Hussain Abad Attani

Hussain Abad Attani Hussain Abad is a small Village in Chitral Pakistan A Village in Chitral, Pakistan

ہر دو ہفتے بعد بال ترشواؤ تاکہ ہمیشہ سلیقہ مند نظر آؤ، فون اٹھانے سے پہلے چند لمحے ٹھہرو تاکہ گفتگو کی رفتار تمہارے اختی...
06/07/2026

ہر دو ہفتے بعد بال ترشواؤ تاکہ ہمیشہ سلیقہ مند نظر آؤ، فون اٹھانے سے پہلے چند لمحے ٹھہرو تاکہ گفتگو کی رفتار تمہارے اختیار میں رہے، ہر ملاقات پر 15 منٹ پہلے پہنچو، مفت چیزوں کے لالچ سے بچو، کسی غیر موجود شخص کی برائی نہ کرو، اور جب غصہ آئے تو ردِعمل دینے سے پہلے کچھ دیر انتظار کرو۔ یہ عادتیں بظاہر سخت لگ سکتی ہیں، مگر یہی خود نظم و ضبط انسان کے کردار کو مضبوط بناتا ہے

12/04/2026

Celebrating my 10th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

آیون  میں اٹانی ایریگیشن چینل پر پیشرفت نہ ہونے پر عمائدین کے تحفظات، احتجاجی اقدامات کی وارننگلوئر چترال کی وی سی آیون ...
05/01/2026

آیون میں اٹانی ایریگیشن چینل پر پیشرفت نہ ہونے پر عمائدین کے تحفظات، احتجاجی اقدامات کی وارننگ

لوئر چترال کی وی سی آیون 1 میں اٹانی لشٹ، اشکون لشٹ اور بڑاوشٹ کے عمائدین کا اٹانی ایریگیشن چینل سے متعلق تحفظات پر ایک اہم اجلاس امیر شریف کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکاء نے محکمہ آبپاشی کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

عمائدین کے مطابق سابق ایڈوائزر وزیر زادہ کے دور میں اٹانی ایریگیشن چینل کے لیے 12 ملین روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم چار سال گزرنے کے باوجود منصوبے پر کوئی عملی پیشرفت نہیں ہو سکی اور اب تک ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ تاخیر علاقے کے کاشتکاروں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر محکمہ آبپاشی ایک ہفتے کے اندر کام کا آغاز نہ کر سکا تو عمائدین چترال پریس کلب اور پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور متعلقہ حکام کو صورتحال سے آگاہ کریں گے، جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اٹانی ایریگیشن چینل پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے تاکہ علاقے کے دیرینہ مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔

منجانب: اہلیان آٹانی، وی سی آیون 1

21/12/2025

سال کا چھوٹا ترین دن اور سب سے لمبی رات 22 دسمبر کو ہوگی۔ دن کا دورانیہ 10 گھنٹے 8 منٹ اور رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 52 منٹ ہوگا۔ 23 دسمبر سے دن بڑھنا اور رات گھٹنا شروع ہو جائے گی۔ 21-22 مارچ 2025 کو دن اور رات برابر ہوں گے۔ جبکہ 21 جون کو سال کا سب سے لمبا دن اور رات سب سے مختصر ہوگی۔ 🌅🌄🌞🌟💫🌠

21/12/2025

(Absence of Evidence is not Evidence of Absence).اگر کسی چیز کے ہونے کا ثبوت موجود نہیں ہے، تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ چیز موجود ہی نہیں۔
سادہ وضاحت:
کسی بات یا چیز کے بارے میں ہمیں ثبوت نہ ملنا یہ ثابت نہیں کرتا کہ وہ بات غلط ہے یا وہ چیز موجود نہیں۔ ممکن ہے:
ہم نے ابھی صحیح جگہ تلاش نہ کی ہو
تحقیق مکمل نہ ہوئی ہو
شواہد موجود ہوں مگر ہمیں معلوم نہ ہوں
مثالیں:
سائنس میں:
اگر کسی بیماری کی علامات ابھی نظر نہیں آ رہیں، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ بیماری موجود نہیں۔
لائبریری / تحقیق میں:
اگر کسی موضوع پر کتاب دستیاب نہیں، تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس موضوع پر لکھا ہی نہیں گیا — شاید وہ کتاب کہیں اور ہو۔
روزمرہ زندگی میں:
اگر کسی نے چوری کرتے ہوئے نہیں دیکھا، تو یہ لازمی نہیں کہ چوری ہوئی ہی نہ ہو۔
خلاصہ:
🔹 ثبوت کی غیر موجودگی ≠ چیز کی غیر موجودگی
یہ جملہ ہمیں جلدی نتیجہ اخذ کرنے سے روکتا ہے اور تحقیق و غور و فکر کی اہمیت بتاتا ہے۔

Address

Ayun Chitral
Chitral
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hussain Abad Attani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category