Faisalabadi Vlog

Faisalabadi Vlog page is full of fun and entertainment

Free Technical Education📢📢📢Subscribe⬇⬇⬇
25/04/2024

Free Technical Education📢📢📢
Subscribe⬇⬇⬇

ASSALAM-O-ALAIKUMIt's an Educational channel which will provide the quality educational videos for the DAE Students. We are trying to do our best and to make...

24/05/2022

پانی اور گرمی کے مسائل ختم کرنے کے آسان طریقے........آج کل پاکستان میں دو سب سے اہم مسائل زیرِ بحث ہیں.جو کہ دن بدن سنگینی اختیار کرتے جارہے ہیں.
1) پانی
2) گرمی اور فضائی آلودگی
مندرجہ بالا مسائل کا حل درخت ہیں اور اس کے ساتھ ہمیں ایندھن کے استعمال میں کمی لانا ہوگی جس سے ماحول میں کاربن کی مقدار کم ہوگی اور بارشیں ذیادہ ہونگیں.اور پانی کے مسائل میں بھی کمی ہوگی.
ہمیں چاہیے کہ روز مرہ کے چھوٹے چھوٹے کام موٹر بائیک کی بجائے سائیکل یا پیدل کرنے کی عادت ڈالیں جس سے کافی حد تک ایندھن کے استعمال میں بھی کمی واقع ہوگی اور ماحول سے کاربن کی مقدار اور گرمی میں بھی کمی واقع ہوگی اور بارشیں بھی ذیادہ ہونگی اور پانی کا مسئلہ بھی حل ہوگا.
الٰلہ پاک سے دعا ہے کہ ہمارے ملک پاکستان پر اپنا رحم فرمائے.آمین
FaisalabadiVlog

15/11/2021

شیخ کا بیٹا باپ سے...
ابو پڑھ پڑھ کے تھک گیا ہوں تھوڑی دیر کیلئے ٹی وی دیکھ لوں۔
باپ۔ ٹھیک ہے دیکھ لو مگر On نہیں کرنا۔
😂😂😂😂

😂😂😂
08/11/2021

😂😂😂

🙏🙏🙏😱😱😱😳😳😳😷😷😷
06/10/2021

🙏🙏🙏😱😱😱😳😳😳😷😷😷

05/10/2021

زیرِزمین پانی کی سطح دن بدن کیوں کم ہو رہی ہے؟اورزیرِزمین پانی کو بڑھانے کا آسان اور سستا طریقہ.

آج کل خاص طور پر شہری علاقوں میں زیرِزمین پانی کی سطح بہت تیزی سے کم ہورہی ہے جس سے اکثر گھروں کی شکایات دیکھنے کو ملی ہیں کہ پمپ پانی نہیں اُٹھا رھا اور نیا بُور کروانا پڑتا ہے جس کی گہرائی بھی ذیادہ کروانی پڑتی ہے اور اخراجات بھی ڈبل ہو جاتے ہیں اور سب سے بڑھ کر بجلی کے بلز میں بھی اضافہ ہوتا ہے.

شہروں میں عام طور پر پانی کا بُور 110فٹ گہرائی تک ہو رھا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پانی کی سطح کس خطرناک حد تک تیزی سے کم ہو رہی ہے جو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہےلیکن ہم اس کے لیے اور مستقبل کے لیے کوئی نمایاں خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے جو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بہت ضروری ہیں.

سب سے پہلے تو ہمیں یہ سمجھنا ہے کہ جتنا پانی ہم اپنی پیاری زمین سے لے رہے ہیں اُتنا پانی ہم اپنی زمین کو نہیں دے رہے. اِس کی وجہ شہروں میں کچی زمینوں کا خاتمہ ہے .
دوسری وجہ درختوں کی کمی ہے.

ہم سب کو چاہیے کہ کم از کم ہر فرد اپنے گھر میں یا گھر کے باہر کیاری بنا کر ایک درخت لگائے جس سے کم از کم بائیس کروڑ درخت لگ سکتے ہیں اور سب سے بڑا فائدہ بارش کے پانی کو کچی جگہ مہیا ہو گی اور زیر زمین پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہو گا.

درختوں کی وجہ سے بارشیں بھی ذیادہ ہوں گی اور ماحول بھی خوشگوار ہو گا اور گرمی کی شدت بھی کم ہو گی.
ہم سب کو عہد کرنا ہوگا اور آج ہی اپنے حصہ کا ایک درخت لگانا ہے.
اللّٰہ پاک سے دعا ہے کہ ہمارے ملک پاکستان پر اپنا رحم فرمائے.آمین
FaisalabadiVlog

Oye Baz Aja....😁😁😁
01/10/2021

Oye Baz Aja....😁😁😁

😂😂😂😂
29/09/2021

😂😂😂😂

19/09/2021

ہمارے معاشرے میں بچوں کے لیے ڈبل سٹینڈرڈز(Double Standards).
آج کل بچوں کیلئے ہمارے معاشرے میں کچھ عجیب و غریب چیزیں دیکھنے کو مل رہی ہیں.
1) کم و بیش تمام مساجد میں جماعت کے وقت بچوں کو بے دردی سے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے.
بچوں کو شور کرنے پر ڈانٹا جاتا ہے اور بعض اوقات تو کچھ لوگ بچوں کو مارتے بھی ہیں جس کے درج ذیل اثرات رونما ہوں گے...بچے نماز کیلئے مسجد نہیں آئیں گے.
2) دوسری طرف یہ ہی لوگ ہیں جو اپنے بچوں کو شادیوں میں ڈانس کروانے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور وہاں پر بچوں کو نہیں مارتے اور نہ ہی انہیں پیچھے دھکیلتے ہیں............کیا مسجد بچوں کیلئے بہتر جگہ ہے یا ناچ گانا؟
ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے.
اللّٰہ پاک سے دعا ہے کہ ہمارے بڑوں,ہمیں اور ہمارے چھوٹوں کو راہ راست پر رکھے.آمین
Faisalabadi Vlog

16/09/2021

😂😂😂....تھوڑا سا مذاق....😂😂😂
‏بیٹا شادی پر نرگس کو بلاناچاہتا تھا جبکہ باپ ایک نامور نعت خواں کوبلانا چاہتا تھا.
اتنے میں دادا جی آگئے.
اور دونوں کی بات سن کر دادا جی نے پوچھا کہ نرگس کتنے پیسے لے گی؟
پوتا: ایک لاکھ بُکنگ اور ویلیں الگ
اور خطیب؟ وہ بھی ایک لاکھ بکنگ اور ویلیں

دادا نےتاریخی الفاظ کہے: "جد پیسے برابر دینے نے تے فیر ایتھے نرگس ای آئے گی"
😂🥴😁
Faisalabadi Vlog

16/09/2021
16/09/2021

اسلام علیکم!
ہم اپنے مُلک پاکستان کا ماحول کیسے سازگار بنا سکتے ہیں؟
پچھلے کچھ سالوں سے ہمارے ماحول میں واضح تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ہر کوئی پریشان بھی ہے اور مختلف بیماریوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے. جو چند واضح تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں وہ درج ذیل ہیں.
1) گرمی کی شدت اور دورانیے میں افافہ
2)سردی کی شدت اور دورانیے میں کمی
3) فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ
4) سموگ(فوگ+سموک)
5) بارشوں میں کمی
6) صاف پانی کی قلت
ان تمام تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریاں درج ذیل ہیں.
1) ہیٹ ویو اور ہیٹ اسٹروک
2) سانس کی بیماری اور نزلہ زکام کھانسی
3) معدہ کی بیماری
اِن سب چیزوں پر قابو پانے کا واحد اور آسان طریقہ شجر کاری ہے.
گورنمنٹ کو سب سے پہلے نا جائز ہائوسنگ ا سکیموں پر پابندی لگانی چاہیے اور زرعی زمینوں کی فروخت کو بھی روکنا چاہیے.
اِس کام میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے اور جتنا زیادہ ہو سکتا ہے شجرکاری کر کے اپنے ماحول کو سازگار بنانا ہے.ہر فرد کم از کم ایک پودا اپنے گھر دفتر دوکان یا جہاں بھی جگہ ملتی ہے جلد از جلد لگائے تاکہ آنے والے سالوں میں ہمیں اور ہماری نسلوں کو بہتر اور سازگار ماحول ملے.
اللّٰہ پاک سے دعا کہ کہ ہمارے مُلک پاکستان پر اپنا رحم فرمائے.آمین
Faisalabadi Vlog

Address

Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabadi Vlog posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Faisalabadi Vlog:

Share