The Iqrar Vision

The Iqrar Vision Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Iqrar Vision, Gujranwala.

27/11/2025

مسلم یونیورسٹی حافظ آباد: ایک مزدور کی بیٹی اور ایک محنت کش کا بیٹا پاکستان کا وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتا ؟ کیوں صرف چند شخصیات اور خاندان تیس تیس چالیس چالیس سال سے بار بار ناکام ہونے کے باوجود لیڈرشپ پر قابض ہیں؟ ہماری تحریک کا یہ سوال ملک بھر میں گونج رہا ہے۔۔۔
Iqrar Ul Hassan

26/11/2025
25/11/2025

‏پاکپتن کی سڑکوں پر:
‏ایک عوامی جمہوری جماعت جماعت کی تحریک پاکستان کی گلیوں اور بازاروں میں پہنچ رہی ہے۔ نوجوان ذہن اس بات کو قبول کر رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے غیر آئینی کردار سمیت ہر مسئلے کا حل یہ ہے کہ سیاسی جماعتوں پر شخصیات اور خاندانوں کی اجارہ داری ختم کی جائے۔
Iqrar Ul Hassan

25/11/2025

‏وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ
سید اقرارالحسن کی تحریک اسی یقین پر کھڑی ہے,عزت کسی کرسی کی محتاج نہیں نیت اور سچائی کی محافظ ہےجو آواز حق کے لیے اٹھتی ہے اللہ اسی کو سربلند کرتا ہے اور آج اسی رب کی عطا سے اقرار بھائی کی بات لاکھوں دلوں تک پہنچ رہی ہے
Iqrar Ul Hassan

‏لاہور میں ڈیجیٹل جرنلسٹس کلب سے ملاقات: ہم سمجھتے ہیں نظام کو صرف سوشل میڈیا پر گالیاں دینے سے نظام ٹھیک نہیں ہو گا، نظ...
24/11/2025

‏لاہور میں ڈیجیٹل جرنلسٹس کلب سے ملاقات: ہم سمجھتے ہیں نظام کو صرف سوشل میڈیا پر گالیاں دینے سے نظام ٹھیک نہیں ہو گا، نظام کے متوازی ایک عوامی جمہوری نظام یعنی عوامی جمہوری جماعت بنانا پڑے گی جو کسی ایک شخصیت یا خاندان کی ملکیت نہ ہو۔ ایک ایسی جماعت جس انٹرنل الیکشن کے ذریعے عوام میں سے ہی لیڈر منتخب ہوں، ہر فیصلہ جمہوریت سے اور میرٹ پر ہو۔
Iqrar Ul Hassan

22/11/2025

عجیب ذہنی غلام ہیں۔ بار بار غلطیاں کرنے والوں اور اُن غلطیوں کو تسلیم کرنے والوں کو دوسری، تیسری اور چوتھی بار موقع دینے کو تیار ہیں۔۔۔ لیکن خود کو ایک بار بھی موقع دینے پر تیار نہیں۔
یاد رکھیں !! تبدیلی صرف آپ لا سکتے ہیں، اب صرف پاکستان کے نوجوان پاکستان بدل سکتے ہیں۔
Iqrar Ul Hassan

21/11/2025

‏پنڈی بھٹیاں: ہمارا پیغام بہت سادہ ہے۔ ایک ایسی سیاسی جماعت جو ایک آدمی یا خاندان کی نہیں بلکہ عوام کی ملکیت ہو، جس میں ہر فیصلہ انٹرنل الیکشن سے ہو۔ مضبوط بلدیات جہاں ہر منتخب نمائندہ با اختیار ہو اور سب فنڈز پہلے اُن کے پاس آئیں اور طلباء یونینز کی بحالی۔
Iqrar Ul Hassan

20/11/2025

سپیرئیر کالج پنڈی بھٹیاں: ہماری اس تحریک کا موازنہ تیس چالیس سال پرانی سیاسی آمریتوں سے مت کریں۔۔ ہمیں تیس چالیس سال نہیں، تیس چالیس مہینے بھی نہیں۔۔۔ تیس چالیس ہفتے دے دیں۔۔۔ ہم پاکستان کا سیاسی منظر نامہ بدل دیں گے، اس لیے کہ یہ کسی ایک شخص کے نہیں، عوام کے اقتدار کی تحریک ہے۔
Iqrar Ul Hassan

19/11/2025

⁨ آپ وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتے؟ آپ میں سے کوئی لیڈر کیوں نہیں ہو سکتا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ‏سیاسی جماعتوں پر قابض ڈکٹیٹر اس لیے پارٹی میں الیکشن نہیں ہونے دیتے کہ کہیں کوئی عام آدمی ہمارے مدمقابل نہ آ جائے۔ مرکزی عہدہ اپنے پاس اور باقی عہدے یا اپنے رشتے داروں کو، یا سب سے بونگے انسان کو یا پھر سب سے زیادہ وفادار کو۔
‏پاکستان کے نوجوانوں کو اپنی ایک سیاسی جماعت بنانا پڑے گی جس میں جمہوریت اور میرٹ کی بنیاد پر وہ خود لیڈر بنیں یا اپنے درمیان سے لیڈر منتخب کریں۔⁩
Iqrar Ul Hassan

Address

Gujranwala
52252

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Iqrar Vision posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Iqrar Vision:

Share