Shaairy Ik Ehsaas

Shaairy Ik Ehsaas انسانیت ہر مزہب کا درس ہے

ایک شکاری نے کنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی ایک مچھلی اسے کھانے دوڑی  وہیں ایک بڑی مچھلی نے اسے روکا کہ اس...
29/09/2024

ایک شکاری نے کنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی ایک مچھلی اسے کھانے دوڑی وہیں ایک بڑی مچھلی نے اسے روکا کہ اسے منہ نہ لگانا اس کے اندر ایک چھپا ہوا کانٹا ھے جو تجھے نظر نہیں آرہا۔ بوٹی کھاتے ہی وہ کانٹا تیرے حلق میں چبھ جائے گا جو ہزارکوششوں کے بعد بھی نہیں نکلے گا تیرے تڑپنے سے باہر بیٹھے شکاری کو اس باریک ڈوری سے خبر ہوجائےگی تو تڑپے گی وہ خوش ہوگااس باریک ڈور کے زریعے تجھے باہر نکالے گا، چھری سے تیرے ٹکڑے کریگا، مرچ مسالحہ لگا کر آگ پر ابلتے تیل میں تجھے پکائے گا، 10 ، 10 انگلیوں والے انسان 32 ، 32 دانتوں سے چبا چبا کر تجھے کھائیں گے۔ یہ تیرا انجام ہوگا۔
بڑی مچھلی یہ کہہ کر چلی گئی۔ چھوٹی مچھلی نے دریا میں ریسرچ شروع کردی ، نہ شکاری ، نہ آگ ، نہ کھولتا تیل ، نہ مرچ مسالحہ ، نہ دس دس انگلیوں اور بتیس بتیس دانتوں والے انسان ، کچھ بھی نہیں تھا ۔ چھوٹی مچھلی کہنے لگی یہ بڑی مچھلی انپڑھ جاہل ، پتھر کے زمانے کی باتیں کرنیوالی ، کوئی حقیقت نہیں اسکی باتوں میں ۔ میں نے خود ریسرچ کی ھے ، اسکی بتائی ہوئی کسی بات میں بھی سچائی نہیں ، میرا ذاتی مشاہدہ ھے ، وہ ایسے ہی سنی سنائی نام نہاد غیب کی باتوں پر یقین کیئے بیٹھی ھے ، اس ماڈرن سائنسی دور میں بھی پرانے فرسودہ نظریات لیئے ہوئے ھے۔
چنانچہ اس نے اپنے ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر بوٹی کو منہ ڈالا ، کانٹا چبھا ، مچھلی تڑپی ، شکاری نے ڈور کھینچ کر باہر نکالا ، آگے بڑی مچھلی کے بتائے ہوئے سارے حالات سامنے آگئے۔
انبیاء علیھم السلام نے انسانوں کو موت کا کانٹا چبھنے کے بعد پیش آنے والے غیب کے سارے حالات و واقعات تفصیل سے بتا دیئے ہیں ۔ بڑی مچھلی کیطرح کے عقلمند انسانوں نے انبیاء کی باتوں کو مان کر زندگی گزارنی شروع کردی۔ چھوٹی مچھلی والے نظریات رکھنے والے انبیاء کا رستہ چھوڑ کر اپنی ظاہری ریسرچ کے رستہ پر چل رہے ہیں ۔___
موت کا کانٹا چبھنے کے بعد سارے حالات سامنے آجائیں گے___
مچھلی پانی سے نکلی واپس نہ گئی
انسان دنیا سے گیا واپس نہ آیا
بس یہی وقت ہے اگر سمجھ گئے تو....

بیٹی کو نصیحت !!🌸🌼بیٹی بد دل ہو کر میکے آگئی باپ نے کہا تمہارے ہاتھ کا کھانا کھائے بہت دن ہو گئے ہیں ، آج میرے لئے ایک ا...
29/09/2024

بیٹی کو نصیحت !!🌸🌼
بیٹی بد دل ہو کر میکے آگئی باپ نے کہا تمہارے ہاتھ کا کھانا کھائے بہت دن ہو گئے ہیں ، آج میرے لئے ایک انڈا اور ایک آلو ابال دو اور ساتھ میں گرما گرم کافی. لیکن 20 منٹ تک چولہے پر رکھنا۔ـــ
جب تیار ہو گیا تو کہا آلو چیک کر لو ٹھیک سے گل کر نرم ہو گیا ھے. اب انڈا چھو کر دیکھو ہارڈ بوائل ہو گیا. کافی چیک کرو ، رنگ اور خوشبو آگئی ؟ بیٹی نے چیک کر کے بتایا کہ سب پر فیکٹ ھے.
باپ نے کہا : دیکھو ، تینوں چیزوں نے گرم پانی میں یکساں وقت گزارا اور برابر کی تکلیف برداشت کی. آلو سخت ہوتا ھے ، اس آزمائش سے گزر کر نرم ہو گیا. انڈا نرم ہوتا ھے ، گرے تو ٹوٹ جائے لیکن اب سخت ہو گیا ھے اور اس کے اندر کا لیکویڈ بھی سخت ہو گیا ھے. کافی نے پانی کو خوش رنگ ، خوش
ذائقہ اور خوشبو دار بنا دیا ھے.
تم کیا بنا چاہو گی ؟ آلو ، انڈا یا کافی. یہ تمہیں سوچنا ھے. یا خود تبدیل ہو جاؤ یا کسی کو تبدیل کردو. ڈھل جاؤ یا ڈھال دو. یہی گزارے کا فن ہے !سیکھنا، اپنانا ، تبدیل ہونا ، تبدیل کرنا ، ڈھالنا ، ڈھل جانا ، یہ اسی وقت ممکن ھے جب نباہ کرنے کا عزم ہو. کم ہمت منزل تک نہیں پہنچتا ، راستے میں ہلاک ہو جاتا ھے . !!

27/07/2024
بہن کی شادی کو 6 سال ہو گئے ہیں میں کبھی اس کے گھر نہیں گیا عید شب رات کبھی بھی  ابو یا امی جاتے ہیں میری بیوی ایک دن مج...
08/07/2024

بہن کی شادی کو 6 سال ہو گئے ہیں
میں کبھی اس کے گھر نہیں گیا عید شب رات کبھی بھی ابو یا امی جاتے ہیں
میری بیوی ایک دن مجھے کہنے لگی
آپ کی بہن جب بھی آتی ہے
اس کے بچے گھر کا حال بگاڑ کر رکھ دیتے ہیں
خرچ ڈبل ہو جاتا ہے
اور تمہاری ماں
ہم۔سے چھپ چھپا کر کبھی اس کو صابن کی پیٹی دیتی ہے کبھی کپڑے کبھی صرف کے ڈبے
اور کبھی کبھی تو چاول کا تھیلا بھر دیتی ہے
اپنی ماں کو بولو یہ ہمارا گھر ہے کوئی خیرات سینٹر نہیں

مجھے بہت غصہ آیا میں مشکل سے خرچ پورا کر رہا ہوں اور ماں سب کچھ بہن کو دے دیتی ہے
بہن ایک دن گھر آئی ہوئی تھی اس کے بیٹے نے ٹی وی کا ریموٹ توڑ دیا
میں ماں سے غصے میں کہہ رہا تھا
ماں بہن کو بولو یہاں عید پہ آیا کرے بس
اور یہ جو آپ صابن صرف اور چاول کا تھیلا بھر کر دیتی ہیں نا اس کو بند کریں سب
ماں چپ رہی
لیکن بہن نے ساری باتیں سن لی تھیں میری
بہن کچھ نہ بولی

4 بج رہے تھے اپنے بچوں کو تیار کیا اور کہنے لگی بھائی مجھے بس سٹاپ تک چھوڑ او
میں نے جھوٹے منہ کہا رہ لیتی کچھ دن
لیکن وہ مسکرائی نہیں بھائی بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں

پھر جب ہم دونوں بھائیوں میں زمین کا بٹوارا ہو رہا تھا تو
میں نے صاف انکار کیا بھائی میں اپنی زمیں سے بہن کو حصہ نہیں دوں گا
بہن سامنے بیٹھی تھی
وہ خاموش تھی کچھ نہ بولی ماں نے کہا بیٹی کا بھی حق بنتا ہے لیکن میں نے گالی دے کر کہا کچھ بھی ہو جائے میں بہن کو حصہ نہیں دوں گا
میری بیوی بھی بہن کو برا بھلا کہنے لگی
وہ بیچاری خاموش تھی

بڑابھای علدہ ہوگیا کچھ وقت کے بعد
میرے بڑے بیٹے کو ٹی بی ہو گئی
میرے پاس اس کا علاج کروانے کے پیسے نہیں تھا
بہت پریشان تھا میں
قرض بھی لے لیا تھا لاکھ روپیہ

بھوک سر پہ تھی
میں بہت پریشان تھا کمرے میں اکیلا بیٹھا تھا شاید رو رہا تھا حالات پہ
اس وقت وہی بہن گھر آگئی
میں نے غصے سے بولا اب یہ آ گئی ہے منحوس
میں نے بیوی کو کہا کچھ تیار کرو بہن کےلیے
بیوی میرے پاس آئی
کوئی ضرورت نہیں گوشت یا بریانی پکانے کی اس کے لیئے

پھر ایک گھنٹے بعد وہ میرے پاس آئی
بھائی پریشان ہو
بہن نے میرے سر پہ ہاتھ پھیرا بڑی بہن ہوں تمہاری
گود میں کھیلتے رہے ہو
اب دیکھو مجھ سے بھی بڑے لگتے ہو
پھر میرے قریب ہوئی
اپنے پرس سے سونے کے کنگن نکالے میرے ہاتھ میں رکھے
آہستہ سے بولی
پاگل توں اویں پریشان ہوتا ہے
بچے سکول تھے میں سوچا دوڑتے دوڑتے بھائی سے مل آؤں۔
یہ کنگن بیچ کر اپنا خرچہ کر
بیٹے کا علاج کروا
شکل تو دیکھ ذرا کیا حالت بنا رکھی تم۔نے
میں خاموش تھا بہن کی طرف دیکھے جا رہا تھا
وہ آہستہ سے بولی کسی کو نہ بتانا کنگن کے بارے میں تم۔کو میری قسم ہے
میرے ماتھے پہ بوسہ کیا اور ایک ہزار روپیہ مجھے دیا جو سو پچاس کے نوٹ تھے

شاید اس کی جمع پونجی تھی
میری جیب میں ڈال۔کر بولی بچوں کو گوشت لا دینا
پریشان نہ ہوا کر

جلدی سے اپنا ہاتھ میرے سر پہ رکھا دیکھ اس نے بال سفید ہو گئے

وہ جلدی سے جانے لگی
اس کے پیروں کی طرف میں دیکھا ٹوٹی ہوئی جوتی پہنی تھی
پرانا سا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا جب بھی آتی تھی وہی دوپٹہ اوڑھ کر آتی

بہن کی اس محبت میں مر گیا تھا
ہم بھائی کتنے مطلب پرست ہوتے ہیں بہنوں کو پل بھر میں بیگانہ کر دیتے ہیں اور بہنیں
بھائیوں کا ذرا سا دکھ برداشت نہیں کر سکتیں
وہ ہاتھ میں کنگن پکڑے زور زور سے رو رہا تھا

اس کے ساتھ میری آنکھیں بھی نم تھیں
اپنے گھر میں خدا جانے کتنے دکھ سہہ رہی ہوتی ہیں
کچھ لمحے بہنوں کے پاس بیٹھ کر حال پوچھ لیا کریں
شاید کے ان کے چہرے پہ کچھ لمحوں کے لیئے ایک سکون آ جائے، ،،،

بہنیں ماں کا روپ ہوتی ہیں
اللّٰہ پاک آپکی اور میری بہنوں کی زندگی لمبی کرے ہر آزمائش اور مصیبت سے محفوظ فرمائے اور دلی سکون نصیب فرمائے آمین 🤲😊

جب والدین بوڑھے ہو جاتے ہیں...انہیں اسی محبت کے ساتھ بوڑھا ہونے دو جس محبت سے وہ آپ کو جوان ہونے دیتے ہیں... انہیں بولنے...
06/07/2024

جب والدین بوڑھے ہو جاتے ہیں...
انہیں اسی محبت کے ساتھ بوڑھا ہونے دو جس محبت سے وہ آپ کو جوان ہونے دیتے ہیں... انہیں بولنے دیں اور بار بار کہانیاں سنانے دیں جس صبر اور دلچسپی کے ساتھ انہوں نے بچپن میں آپ کو سنائی تھیں... انہیں ہارتے ہوۓ بھی جیتنے دو، جیسا کہ انہوں نے کئی بار بچپن میں آپ کو جیتنے دیا ... انہیں اپنے دوستوں سے لطف اندوز ہونے دیں جیسا کہ انہوں نے آپ کو بچپن میں یہ خوشیاں دی تھیں ... انہیں اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ بات چیت سے لطف اندوز ہونے دیں، کیونکہ وہ آپ کو ان میں دیکھتے ہیں ... انہیں ان چیزوں کے درمیان رہنے دیں جو طویل عرصے سے ان کے ساتھ رہی ہیں، کیونکہ جب وہ محسوس کرتے ہیں جب آپ انھیں ان چیزوں سے توڑتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ آپ ان کی زندگی کے ٹکڑے ٹکڑے کر رہے ہیں... انہیں غلط ہونے دیں، جیسا کہ آپ کئی بار غلط ہوئے تھے اور انہوں نے آپ کو درست کر کے آپ کو شرمندہ نہیں کیا...
انہیں جینے دیں اور جس راستے پر انہوں نے جانا چھوڑا ہے اس کے آخری حصے میں انہیں خوش کرنے کی کوشش کریں۔ انہیں اپنا ہاتھ دیں، جیسے انہوں نے آپ کو اپنا ہاتھ دیا تھا جب آپ نے اپنا راستہ شروع کیا تھا!
("اپنے ماں اور باپ کی عزت کریں، خدا زمین پر تمہاری عمریں لمبی کرے گا")۔

سلامت رہیں ❤️

30/06/2024
30/06/2024

۔
*🌞گرمی اور اسٹروک🌞*

*ہارٹ/ہیٹ اسٹروک کا ایک نیا اشارے ہے! اگر آپ اسے دس لوگوں تک پہنچاتے ہیں تو آپ کو ایک جان بچانے کا موقع ملتا ہے۔ خون کے لوتھڑے/فالج - اب اس بارے میں چوتھا اشارے ہے، زبان۔*

برین اسٹروک کے دوران، ایک عورت نے ٹھوکر کھائی اور تھوڑی سی گری - اس نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ٹھیک ہے جب انہوں نے پیرامیڈیکس کو بلانے کی پیشکش کی ... اس نے کہا کہ وہ اپنے نئے جوتوں کی وجہ سے ایک اینٹ سے ٹکرا گئی تھی۔

*اس کے شوہر نے بعد میں سب کو بتایا کہ بعد میں اس کی بیوی کو اسپتال لے جایا گیا ہے - (شام 6:00 بجے اس کا انتقال ہوگیا۔) اسے سٹروک میں فالج کا حملہ ہوا تھا۔ اگر انہیں معلوم ہوتا کہ فالج کی علامات کو کیسے پہچانا جائے تو شاید وہ آج زندہ ہوتی۔ کبھی کچھ لوگ مرتے نہیں بلکہ اس کے بجائے وہ ایک بے بس، ناامید حالت میں زندگی بسر کر کے ختم ہو جاتے ہیں۔*

*آپ سے درخواست ہے مندرجہ ذیل چند سطور کو ضرور پڑھیں اور اس معلومات کو قیمتی زندگی بچانے کیلئے دوسروں تک پہنچائیں:*

نیورولوجسٹ کا کہنا ہے کہ اگر فالج کا شکار مریض معالج کے پاس 3 گھنٹے کے اندر پہنچ سکتا ہے تو وہ فالج کے اثرات کو مکمل طور پر ختم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ فالج کی شناخت، تشخیص، اور پھر 3 گھنٹے کے اندر مریض کی طبی دیکھ بھال کرانا ہے، جو کہ مشکل ہے۔

*اسٹروک کو پہچاننا۔*

تین '3' مراحل کو یاد رکھنے کے لیے "S T R" پڑھیں اور سیکھیں:-

بعض اوقات فالج کی علامات کو پہچاننا مشکل ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے، بیداری/معلومات کی کمی تباہی کو بڑھا دیتی ہے۔ فالج کا شکار اس وقت شدید دماغی نقصان کا شکار ہو سکتا ہے جب قریبی لوگ فالج کی علامات کو پہچاننے میں ناکام رہتے ہیں۔

اب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک راہگیر تین آسان سوالات پوچھ کر فالج کو پہچان سکتا ہے:

*ایس۔۔۔S* فرد سے مسکرانے کو کہیں۔

*ٹی۔۔۔۔T* اس شخص سے بات کرنے اور ایک سادہ سا جملہ بولنے کو کہیں (یعنی چکن سوپ)۔

*آر۔۔۔۔R* اس سے کہیں کہ وہ دونوں بازو اٹھائے۔

*اگر اسے ان میں سے کسی ایک کام میں پریشانی ہو تو فوری طور پر ایمرجنسی نمبر پر کال کریں اور ان کو علامات بیان کریں۔*

*فالج کی نئی نشانی یہ ہے کہ----مریض کوکہیں وہ اپنی زبان باہر کرے لیکن یہ اس کیلئے مشکل ہوگا.*

*نوٹ: یہ فالج کی ایک اور 'علامت' ہے: اس شخص سے اپنی زبان 'چپک کرنے کو کہیں۔ اگر زبان 'ٹیڑھی' ہے، یا یہ صرف ایک طرف یا دوسری طرف جاتی ہے تو یہ بھی فالج کا اشارہ ہے۔*

ایک ماہر امراض قلب کا کہنا ہے کہ اگر ہر شخص جسے یہ ای میل ملتی ہے وہ اسے 10 لوگوں کو بھیجتا ہے۔ آپ شرط لگا سکتے ہیں کہ کم از کم ایک زندگی بچ جائے گی۔..
طالب دعا : محمد ابراہیم

Dua for Heart Diseases
11/05/2024

Dua for Heart Diseases

یا اللہ پاک میرے والد سمیت جن کے بھی والد اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے ہیں ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرما۔ آمین...
11/05/2024

یا اللہ پاک میرے والد سمیت جن کے بھی والد اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے ہیں ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرما۔ آمین ثم آمین

پنے پیسوں سے گول گپے کھاتے ہیں .تب پلیٹ کا پانی بھی پی جاتے ہیںآئسکریم کھاتے وقت ڈھکن بھی چاٹ لیتے ہیں .مونگ پھلی کھانے ...
11/05/2024

پنے پیسوں سے گول گپے کھاتے ہیں .تب پلیٹ کا پانی بھی پی جاتے ہیں
آئسکریم کھاتے وقت ڈھکن بھی چاٹ لیتے ہیں .
مونگ پھلی کھانے کے بعد چھلکے میں دانہ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں .
لیکن! کسی کی شادی میں جب کھاتے ہیں .تو آدھے سے زیادہ کھانا جوٹھا چھوڑ دیتے ہیں.
ایسا کیوں ؟ ایک باپ اپنی پوری زندگی کی کمائی لگا کر اپنی بیٹی یا بیٹے کی شادی میں آپ کے لئے اچھا کھانا تیار کرواتا ہے . ایک باپ کے محنت کی کمائی کا اس طرح مذاق نہ اڑائیں .
اتنا ڈالیں اور بچوں کو خود ڈال کر دیں . جتنا کھا سکیں .
کم ہو دوبارہ لے لیں . مگر رزق کو ضائع مت کریں .
اللّٰہ کریم جزاۓ خیر عطا فرمائیں ...آمین

ہوں لاکھ خطاوار مگر جان لے دنیااک جھوٹ میری ذات سے مرقوم نہیں ہے...🩶🙂
29/04/2024

ہوں لاکھ خطاوار مگر جان لے دنیا
اک جھوٹ میری ذات سے مرقوم نہیں ہے...🩶🙂

Address

Gujranwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaairy Ik Ehsaas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shaairy Ik Ehsaas:

Share

Category