Yasin Adventure Club.

Yasin Adventure  Club. Ghaizer yasin valley

عزمِ جواں سے کامیابی کے آسمان تک عظمت اور فیضان کی داستانِ ہمتتحریر ساجد "پہاڑی سلسلے چاروں یہاں ملتے ہیں آپس میںمثالِ گ...
15/03/2026

عزمِ جواں سے کامیابی کے آسمان تک
عظمت اور فیضان کی داستانِ ہمت
تحریر ساجد
"پہاڑی سلسلے چاروں یہاں ملتے ہیں آپس میں
مثالِ گوہرِ نایاب کہ ہم پتھر میں رہتے ہیں"
مرحوم جمشید خان دوکھی کا یہ خوبصورت شعر گلگت بلتستان کی عظمت کا عکاس ہے۔ جتنا یہ دھرتی بے مثال ہے، یہاں کے لوگ بھی اتنے ہی لاجواب ہیں۔ زندگی کے ہر شعبے میں یہاں کے سپوت اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
آج ہم آپ کی ملاقات ضلع غذر کی تحصیل یاسین کے دو ایسے ہی ہونہار نوجوانوں سے کرواتے ہیں جنہوں نے نامساعد حالات میں اپنی پہچان بنائی: عظمت اور فیضان علی۔ عظمت کا تعلق سلطان آباد سے ہے جبکہ فیضان سندھی (یاسین) کے رہائشی ہیں۔ دونوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقوں سے حاصل کی۔
مشکل آغاز اور سماجی رکاوٹیں
ان نوجوانوں کا نام اس وقت منظرِ عام پر آیا جب گلگت بلتستان اور چترال میں سرمائی کھیلوں (آئس ہاکی اور آئس اسکیٹنگ) کا آغاز ہوا۔ ہنزہ سے شروع ہونے والا یہ کھیل دیکھتے ہی دیکھتے پورے خطے میں مقبول ہو گیا اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ اسی لہر کو دیکھتے ہوئے تحصیل یاسین کے چند متحرک نوجوانوں نے، جن میں عظمت اور فیضان پیش پیش تھے، اپنی مدد آپ کے تحت دریا کے کنارے اور برفیلے تالابوں پر اس کھیل کی مشق شروع کی۔
شروع میں انہیں عوامی شعور کی کمی کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، حتیٰ کہ ساتھی کھلاڑیوں کے والدین بھی اس سرگرمی کے خلاف تھے۔ لیکن جن کے ارادے بلند ہوں، وہ تنقید سے نہیں گھبراتے۔
سنو کیپ ایڈونچر کلب کا قیام
ہمت نہ ہارتے ہوئے ان نوجوانوں نے تحصیل یاسین میں "سنو کیپ ایڈونچرز کلب" کی بنیاد رکھی۔ شاہ رحیم، رانا عمران اور مراد جیسے ساتھیوں کی مدد سے اس کلب نے جڑ پکڑی۔ مقامی اداروں اور بااثر شخصیات کے تعاون سے یہ کارواں بڑھتا گیا اور یاسین میں پہلی بار ونٹر فیسٹیول کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔ اس ایونٹ نے نہ صرف مقامی ٹیلنٹ کو ابھارا بلکہ سیاحت اور مقامی کاروبار کو بھی فروغ دیا۔
قومی ٹیم تک رسائی: ایک خواب کی تعبیر
محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ یاسین کے ان میدانوں سے نکلنے والے کئی نوجوان مختلف ڈیپارٹمنٹس اور یونیورسٹیوں تک پہنچے، لیکن عظمت اور فیضان کی منزل کچھ اور تھی۔ وہ مسلسل بڑے پلیٹ فارمز کی تلاش میں رہے۔ بالآخر ان کی برسوں کی محنت رنگ لائی اور انہیں پاکستان نیشنل بال اینڈ ڈیک ہاکی ٹیم (National Ball & Deck Hockey Team) میں ملک کی نمائندگی کے لیے منتخب کر لیا گیا۔
گلگت بلتستان کے دور افتادہ پہاڑوں سے نکل کر قومی ٹیم کا حصہ بننا کوئی معمولی بات نہیں۔ یہ محض ایک کامیابی نہیں بلکہ ان تمام نوجوانوں کے لیے ایک سبق ہے جو وسائل کی کمی کا رونا روتے ہیں۔ اگر شوق، لگن اور سچا جذبہ ہو تو راستے خود بخود بن جاتے ہیں۔
مبارکباد
میں عظمت، فیضان اور ان کے اہل خانہ کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو پاکستان، گلگت بلتستان اور بالخصوص تحصیل یاسین کا نام روشن کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

Discover Ghilam Harsh: Pakistan’s Hidden Rainbow MountainTucked high in the Qorqulti Yasin Valley of Gilgit-Baltistan, a...
15/07/2025

Discover Ghilam Harsh: Pakistan’s Hidden Rainbow Mountain

Tucked high in the Qorqulti Yasin Valley of Gilgit-Baltistan, at 4,300 meters, lies a geological marvel few have witnessed: Ghilam Harsh, the local name for Pakistan’s stunning Rainbow Mountain. Far from the crowds, accessing this natural wonder is an adventure in itself. Journey by jeep 15km from Yasin to Tashi, then trek 6km through breathtaking landscapes to the Makuli Meadows. From Makuli, a challenging 2km hike ascends to the mountain’s vibrant slopes.

The reward? A surreal canvas of blazing stripes – deep reds, vivid yellows, electric greens, and rich purples – painted across the mountain face by mineral deposits over millennia. The best window to witness this spectacle is between July 10th and late August, when weather is most favorable and the high passes are accessible.

Visit Responsibly: This fragile, sacred landscape demands respect. Acclimatize properly to the altitude. Hire local guides from Tashi or Yasin, their knowledge is invaluable. Dress modestly, seek permission before taking photos of people, and pack out all waste. Leave only footprints and take only memories of this extraordinary, hidden wonder.

16/06/2025

فانوس کیا ہے؟

فانوس صرف ایک روشنی دینے والا آلہ نہیں بلکہ کئی تہذیبوں، ثقافتوں، اور روحانی نظاموں میں ایک گہرا علامتی مفہوم رکھتا ہے۔ اس کا تعلق روشنی، رہنمائی، روحانیت، اور علم کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔

فانوس ایک ایسا چراغ ہوتا ہے جو عموماً شیشے کے ڈبے میں ہوتا ہے اور اس میں دیا، شمع یا بلب جلایا جاتا ہے تاکہ روشنی ہو۔ یہ ماضی میں گھروں، مساجد، قلعوں اور گلیوں میں روشنی کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

فانوس اندھیرے میں روشنی دیتا ہے، اسی طرح یہ علامت ہے ہدایت، سچائی اور روحانی شعور کی۔ جو صرف علامتی نہیں بلکہ عقیدتی، روحانی اور فکری سطح پر بھی گہری معنویت رکھتی ہے۔

🌟 فانوس: اسماعیلی باطنیات کی روشنی میں

🔹 . قرآنی بنیاد – سورہ النور، آیت 35:

> "اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ..."

یہی آیت فانوس کی علامت کا مرکز ہے، جہاں:

"مشکاة" = مقامِ نور (باطنِ قلب، امام کا سینہ)

"مصباح" = نورِ ہدایت (امام کا علم)

"زجاجہ" = شفافیت (امام کا نورانی وجود)

"دُرِّیّ" = چمکتا ستارہ (امامت کی روشنی)

"زیتون" = نورِ فطرت (الہی حکمت و وحی)

یعنی امام وہ باطنی نور ہے جو دلوں کو منور کرتا ہے، جیسے فانوس ایک شیشہ ہے جو نور کو محفوظ اور پھیلانے والا ہو۔

تاویلی علامت – فانوس کیوں؟

علامت تاویلی معنی

شیشہ امام کا باطنی وجود — علم، بصیرت، شفافیت
چراغ امام کا علم، ہدایت کا نور، نورِ محمدی
روشن تیل الہی علم، ولایتِ علیؑ کی تسلسل
ہاتھ میں فانوس اٹھانا امام کے نور کو دنیا میں لے جانا (دعوت، تعلیم، خدمت)
فانوس کا سفر امامت کی روشنی کا گلوبل پھیلاؤ — اسماعیلی بھائی چارے میں وحدت

3. باطنی تعلیم: فانوس صرف چراغ نہیں، امام کی علامت ہے

1. فانوس کا جسم = شفاف شیشہ

امام کا روحانی وجود ہر شے سے پاک اور صاف، جو نورِ وحی کو منعکس کرتا ہے۔

2. روشن تیل = روحانی علم

امام کا علم، زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ، جو ہمیشہ تازہ رہتا ہے۔

3. نور = ہدایتِ امام

جو ہر دل کے اندھیرے میں راہ دکھاتا ہے۔

4. حرکت میں فانوس = زندہ امامت

امام کوئی جامد علامت نہیں، بلکہ متحرک، حاضر، اور معاشرے کی رہنمائی کرنے والا۔

4. گلوبل انکاونٹرز میں فانوس کا فلسفہ

1. ایک نسل، ایک نور، ایک امام:

دنیا بھر سے نوجوان امام کی تعلیمات کے گرد جمع ہو کر وحدت اور روشنی کی علامت بنتے ہیں۔

2. فانوس کا عالمی سفر = باطنی روشنی کا اتصال

ہر ملک و مقام پر روشنی کا مطلب: امام ہر دل کے قریب ہے، چاہے جغرافیہ کچھ بھی ہو۔

3. جسمانی اجتماع + روحانی سفر:

صرف ملاقات نہیں، بلکہ علم، ہنر، خدمت اور روحانی بیداری کا آغاز۔

4. امام کا پیغام:

"Be the light" — یعنی ہر مرید خود نورِ امام کا آئینہ بنے۔

🕯️ آخر میں: فانوس کی باطنی حقیقت

> فانوس وہی ہے، جو امامِ وقت کی موجودگی کا گواہ ہو،
دل میں امام کی محبت اور دماغ میں اس کی تعلیم کا چراغ ہو۔

از : وجاہت سلطان



تحریر اگر پسند اۓ تو شئر ضرور کریں تاکہ دوسرے بھی مستفید ہو ❤

Where you forget every problem۔۔۔۔۔۔🥰
14/03/2025

Where you forget every problem۔۔۔۔۔۔🥰

16/11/2024

Address

Gilgit

Telephone

+923101126126

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasin Adventure Club. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category