JAA JEE HUNZO

JAA JEE HUNZO my culture is my identity bcz I'm hunzai

27/04/2025

گرینڈ قومی جرگے کے حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ کا اہم اجلاس! کامریڈ بابا جان اس حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔

Comrade Baba Jan ✊🚩

15/03/2025

ہنزہ : شمشال گوجال میں غیرمقامی افراد کی جانب سے غیر قانونی سونا نکالنے کے لئے کھدائی کرکے پہلے سے تباہ حال سڑک کو مزید تباہی کے دہانے پر پہنچادیا۔ مقامی افراد کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر ان لوگوں کو لگام نہیں دیا گیا تو حالات کے ذمہ دار خود ضلعی انتظامیہ ہوگی۔

09/03/2025

رحیم آباد اور جوتل کے دو گروپوں میں تصادم۔۔
متعدد افراد زخمی ۔۔
فائرنگ کی بھی اطلاع۔۔

08/03/2025

پریس ریلیز

آج مورخہ 8 مارچ 2025 کو علی آباد ہنزہ میں دھرنا کوآرڈینیشن کمیٹی ہنزہ کی جانب سے عوامی حقوق کے تحفظ اور حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ جنوری 2025 میں دھرنا کوارڈینیشن کمیٹی ہنزہ کیساتھ کیے گئے تحریری معاہدے کی تکمیل کے لیے غیر معمولی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں دھرنا کوارڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اور درج زیل سفارشات پہ فوری عملدرآمد کے لئے پیش کیے گئے

1. چپرسن ایک میگاواٹ بجلی منصوبہ
حکومتِ گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد جس کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈیولپمنٹ)نے تھی کی جانب سے تحریری معاہدے میں کیے گئے وعدے کے مطابق چپرسن ایک میگاواٹ بجلی منصوبے پر فوری عملدرآمد کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے جائے
یہ منصوبہ ہنزہ کے عوام کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر ناقابلِ قبول ہوگی۔ محکمہ برقیات گلگت بلتستان کی طرف سے سیکنڈ ریوائزڈ پی سی ون کو فوری طور پہ منظور کیا جائے اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی طرف سے مزکورہ پراجیکٹ کو خراب کر کے عوام کو ازیت سے دو چار کرنے والوں کا فوری تعین کر کے ان کو سخت سزائیں دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے ایشوز پیدا نہ ہو

2۔ شیناکی ٹرانسمشن لائن

تحریری معاہدے کے تحت شیناکی ٹرانسمشن لائن کے منصوبے پہ فوری طور کام کے آغاز کے لئے ٹھیکدار کو موبلائز کیا جائے تاکہ ناصر آباد میں جاری سولر پاور پراجیکٹ سے اور میون پاور ہاؤس سے اور دیگر ذرائع سے حاصل کی جانے والی بجلی کی ترسیل میں آسانی ہو اور صارفین کو بجلی میسر ہو۔ اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔

3. سولر پاور پراجیکٹ

وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کردہ سولر پاور پراجیکٹ برائے گلگت بلتستان میں سے تحریری معاہدے کے تحت ہنزہ کے لئے مختص 10 میگاواٹ بجلی کے لیے فزیبلٹی رپورٹ کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور درکار زمین کے لئے کوشیشیں تیز کی جائے اور ساتھ مزکورہ پراجیکٹ کے لئے درکار زمین کے لئے شیانکی ہنزہ، سنٹرل ہنزہ اور گوجال میں موضوع زمین کا انتخاب کیا جائے اور اس منصوبے پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔

4. ناقص گندم کی فراہمی اور مل مالکان کی اجارہ داری کا خاتمہ

سول سپلائی کی جانب سے فراہم کی جانے والی ناقص گندم کے معیار کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو معیاری اور صحت مند خوراک میسر ہو۔

مل مالکان کی اجارہ داری کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاک

07/03/2025

چائنا بارڈر پر نوجوان کاروباریوں کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

کبھی پاس کے اجرا پر بے جا شرائط لاگو کی جاتی ہیں، تو کبھی مختلف ٹیکسز کا نفاذ کیا جاتا ہے، جو بدنیتی پر مبنی اقدامات معلوم ہوتے ہیں۔ یہ اقدامات نہ صرف علاقے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ نوجوانوں میں بےچینی اور اضطراب پیدا کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے۔
سمگلنگ کی روک تھام ریاست کی ذمہ داری ہے، لیکن اس کی آڑ میں جائز روزگار میں مصروف نوجوانوں کو ہراساں کرنا ناقابل قبول ہے۔ اگر یہ طرزِ عمل جاری رہا تو شدید عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔
ہم متعلقہ حکام کو متنبہ کرتے ہیں کہ نوجوان کاروباریوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں اور ان کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں۔ بصورتِ دیگر، بہت جلد ضلع ہنزہ میں ایک تاریخی احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا، جو یاد رکھی جائے گی۔ اس کے نتیجے میں سرحد سے متعلق کئی اہم فیصلے کرنا ناگزیر ہوں گے، اور ہر جائز حق کے حصول کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت کو عوام کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا جائے گا۔
ہم وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، فورس کمانڈر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:
1. پاس کے اجرا کے لیے رکھی گئی 50 لاکھ کی ٹرانزیکشن کی غیر آئینی شرط فوری طور پر ختم کی جائے۔
2. پاس کے اجرا کے لیے ضلع میں سب آفس کھولا جائے۔
3. بین الاقوامی قوانین کے تحت ضلع کے نوجوانوں کو تمام بارڈر رائٹس (Border Rights) دیے جائیں اور ان کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔

ظہور کریم ایڈووکیٹ
سابقہ امیدوار برائے جی بی اسمبلی، حلقہ 6، ہنزہ

06/03/2025
27/02/2025

بسین تھانے کے پاس تین طالبات کو کچلنے والی گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔۔۔۔

ضلع ہنزہ میں خواتین پولیس کو سڑکوں پر تعینات کرنے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عدم سہولیات کے باوجود ایس پی ہنزہ کی...
26/02/2025

ضلع ہنزہ میں خواتین پولیس کو سڑکوں پر تعینات کرنے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
عدم سہولیات کے باوجود ایس پی ہنزہ کیطرف سے ایسے غلط ہدایات جوکہ کسی ضلع میں نہیں انتہائی تشویش ناک ہے۔
آئی جی پی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلفور نوٹس لیتے ہوئے تمام خواتین پولیس کو اپنے اسٹیشنز پر بھیج دیں وگرنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
ظہور کریم ایڈووکیٹ
سابقہ امیدوار برائے جی بی اسمبلی 6 حلقہ ہنزہ@topfans

استور ؛ تھلیچی پل پر دریا میں گرنے والی کوسٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک اور مسافر کی لاش دریا سے نکالی گئی۔ جاں...
24/02/2025

استور ؛ تھلیچی پل پر دریا میں گرنے والی کوسٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک اور مسافر کی لاش دریا سے نکالی گئی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی جیب سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے بھی برامد ہوگئے۔

واضع رہے کہ چند ماہ قبل باراتیوں کو لیکر استور سے کوسٹر راولپنڈی جارہی تھی کہ تھلیچی پل پر حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JAA JEE HUNZO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JAA JEE HUNZO:

Share

Category