17/04/2026
پاکستانی اداکارہ مشال خان کی ایک انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “آج ایک بار پھر پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ حضرت علیؑ کے پیروکار اپنے اصولوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔”اداکارہ کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل مل رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کے جذبات اور پیغام کو سراہا ہے جبکہ بعض نے اسے ایک ذاتی رائے قرار دیا ہے۔