Intikhab E Sukhan

Intikhab E Sukhan DM For Paid Promotions
Video Editing Available Writer

19/01/2026

ایک لڑکی بھلا نہیں پایا
کتنا بیکار آدمی ہوں میں

ظہور بیگ حامی

14/01/2026

آج دفتر میں دل نہیں لگنا
آج وہ کام پر نہیں آئی

رانا التمش ماشی

13/01/2026

جو لوگ اپنے ارادوں پہ ڈٹ نہیں سکتے
وہ مشکلوں سے کبھی بھی نمٹ نہیں سکتے

رضوانہ مسرت

13/01/2026

شہرِ گلگت کی ایک لڑکی پر
پورا لاہور شعر کہتا ہے

ظہور بیگ حامی

12/01/2026

اب اس دغا پہ تو افسردگی کاحق ہو ہمیں
ہمارا دل ہو کسی اور کا امین بنے

فاروق سلطان گل

12/01/2026

یہ انتہا کی اذیت ہے گر سمجھ پاؤ
خیال ذہن میں آجائے پر بیان ہو

حسین فراز

11/01/2026

ایک لڑکی بھلا نہیں پایا
کتنا بیکار آدمی ہوں میں



ظہور بیگ حامی

جدید شاعری میں نوجوان نسل کے نمائندہ شاعر گل جہان کا تیسرا شعری مجموعہ ( قیافہ ) جو کہ 69 آزاد نظموں پر مشتمل ہے ، چھپ ک...
11/01/2026

جدید شاعری میں نوجوان نسل کے نمائندہ شاعر گل جہان کا تیسرا شعری مجموعہ ( قیافہ ) جو کہ 69 آزاد نظموں پر مشتمل ہے ، چھپ کر منظرِ عام پر آ گیا ہے ۔ ( قیافہ ) کا دیباچہ ملک کے نامور نظم نگار پروفیسر ارشد معراج نے لکھا ہے جبکہ بیک ٹائٹل نظم کے بے تاج بادشاہ ڈاکٹر وحید احمد صاحب نے لکھا ہے اندرونی فلیپ نظم و غزل کا معتبر حوالہ شہزاد نیّر اور ڈاکٹر روش ندیم نے لکھے ہیں ۔ ( قیافہ ) میں تاریخی ، سائنسی ، باطنی ، سماجی ، داخلی اور خارجی حسیات پر مبنی نظموں کا گلدستہ سجایا گیا ہے جو آپ کو مکالمے کے لیے بار بار روکے گا ۔

ایک چھوٹی سی نظم دیکھیں

معصوم روشنی

ماں کہتی تھی
میں بچپن میں شرمیلا تھا
لیکن جانے اک دن کیسے
جگنو پکڑ کر میں نے بوتل میں ڈالا تھا
اپنا لیمپ بجھا ڈالا تھا
تب سے اب تک
میر کمرا
سورج کا محتاج نہیں ہے

( قیافہ ) 176 صفحات پر مشتمل ہے جس کی قیمت 1200 روپے ہے ۔ تعارفی قیمت مع ڈاک خرچ 1000 روپے رکھی گئی ہے ۔ کتاب حاصل کرنے کے لیے مندرجہ زیل نمبرز پہ رابطہ کریں

03160732295
03082102385

11/01/2026

اس نے ہم سے کہا کہ حد میں رہو
عشق کی بھی حدود ہوتی ہیں ؟
محمد اویس قرنی

11/01/2026

اب تُو اتنی حسین ہے ہی نہیں
سو محبت کا سین ہے ہی نہیں

سچ بتاؤں تو تیرے بعد مجھے
عورتوں پر یقین ہے ہی نہیں

10/01/2026

ستم تو یہ ہے کہ کردار سے ہوئے محروم
ہم اپنی اپنی اناؤں کا قد بڑھاتے ہوئے

ظہور بیک حامی

Address

Ghizer
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Intikhab E Sukhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Intikhab E Sukhan:

Share