Glacier Garden Photography

Glacier Garden Photography Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Glacier Garden Photography, Photographer, Gilgit.
(1)

جراب کونیان شالائی۔گولو شینی شواۓ۔بروشسکی نام ،شواۓ، کے دلفریب پھول جو سطح سمندر سے 1200 فٹ کی بلندی پر کھلتے ہیں۔کوئی د...
15/06/2026

جراب کونیان شالائی۔
گولو شینی شواۓ۔
بروشسکی نام ،شواۓ، کے دلفریب پھول جو سطح سمندر سے 1200 فٹ کی بلندی پر کھلتے ہیں۔
کوئی دوست اردو یا انگریزی نام کے بارے میں راہنمائی کر سکتا ہے؟

ہوئی جو شام تو انکھوں میں بس گیا پھر تو۔کہاں گیا ہے میرے شہر کے مسافر تو۔درکوت میں شام کا منظر اور خلتر کی چوٹی۔
02/06/2026

ہوئی جو شام تو انکھوں میں بس گیا پھر تو۔
کہاں گیا ہے میرے شہر کے مسافر تو۔
درکوت میں شام کا منظر اور خلتر کی چوٹی۔

صلہ و ستائش سے بےنیاز درکوت کے مشہور ارٹسٹ امیر حمزہ مصور کا ایک اور شہکار۔درکوت ار سی سی پل کے قریب نصب کیا گیا ہے۔درکو...
30/05/2026

صلہ و ستائش سے بےنیاز درکوت کے مشہور ارٹسٹ امیر حمزہ مصور کا ایک اور شہکار۔
درکوت ار سی سی پل کے قریب نصب کیا گیا ہے۔درکوت کی سیاحت کیلۓ انے والے سیاحوں کیلئے نیا تجربہ ہوگی۔




سر زمین گلت بلتستان بالخصوص یاسین میں نور مولانا شاہ رحیم الحسینی کی   پہلی تشریف أوری(25 مئ 2026) اسماعیلی بھائیوں کو م...
26/05/2026

سر زمین گلت بلتستان بالخصوص یاسین میں نور مولانا شاہ رحیم الحسینی کی پہلی تشریف أوری(25 مئ 2026) اسماعیلی بھائیوں کو مبارک ہو۔
اس یادگار موقع پر مجھ جیسے ناچیز کو بھی ایمرجنسی رسپونس ٹیم میں خدمت کرنے کا موقع ملا۔
دیدار کا بابرکت دن ایمان، محبت، اتحاد اور روحانی خوشیوں سے بھرپور ہوتا ہے۔
اللہ کرے یہ خوبصورت موقع سب کے لیے امن، برکت اور بے شمار رحمتوں کا سبب بنے۔ آمین 🤲✨

22 اپریل 2026 کو ارتھ ڈے منایا گیا۔*ارتھ ڈے 2026 تھیم: "ہماری طاقت، ہمارا سیارہ"- *اس کا مطلب*: یہ تھیم بتاتا ہے کہ ماحو...
25/04/2026

22 اپریل 2026 کو ارتھ ڈے منایا گیا۔
*ارتھ ڈے 2026 تھیم: "ہماری طاقت، ہمارا سیارہ"
- *اس کا مطلب*: یہ تھیم بتاتا ہے کہ ماحولیاتی ترقی کسی ایک حکومت یا ادرے پر منحصر نہیں۔ یہ کمیونٹیز، خاندانوں، اسکولوں اور کارکنوں کے روزانہ کے اقدامات سے آتی ہے جو اپنے رہنے اور کام کرنے کی جگہ اور اردگرد کی ماحول کی حفاظت کرتے ہیں۔

*2026 کا فوکس*:.
*کمیونٹی کی طاقت* - مقامی منصوبے، صفائی مہم، درخت لگانا، کچرے میں کمی
*اۓ سب ملکر اپنے سیارہ اور اس پر موجود قدرتی ماحول کی حفاظت میں انفرادی کردار ادا کریں۔


High in the remote region of Darkut, Yaseen valley  where towering mountains surround quiet valleys, Sabeen Ali Khan, a ...
25/04/2026

High in the remote region of Darkut, Yaseen valley where towering mountains surround quiet valleys, Sabeen Ali Khan, a student at AKHSS Hunza, has achieved something truly inspiring, won the International FSP art competition at province level.

Sabeen has a natural talent and deep passion for art. Growing up in a remote area with limited resources and exposure, she continued to nurture her creativity with dedication and hard work. Her artwork reflects not only skill, but also the landscapes, culture, and spirit of her homeland.

Recently, her efforts were rewarded when she participated in a provincial-level art competition and secured a winning position 🏆, bringing pride to her school, her community, and her village and her family.
Her story is a reminder that when talent is supported with opportunity, even the most distant valleys can produce shining stars.
congratulations to sabeen ali khan on this remarkable achievement.
proud of you ja nani sabeen.

04/04/2026

تخم ریزی (بویائم ) یاسین کا قدیم تہوار۔
تخم ریزی فارسی زبان کا لفظ ہے جسکے معانی بیج بونے کے ہیں بروشسکی زبان میں بویائم اور کھوار میں بی گنک کہا جاتا ہے۔
تخم ریزی کا رسم یاسین میں ہر سال مارچ کے وسط میں منایا جاتا ہے جو موسم بہار کی امد کی نوید لیکر اتی ہے اور موسم سرما کو الوداع کرتی ہے_
تخم ریزی وادی یاسین کی سینکڑوں سال پرانی تہوار ہے مہم سے پہلے گاؤں کے معتبرین باہمی مشاورت سے ایک مخصوص دن ساعت گیر کا تعین کرتے ہیں اور پورے علاقے میں اسی متعین دن باقاعدہ تہوار منایا جاتا ہے۔دن کا اغاز گھروں کو سجا کر (اسقاراکم) کیا جاتا ہے اور اسکے بعد بیلوں کے زریعے کھیت میں حل چلاکر کھیتی باڈی کا اغاز کیا جاتا ہے جسے بروشکی میں جش jash کا نام دیا جاتا ہے۔ دن بھر مختلف قسم کے کھیل اور پروگرام انعقاد کۓ جاتے ہیں اور ہر گھر میں دیسی کھانے(لاجک، شربت ،مکوتی) تیار کۓ جاتے ہیں اور شام کو ہیماز/ہیماس کیا جاتا ہے۔
کہا جاتا ہے تخم ریزی یاسین کا دس سو سال پرانا رسم ہے یاسین کے راجہ تیلتی تھم نے شروٹ/شکیوٹ سے ایک ماہر زراعت سلطان ڈوقو کو لایا اور یاسین میں پہلی بار زمین میں بیج بو کر زراعت کا اغاز کیا گیا اور اس دن کی یاد میں اج تک یہ رسم اسی شان وشوکت سے منایا جاتا ہے زمانے کے اتاروچڑھاؤ نے بھی اس مہم کو ختم نہ کرسکی البتہ وقت کے ساتھ ساتھ کچھ تبدیلیوں کے ساتھ اج بھی زندہ ہے۔اس وقت کے ایک بروشو شاعر نے اس رسم کیلئے ایک خوبصورت گیت لکھی جو اج بھی زندہ ہے اور شام کو ہیمز/ہیمس کے موقع پر گایا جاتا ہے۔
تیلتی تھم اے بوینمی۔
ائش تھم بو غایا دوسمی ۰۰۰۰۰۰۰سلاقوٹی ملاقوٹی
گزشتہ ہفتے اکیس مارچ کو درکوت میں یہ رسم اسی جوش وخروش سے منایا گیا اس سال اس تہوار کی اہمیت یہ بھی رہی کی عیدالفطر ،نوروز اور تخم ریزی ( بویایم) ایک ہی دن منایا گیا۔
تحریر۔
نصرت علی خان درکوت



درکوت پچھلے چوبیس گھنٹے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری۔بجلی کا نظام درہم برہم۔ تازہ ترین مناظر
05/03/2026

درکوت پچھلے چوبیس گھنٹے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری۔
بجلی کا نظام درہم برہم۔
تازہ ترین مناظر

برف کے پھول یا پھولوں کے برف۔رات کی سرد اور خشک ہوا کے بعد درختوں پر موجود  برف کے دلفریب مناظر۔
23/02/2026

برف کے پھول یا پھولوں کے برف۔

رات کی سرد اور خشک ہوا کے بعد درختوں پر موجود برف کے دلفریب مناظر۔

🌷وہ عطر دان سا لہجہ میرے بزرگوں کا۔رچی بسی ہوئی مادری زبان کی خوشبو🌹مادری زبان کا عالمی دن ہر سال 21 فروری کو منایا جاتا...
21/02/2026

🌷وہ عطر دان سا لہجہ میرے بزرگوں کا۔
رچی بسی ہوئی مادری زبان کی خوشبو🌹

مادری زبان کا عالمی دن ہر سال 21 فروری کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن زبانوں کی تنوع اور ان کی حفاظت کے لئے منایا جاتا ہے، خاص طور پر ان زبانوں کے لئے جو خطرے میں ہیں۔
مادری زبان کسی بھی قوم کی ثقافت، وقار اور شناخت کی علامت ہوتی ہے۔ یہ صرف بات کرنے یا خیالات کے اظہار کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک وسیع پل ہے جو ہمیں اپنی تاریخ، تہذیب، معاشرت اور سوچ کے گہرے پہلوؤں سے روشناس کراتا ہے۔

اس حوالے سے عالمی رہنما نیلسن منڈیلا نے کہا کہ ’’اگر آپ کسی سے اُس زبان میں بات کریں جو وہ سمجھتا ہے تو بات دماغ تک پہنچتی ہے، لیکن اگر آپ اُس سے اُس کی مادری زبان میں بات کریں تو بات اُس کے دل میں اتر جاتی ہے۔
آئیے اپنی مادری زبان کی قدر کریں اور اسے فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔




Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Glacier Garden Photography posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category