کا طریقہ استعمال سمجھا دیتے ہیں۔۔۔!!!
1 یہ مقوی باہ ہاضم ہے اس کو امراض پوٹ یا رُکے پوٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔
2 مقوی حافظہ اور ذہن ہے، مرغا ہشاش بشاش اور خوش رہتا ہے۔۔۔
3 ادرک مرغوں میں کیڑوں کو ختم کرنے میں بھی بہت ممد ہے۔۔۔
4 جن مرغوں کو بھوک نہیں لگتی ان کے لئے اسپیشلی فائدہ مند ہے۔۔۔
5 لیس دار زکام میں ادرک کا پانی بنا کے پلانا اکسیر ہے۔۔۔
6 اس کا مربہ بنا کے آٹے میں مکس کرکے کھلانا پرانے اور دیرپا پیچش والے مرغوں کا علاج ہے۔۔۔
7 آنتوں اور پوٹ کی رطوبت کی وجہ سے دست آتے ہوں تو یہ قبض پیدا کر کے دست بند کرتی ہے۔۔۔
8 لڑے ہوئے مرغے کو ادرک کا پانی دینا بہت مفید ہے کہ اس سے وہ گند آسانی سے نکال لیتا ہے۔۔۔
9 زخمی آنکھ میں ادرک کا پانی نکال کے چھان کے ڈالا جائے تو بہت فائدہ ملتا ہے۔۔۔۔
10 بادی دور کرنے کے لیے ادرک کا استعمال تیر بہدف ہے۔۔۔
11 فالج زدہ مرغوں کی خوراک میں شامل کرنے سے جلدی اثر کم ہو جاتا ہے۔۔۔
12مرغے کو غضب کی بھوک لگاتا ہے۔۔۔
ادرک کا پانی نکالنے کا طریقہ یہ ہے ادرک کو کسی کپڑے میں لپیٹ کے پلاس کے ذریعے دبائیں کافی مقدار میں پانی ٹپکنا شروع ہو جائے گا۔۔۔
اُس پانی کو کسی ڈراپر میں ڈال کے آنکھ یا زکام والے چوزوں کے منہ میں ڈال کے ریزلٹ حاصل کریں۔۔۔

تیاری والے مرغوں کو ادرک کا ایک مٹر کے دانے برابر ٹکڑا رات کو بند کرتے وقت آدھا پوٹ بھرے دیا کریں انشاءاللہ مرغا مست خوش اور طاقت میں رہے گا۔۔۔!!!

28/07/2023

Copied text..
مرغوں کی ملاش یا زہرباد سے بچاؤ کا طریقہ کار
1=ہفتے میں ایک بار پنیر بوٹی (خمجیرہ) کے تین دانے کھلا دیا کریں
2=سبز مرچ درمیان میں سے چیر کے پوری کھلا دیا کریں
3=ہفتے میں ایک بار لہسن کی ایک چھوٹی طری یا ڈلی کھلا دیا کریں
4=لال گول چھوٹی مرچ کو کڑوے تیل میں بھگو دیا کریں ہفتے بعد نکال کے مرغے کو کھلا دیا کریں
5=سیپٹران سیرپ پانی میں گھول کے پلایا کریں
"زہرباد یا ملاش کا علاج"
1=لنکوسین انجیکشن
2=ایلوویرا (کوارگندل) کا اندرونی چھوٹا ٹکڑا روز پانچ دن تک
3=منہ کے زہرباد کیلئے نل سٹیٹ کے قطرے
4=آنکھوں کی زہر باد کیلئے کڑوا تیل کے چند قطرے ناک میں آنکھوں میں اور چند قطرے پلا دیں

26/07/2023

Copied text.
السلام علیکم شوقین بھائیوں یہ سب ایسے انجکشن ہیں جو تقریبا ہر شوقین استعمال کرتا ہے اور سب شوقین ان کے بارے نہیں جانتے کہ یہ انجکںشن کب لگانے چاہیے اور ان کے اثر کرنے کا کیا حساب ہے سب سے پہلے
(1) یہ دونوں انجکشن تقریبا سیم ہیں
یہ خاص کر زخموں کو جراثیم سے بچاتے ہیں اور جلد زخم خشک کرتے ہیں اور جسم میں سے فالتو جراثیم مار دیتے ہیں یہ خاص کر مرغ لڑانے یا تپانے کے بعد لگاتے ہیں۔
(2) انجکشن یہ بھی تقریبا سیم ہیں اور یہ جسم کو طاقتور بناتے ہیں جیسے جسم کی درد پھٹھوں وغیرہ کا کھچاو تھکاوٹ دور کرتے ہیں اور یہ تقریبا سب دوست دن کو بھی سورج کی روشنی میں لگا دیتے ہیں خاص کر جب مرغ لڑانا تپانا ہو لگاتے ہیں سورج کی روشنی جیسے ان پے پڑھتی ہے یہ اکثر کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کا فائدہ نہیں ہوتا یہ دونوں انجکشن فوری اثر نہیں کرتے بلکہ 1 گھنٹے سے لے کر 10 گھنٹوں بعد صحیح اثر شروع کرتے ہیں ان سے مکمل فائدہ لینا ہو تو سورج کی روشنی سے بچا کر لگائیں اور 3 گھنٹے لڑانے تپانے سے پہلے لگائیں یا صبح لڑانا ہو تو رات کو لگا دیں لڑائی تپائی کے بعد لگاتے ہیں تاکہ مرغ کے جسم کی دردیں اور تھکاوٹ دور کرتا ہے پھٹھوں کو طاقت ور بناتا ہیں اور مرغ جلد دوبارہ فریش کر دیتے ہیں۔
(3) یہ دونوں انجکشن بھی تقریبا سیم چیز ہیں یہ کوئی بھی انجکشن لگانا ہو اس میں مکس کر کے لگائیں تو اس کی طاقت ڈبل کر دیتے ہیں اور سپیشل سانس وغیرہ بہت جلد بہال کر دیتے ہیں اور سخت انجکںشن کے ساتھ اگر مکس لگائیں جس کا ڈر ہو مرغ کو لڑ جائے گا وہ انجکشن لڑتا نہیں ہے اور یہ دونوں لگانے کے چند سیکنڈ بعد اپنا اثر شروع کرتے ہیں اور تقریبا 15 منٹ تک یہ مکمل اثر دیکھا دیتے ہیں اور مرغ فریشن ہو جاتا ہے۔
(4) #نیروبیان بھی بہت اچھاانجکشن ہے اور یہ بھی جسم کو طاقتور بناتا ہے یہ بھی لڑانے تپانے سے تقریبا 45 منٹ پہلے لگانا چاہیئے کچھ بھائی فوری لگا کر لڑا تپا دیتے ہیں جس سے پورا فائدہ نہیں ملتا پورا فائدہ لینا ہو تو 45 منٹ سے 1 گھنٹہ پہلے لگائیں۔
(5) #ٹیسٹوویران انجکںش بھی بہت اچھا ہے یہ بھی جسم کو طاقتور بناتا ہے خاص کر مرغ سلو ہو کراس نہ کرتا ہو یا جراثیم کمزور ہوں تو لگاتے ہیں لڑانے تپانے والے مرغ کو 20 گھنٹے پہلے لگاناچاہیئے مرغ مکمل فریش تیز ہو جائے گا۔
(6) #پروواس انجکںش بھی بہت اچھا ہے یہ خاص کر بخار وغیرہ والے کو لگاتے ہیں اور یہ بھی فوری اثر شروع کر دیتا ہے یہ جو مرغ سست لڑے یا کمزوری دیکھائے اسے فوری لگاتے ہیں وہ فوری فریش ہو جاتا ہے۔
#احتیاط آخر میں یہیں کہوں گا کہ 2 انجکشن کبھی مکس نہ کریں کیونکہ کچھ انجکشن تیل جیسے ہوتے ہیں اور کچھ پانی جیسے ایسے انجکشن بہتر ہے علیحدہ علیحدہ لگائیں جیسے نیروبیان اور ڈیکاڈران لگانا ہو تو اک سینے کے گوشت میں دائیں طرف لگائیں اور اک بائیں طرف لگائیں ان شاءاللہ زیادہ بہتر فائدہ مند ثابت ہونگے اور انجکشن لگانے سے 10 منٹ پہلے مرغ کو لازمی تھوڑا گڑ کھلا لیں اس سے بھی انجکشن لڑتے نہیں۔
پوسٹ مناسب لگے شئیر کر دیں
اللہ پاک ہم سب گروپ ممبرز کو ہمیشہ خوش و سلامت رکھے آمین اور سب پیار محبت سے رہیں برائے مہربانی جس بھائی کے پاس جنتا علم ہو شئیر کیا کریں تاکہ سب کا بھلا ہو باقی زندگی کا کوئی بھروسہ زندگی ایسے گزاریں ہم نہ بھی رہیں تو ہمارا نام رہے

25/07/2023

Copied text..
مٹی_کے_برتن_میں_پرندوں_کو_پانی_پیلانے_کے فوائد_اور_نقصانات؟

ہر وہ چیز جس میں کوئی چیز منتقل کرنے سے اس کی افادیت اور تاثیر میں فرق ڈالتی ہو یا تبدیل کرتی ہو اس کو دو طبعیت والی چیز کہا جائے گا۔ مٹی کے کورے برتن بھی ان میں شمار ہوتے ہیں۔ اسی طرح مٹی کا برتن جس میں پانی یا کوئی اور چیز ڈالی جائے تو اس کی تاثیر اور افادیت کو بدل دیتا ہے۔ مٹی کے برتن میں پانی ڈالنا بہت فائدہ مند بھی ہے اور بہت نقصان دہ بھی۔


مٹی کے برتن کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس میں ڈالا گیا پانی اپنی افادیت بڑھا دیتا ہے۔ قدرت نے مٹی کو یہ تاثیر دی ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر ہم مٹی کے برتن میں پانی ڈالتے ہیں تو وہ معتدل اور ہاضمہ ہو جاتا ہے۔ جس کا کسی بھی گرم طبعیت جانور کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس عمل سے پرندے کی طبعیت خوشگوار رہتی ہے۔ ہاضمہ زبردست کام کرتا ہے۔ دل کو قوت بخشتا ہے چڑچڑی طبعیت نارمل ہو جاتی ہے۔ نیند زیادہ آتی ہے۔ خوراک معمول سے زیادہ کھاتا ہے۔
لیکن صرف اس وقت تک جب تک اس پانی میں کسی اور چیز کی آمیزش یعنی ملاوٹ نہ ہو۔ چونکہ ہم پرندو کے لیے جتنے بھی مٹی کے برتن استعمال کرتے ہیں جیسے کہ کنالی ان سب کا منہ بہت زیادہ کھلا ہوتا ہے۔ جس سے گردوغبار اس میں گرنے کے وسیع چانسس ہوتے ہیں۔

پھر پرندے بِیٹھوں سے لِتھڑے ہوئے پیروں سمیت کنالی میں داخل بھی ہو جاتا ہے۔ جس سے نہایت مضر صحت یعنی نقصان دہ بیٹھ بھی پانی میں شامل ہو جاتی ہے۔ سونے پہ سہاگہ یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی بیمار جانور جو کسی بھی موذی مرض میں مبتلا ہو اور وہ ان کے اندر بیٹھ کر دے۔ یا اس کی بیٹھ سے لتھڑے ہوئے پاوں کوئی دوسرا پرندہ اس پانی میں ڈال دے تو پھر تو اللہ ہی حافظ ہے۔ کیونکہ جس جس جانور نے وہ پانی پینا ہے اس موذی بیماری کے جراثیم ان سب میں منتقل ہوتے جائیں گے۔

کیونکہ پانی پینے کی دوسری تو اور کوئی جگہ ہی نہیں ہوتی اسی لیے سب پرندوں نے اسی برتن سے پانی پینا ہوتا ہے جو جو پرندہ وہ پانی پیتا جائے گا وہ اس موذی مرض میں مبتلا ہوتا جائے گا۔ اگر کسی نا کسی طرح آپ مٹی کے برتن کو صاف رکھنے کی کوشش میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں تو آپ اس گردو غبار سے اس پانی کو نہیں بچا سکتے۔ جو پرندوں کے باہر گھومنے پھرنے وغیرہ کے اڑنے سے ہوا میں اڑتی ہے۔ اور وہ ہوا جو باہر سے آتی ہے۔ مٹی کے برتن چونکہ کورے برتن ہوتے ہیں۔ ان پر پالش نہیں ہوتی اس لیے ان کے اندر بےشمار مسام ہوتے ہیں۔ جو اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ان کو آنکھ دیکھ ہی نہیں سکتی اور یہ مسام جراثیم کی پناہ گاہ اور ان کی افزائش میں خاطر خواہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔


سائنسی نکتہ نظر سے دیکھا جائے تو ایک کروڑ جراثیم سوئی کے نوک پر آ جاتے ہیں تو آپ خود سوچیں ان مسام میں کس قدر جراثیم کی مقدار ہوتی ہو سکتی ہے کیونکہ بے شمار مسام میں بے شمار مضر صحت جراثیم ہونگے جو بہت سے بیماریاں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہونگے۔ چونکہ مٹی کے برتن پانی کو جذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اس لیے خالی برتن بھی اپنی موٹائی کے اندر نمی موجود رکھتا ہے اور اس نمی سے جراثیم کو زندہ رکھنے میں مزید مددگار و معاون ثابت ہوتے ہیں۔


کیا مٹی کے برتن کو کسی صابن یا کسی اور چیز سے اچھی طرح دھو کران جراثیم سے پاک نہیں کیا جا سکتا؟ تو جواب ہے کہ نہیں۔ ان مٹی کے برتنوں کو جراثیم سے پاک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے۔ اور وہ ہے ان کو آگ پر اتنا گرم کرنا کہ ان میں موجود نمی ختم ہو جائے۔ شدید حدت کی وجہ سے جراثیم مر جائیں۔ لیکن ایسا روز کرنا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں ہے۔

دوران پرندوں کے کھلے پھرنے کے ہم کینالی کا استعمال کرتے ہیں اور کافی حد تک اس کو گندے پانی اور گندگی سے محفوظ رکھتے ہیں۔ مٹی وغیرہ میں گھوم پھر کر سے واپسی پر پرندوں کو یہی پانی استعمال کرواتے ہیں جو عموماً ہم دن میں بھر کر رکھ دیتے ہیں کہ اپنی مرضی سے پیاس لگنے پر پیتے رہیں گے۔ چونکہ مسلسل کھلے پھرنے کی کی وجہ سے پرندوں کا مدفعاتی نظام بھی بہت زیادہ مضبوط ہو چکا ہوتا ہے۔ اس لیے اس وقت پرندے جراثیمی حملوں سے بچنے کی افادیت بڑھا چکے ہوتے ہیں۔ جس وجہ سے وہ کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔ اس لیے مٹی کے برتن کا استعمال فائدہ بہت زیادہ دیتا ہے اور نقصان بہت کم۔ لیکن بند اور روکے ہوئے پرندوں کے لیے مٹی کا برتن ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اس کے لیے چینی کے برتن مطلب پیالی یا روغی یعنی پالش شدہ مٹی کے برتن استعمال کروایں۔


میں جیٹھ اور ہاڑ کی گرمی میں مٹی کا برتن استعمال کرتا ہوں. وہ اس طریقہ سے کہ میں نے گھڑے کو پلاسٹک کے ڈبے جیسا بنایا ہوا ہوتا ہے. کینالی کے اوپر گھڑا الٹا رکھ دیتا ہوں اور سوراخ سے ضرورت کے مطابق پانی نکلتا رہتا ہے. گھڑے کے اوپر بھی ایک کینالی الٹی رکھ کر اس پر اینٹ رکھ دیتا ہوں تاکہ گھڑے کے اوپر بیٹھ کر کوئی پرندہ بیٹھ نا کر دے جو سلپ ہو کر نیچے کینالی میں نا چلی جائے۔ اور چوزے مادیاں وغیرہ یعنی کھلے پرندے پیتے رہتے ہیں اور بند جانوروں کے لیے چینی کے برتن رکھتا ہوں اور پانی کو ایک صاف جگہ پر کمرے یا سایہ دار درخت کے نیچے رکھ دیتا ہوں اور پانی ٹھنڈا رہتا ہے اور اُس سے بھر بھر کر دن میں تین بار پانی تبدیل کرتا رہتا ہوں گھڑوں سے بھر بھر کر۔

ایک مکمل کھڈے کے لیے دو گھڑے (آپ اپنے پرندوں کی تعداد کے مطابق رکھ لیں) اور بند پرندوں کے لیے دو کنالی رکھی ہوتی ہے. اور جو آج استعمال کر لی اس کو کل استعمال نہیں کرنا۔ اور جس کو استعمال نہیں کرنا ان برتنوں کو دھو کر دھوپ میں الٹا کر کے رکھ دیتا ہوں. چونکہ ان دنوں گرمی بہت شدید ہوتی ہے۔ اس لیے مٹی کےخالی برتن 24 گھنٹوں میں گرم ہو کر نمی نکال دیتے ہیں۔ اور خشک ہو جاتے ہیں اور خطرے سے کسی حد تک محفوظ ہو جاتے ہیں. ان دنوں مٹی کے برتن کا استعمال مجبور اور نہائیت ضروری ہو جاتا ہے. کیونکہ دوسرے کسی بھی برتن میں ہم پانی کو صبح سے شام تک ٹھنڈا نہیں رکھ سکتے. واحد یہی ایک طریقہ ہے جس سے پرندہ سارا دن ٹھنڈا پانی پی سکتا ہے.

اتنی سخت گرمی میں پرندہ اگر گرم پانی پیے گا۔ تو سو فیصد امکان ہے کہ وہ بخار میں مبتلا ہوگا. پوٹ کا پانی گرم کرنا شروع کر دے گا۔ جب پرندہ پوٹ کا پانی گرم کرنا شروع کر دے تو سمجھو اسے شدید بخار ہے. یہ بخار جراثیمی بخار بھی ہو سکتا ہے اور گرم پانی کی وجہ سے جسم میں حدت کے بڑھ جانے سے بھی ہو سکتا ہے۔

بخار_ہو_جاۓ
ایسی صورت حال میں آپ فریج کا پانی لیں. اور اگر بہتر رزلٹ لینا چاہتے ہیں تو بچوں والا گرائپ واٹر جو انسانوں والے میڈیکل سٹور سے مل جاتا ہے اسے 5,5ml دونوں ملا کر نل لگی سرنج سے پرندے کی پوٹ فل بھر دیں۔ اگر چاہیں تو صرف ف*ج والا پانی پلا کر لگاتار 3 بار پوٹ اُلٹا دیں اور اوپر سے وہی پانی گرائپ واٹر ملا 10 سے 20 سی سی پلا کر چھوڑ دیں. 90 فیصد پرندے اسی طریقہ سے ہی ٹھیک ہو جائیں گے جو گرم پانی کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں. لیکن جو جراثیمی بخار میں مبتلا ہوں ان کو بھی اسی طرح پلٹنا ضروری ہے. لیکن ان کو اس جراثیمی بیماری کی اینٹی بائیوٹک دینے سے ہی وہ پرندے ٹھیک ہونگے۔ کیونکہ اس پرندے کے وجود میں موجود جراثیم مریں گے نہیں تو وہ پرندے اس وقت تک ٹھیک بھی نہیں ہو گا۔ اس کے لیے آپ Flygel serup 2ml اور 2ml Amoxil forte سیرپ جو بچوں کے بخار کے لیے استعمال ہوتا ہے وہ پلائیں اور Gentacombisone انجکشن جو جانوروں والے میڈیکل سٹور سے مل جاتا ہے وہ ایک پوائنٹ ایک کلو وزن والے پرندے کو دو کلو والے کو 2 پوائنٹ اور بڑے پرندے کو 3 پوائنٹ لگائیں اور دوبارا ایک بار لگانے سے 24 گھنٹے بعد شوگر والی چھوٹی سرنج سے سینے والے گوشت میں لگائیں۔ یاد رکھیں پہلے جو اُپر پانی بتایا ہے وہ پلائیں کونکہ پرندے کے اندر گرمی ہونے کی وجہ سے ادویات پھٹ جاتی ہے جس سے فائدہ نہیں ہوتا۔

مٹی کا برتن چونکہ پانی کو جذب کر کے اس کی تاثیر تک کو بدل دیتا ہے اور اس میں جراثیم کی بھرمار ہوتی ہے. اس لیے سائنس ان برتنوں میں دوائی ڈال کر پرندوں یا انسانوں کو استعمال کرنے سے سختی سے منع کرتی ہے. کیونکہ جراثیم سے آلودہ میڈیسن فائدہ دے نا دے نقصان ضرور کرے گی۔

Address

Bahawalpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asil Mania posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Asil Mania:

Share