Aneeq

Aneeq "Showing the peaceful beauty of nature, where every moment is a part of Earth's art."

دُکھ یہ ھے میرے یوسف و یعقوب کے خالق وہ لوگ بھی بچھڑے، جو بچھڑنے کے نہیں تھےاے بادِ ستم خیز و تیری خیر کہ تو نے پنچھی وہ...
18/01/2026

دُکھ یہ ھے میرے یوسف و یعقوب کے خالق
وہ لوگ بھی بچھڑے، جو بچھڑنے کے نہیں تھے

اے بادِ ستم خیز و تیری خیر کہ تو نے
پنچھی وہ اُڑائے کہ جو اڑنے کے نہیں تھے

تم سے تو کوئی شکوہ نہیں چارہ گری کا
چھوڑو یہ میرے زخم ہی بھرنے کے نہیں تھے

اے زیست ! ادھر دیکھ کہ ہم نے تیری خاطر
وہ دن بھی گزارے جو گزرنے کے نہیں تھے

کل رات تیری یاد نے طوفاں وہ اُٹھایا
آنسو تھے کہ پلکوں پہ ٹھہرنے کے نہیں تھے

اے گردشِ ایام، ہمیں رنج بہت ہے کچھ
خواب تھے ایسے کہ بکھرنے کے نہیں تھے

سینے    اتے    بھار    جیہا   اےساہ   لیناں   دشوار   جیہا  اےاوہنے   آن   دا    وعدہ   کیتائےموسم   بے اعتبار    جیہا  ...
19/10/2025

سینے اتے بھار جیہا اے
ساہ لیناں دشوار جیہا اے

اوہنے آن دا وعدہ کیتائے
موسم بے اعتبار جیہا اے

اوہدی صحت خراب کیہ ہوئی
ادھا شہر بیمار جیہا اے

جسراں چاہئے، ڈَھل جاندا اے
غصہ ساڈے یار جیہا اے

اوہنوں چھڈو، اصغر بھٹی
شاماں دا اخبار جیہا اے

دور سے آنے والی آواز بھی اندھیرے میں روشنی کا کام کرتی ہے*وَاصفــــــ عـــــلی وَاصفــؒــــ*
05/10/2025

دور سے آنے والی آواز بھی اندھیرے میں روشنی کا کام کرتی ہے
*وَاصفــــــ عـــــلی وَاصفــؒــــ*

تمہیں ہر صورت میں جینا تو ہے، پھر کیا یہ اچھا نہیں کہ تم پھولوں کی تجارت کرو اور تمہارے ارد گرد کی فضا ہمیشہ انکی خوشبو ...
04/10/2025

تمہیں ہر صورت میں جینا تو ہے، پھر کیا یہ اچھا نہیں کہ تم پھولوں کی تجارت کرو اور تمہارے ارد گرد کی فضا ہمیشہ انکی خوشبو سے مہکتی رہے۔۔۔۔۔۔۔♥️💐🍃

دل کی کلی کھلی رہے گی کب تک یہ آوارگی رہے گی چشم وصال کے افق پر تیری مری کمی رہے گی
01/10/2025

دل کی کلی کھلی رہے گی
کب تک یہ آوارگی رہے گی

چشم وصال کے افق پر
تیری مری کمی رہے گی

اپنے خیال میں اللّٰہ اللّٰہ کرتے جاؤ - لوگوں کو بے شمار انداز سے اللّٰہ ملا  - یہ بھی ہوا کہ کسی ان پڑھ کو بھی اللّٰہ مل...
24/09/2025

اپنے خیال میں اللّٰہ اللّٰہ کرتے جاؤ - لوگوں کو بے شمار انداز سے اللّٰہ ملا - یہ بھی ہوا کہ کسی ان پڑھ کو بھی اللّٰہ مل گیا - کہتے ہیں کہ ایک ان پڑھ اللّٰہ کے ساتھ ناراض ہو گیا اور کہنے لگا کہ تو اللّٰہ ہے اور میں اور میرے تین بیٹے، کل چار آدمی ہیں - ہم لڑائی کر کے تجھ سے جیت جائیں گے کیونکہ تو اکیلا ہے - یہ لفظ "اکیلا" کہنے سے توحید قائم ہو گئ اور یہ کہنے پر اس ان پڑھ شخص کو معاف کر دیا گیا کہ وہ اللّٰہ کو اتنا "اکیلا" مانتا ہے کہ توحید قائم کر گیا __
*وَاصفــــــ عـــــلی وَاصفــؒــــ*

ہولے ہولے بدل گئی اے اپنی ہی تصویراندرو اندر کم کر جاندی بندے دی تقدیراُنج تے بڑے کرم ہوئے نیں، بڑیاں رحمتاں ہوئیاںمیری ...
20/09/2025

ہولے ہولے بدل گئی اے اپنی ہی تصویر
اندرو اندر کم کر جاندی بندے دی تقدیر
اُنج تے بڑے کرم ہوئے نیں، بڑیاں رحمتاں ہوئیاں
میری اک دُعا پرانی ، لبھدی پھرے تاثیر
حسن اساڈی منزل ہوئی، درد اَساڈی راہ
ہاواں ہنجو سنگت ساڈی ، عشق اساڈا پیر
جِتّھے تخت خزانے ہوون اوتھے اساں نہ جانا
جِتّھے عشق دے تنبو لگّن او ساڈی جاگیر
لوح قلم دی طاقت دے ماتحت زمانے سارے نیں
رانجھے کھیڑے ویکھدے رہ گئے وارث لے گیا ہیر​

*وَاصفــــــ عـــــلی وَاصفــؒــــ*

😍😋
17/09/2025

😍😋

جس انسان میں ذاتی صفات نہ ہوں وہ اپنے لباس سےلے کر اپنے مکان تک اپنی ہر شئے کی تعریف چاہتا ہے*وَاصفــــــ عـــــلی وَاصف...
15/09/2025

جس انسان میں ذاتی صفات نہ ہوں وہ اپنے لباس سے
لے کر اپنے مکان تک اپنی ہر شئے کی تعریف چاہتا ہے
*وَاصفــــــ عـــــلی وَاصفــؒــــ*

بنا رہا ہوں تصور میں ایک مدت سےاک ایسا شہر جسے کوئی راستہ نہ لگے
13/09/2025

بنا رہا ہوں تصور میں ایک مدت سے
اک ایسا شہر جسے کوئی راستہ نہ لگے

متاعِ بـےبہا ہے درد و سوزِ آرزو مندیمقام بندگی دے کر نہ لوں شانِ خداوندی
12/09/2025

متاعِ بـےبہا ہے درد و سوزِ آرزو مندی
مقام بندگی دے کر نہ لوں شانِ خداوندی

دریا ہے اور پیاس بجھاتا بھی نہیں ہےوہ ہم کو چاہتا ہے جتاتا بھی نہیں ہے چپ ہوں تو یہ گلہ کہ بہت بے خبر ہیں ہمپوچھیں تو دل...
11/09/2025

دریا ہے اور پیاس بجھاتا بھی نہیں ہے
وہ ہم کو چاہتا ہے جتاتا بھی نہیں ہے
چپ ہوں تو یہ گلہ کہ بہت بے خبر ہیں ہم
پوچھیں تو دل کا حال سناتا بھی نہیں ہے

Address

Chawinda
51420

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aneeq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category