Bargo Bala Gilgit

Bargo Bala Gilgit Bargo Bala is a scenic rural area near Gilgit city in Gilgit-Baltistan, surrounded by high mountains and green valleys.

The region consists of four small towns connected by a close-knit community and a traditional lifestyle.

15/07/2026

چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد تک اصافہ کیا جائے ۔
اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان حفیظ الرحمان کی حکومت کو تجویز

15/07/2026

گلگت بلتستان میں گندم فی نفر 7 سے کم کر کے 5 Kg کر دیا گیا ہے
اس پر عوام شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو اس پر نوٹس لیکر عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے پہلے روکنا ہوگا

04/07/2026
02/07/2026

عاشورہ دستہ مظلوم بارگوبالا

30/06/2026

جلوس عزا و تابوت علی اصغر علیہ السلام

30/06/2026

میری ہر یزید سے جنگ ہے⚔️

23/06/2026

19/06/2026

“ضمیر فروش لوگ آج بھی خود سے ایک سوال کریں: کیا واقعی یہ فیصلے میرٹ پر ہوئے تھے؟ کیا واقعی حق داروں کو ان کا حق ملا تھا؟ یا پھر سفارش، اقربا پروری، ذاتی مفادات اور طاقت کے نشے میں اہل لوگوں کا حق چھین لیا گیا؟

جن لوگوں نے اپنے مفادات کے لیے عوام کے حقوق کا سودا کیا، اداروں کو کمزور کیا، نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلا اور پورے علاقے کو پسماندگی کی طرف دھکیلا، تاریخ ان کے کردار کو کبھی نہیں بھولے گی۔

عوام کو چاہیے کہ وہ ان چہروں کو یاد رکھیں، ان فیصلوں کو یاد رکھیں اور ان لوگوں کو یاد رکھیں جنہوں نے ذاتی فائدے کے لیے اجتماعی نقصان کیا۔ ضمیر کا سودا وقتی فائدہ تو دے سکتا ہے، لیکن عزت، وقار اور عوام کا اعتماد ہمیشہ کے لیے چھین لیتا ہے۔

حق اور انصاف کو دبایا جا سکتا ہے، مٹایا نہیں جا سکتا۔ ایک دن سچ سامنے آتا ہے، اور اس دن ضمیر فروشوں کو اپنے اعمال کا جواب دینا پڑتا ہے۔”

16/06/2026

ہر سال محرم آتا ہے مگر کیا ہم نے واقعی محرم سے کچھ سیکھا؟

سوچنے کا مقام ہے:
• اس محرم نے میری زندگی میں کونسی تبدیلی پیدا کی؟
• امام حسینؑ کا پیغام قیام، عزم، اور حق پر استقامت — میں نے کس حد تک اپنے کردار کا حصہ بنایا؟
• کیا میں نے حق و انصاف کے لیے آواز بلند کی، یا خاموشی کو ہی محفوظ راستہ سمجھ لیا؟
• کیا میں نے ظلم، ناانصافی اور منافقت کے سامنے واضح اور بے خوف مؤقف اختیار کیا؟

کیا آپ نے کبھی اُس عالمِ دین سے، سوال کیا آپ منبر پر سنتے ہے ؟
• آج کے دور کے ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف آپ نے عملاً کیا کیا؟
• کربلا کا پیغام محض ایک تاریخی واقعہ ہے، یا ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی کا نقشۂ عمل؟

منبر صرف واقعات بیان کرنے کی جگہ نہیں یہ حق و باطل کے درمیان لکیر کھینچنے کا مقام ہے۔ جو آواز لوگوں میں ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ پیدا نہ کر سکے، وہ آواز اپنے منصب اور ذمہ داری پر سنجیدگی سے نظرِثانی کی محتاج ہے۔

دوسروں کو محرم کا درس دینے سے پہلے، محرم کی روح کو خود اپنے اندر زندہ کیجیے۔ امام حسینؑ کی تعلیمات کو زبان سے نہیں، فکر، کردار اور عمل سے ثابت کیجیے۔

محرم حق کے لیے قیام، ظلم کے سامنے سر نہ جھکانے، اور سچائی پر زندگی بسر کرنے کا اعلان ہے۔
یزیدیت ہمیشہ تخت پر نہیں بیٹھتی کبھی یہ سوچ کی شکل میں، کبھی خاموشی کی صورت میں، اور کبھی منبر کی بے اثری میں بھی موجود رہتی ہے۔ہر اس یزدیت کے خلاف کھڑا ہونا حسینیت ہے ۔

Address

Bargo Bala
Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bargo Bala Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bargo Bala Gilgit:

Share