Jalalmn

Jalalmn Cricket new and updateds

سیشن کورٹ میں شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرحکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کیلئے جھوٹا مقد...
13/08/2022

سیشن کورٹ میں شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا،ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے،درخواست میں استدعا

اسلام آباد ( ۔ 13 اگست 2022ء ) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سیشن عدالت میں دائر کر دی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ میڈیار پورٹس کے مطابق درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس تفتیش کے دوران شہباز گل کیخلاف کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی،سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پولیس کی نظرثانی اپیل مسترد کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نظرثانی پر محفوظ فیصلہ سنایا

13/08/2022

13 year old student spech









12/08/2022

Pak army
Deep lines



13 اگست کو لاہور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جلسہ کروں گاقوم کو بتاؤں گا حقیقی آزادی کیسے لیتے ہیں، ہماری جدوجہد ان...
11/08/2022

13 اگست کو لاہور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جلسہ کروں گا
قوم کو بتاؤں گا حقیقی آزادی کیسے لیتے ہیں، ہماری جدوجہد انصاف کیلئے اورچھوٹے سے ٹولے کے خلاف ہے، یہ جرم کرتے ہیں اور پھر کہتے این آراو دے دو۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اقلیتی کنونشن سے خطاب
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 13 اگست کو لاہور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جلسہ کروں گا، قوم کو بتاؤں گا حقیقی آزادی کیسے لیتے ہیں، ہماری جدوجہد انصاف کیلئے اورچھوٹے سے ٹولے کے خلاف ہے، یہ جرم کرتے ہیں اور پھر کہتے این آراو دے دو۔ انہوں نے پی ٹی آئی اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا مطلب انسانی حقوق ہوتے ہیں، انصاف کے بغیر معاشرہ اوپر نہیں جاسکتا، ریاست مدینہ میں انصاف کے نظام کی وجہ سے دو بڑی سپر پاور ان کے سامنے گھٹنے ٹیک گئیں، جب انصاف ملتا ہے اور حقوق کی حفاظت کی جاتی ہے تو معاشرہ اوپر چلا جاتا ہے، ہماری جنگ انصاف کیلئے ہے اور ہماری جدوجہد ایک ایلیٹ چھوٹے سے ٹولے کے خلاف ہے ، وہ اربوں روپے کی چوری کرتا ہے تو وہ کہتا مجھے این آراو دو، جبکہ کمزور چوری کرتا ہے تو جیل چلا جاتا ہے، انصاف کا مطلب حقوق کی جدوجہد ہے، حقیقی آزادی تب ملتی ہے جب ملک کا انصاف کا نظام لوگوں کو آزاد کردیتا ہے۔

عاصمہ شیرازی کا کالم: وہ نیوٹرل کیا ہوئے۔۔۔ہوا میں بننے والے بگولوں کے ناز ہوا اُٹھائے تو کیونکر؟ پانی کے بُلبلے پائیدار...
11/08/2022

عاصمہ شیرازی کا کالم: وہ نیوٹرل کیا
ہوئے۔۔۔
ہوا میں بننے والے بگولوں کے ناز ہوا اُٹھائے تو کیونکر؟ پانی کے بُلبلے پائیداری کے لیے لہروں سے مصلحت کریں مگر کیسے؟ ریت مٹی سے سمجھوتہ کرے تو کیوں؟

ثبات کا تقاضا ہے کہ پائیداری ہو اور اُس کے لیے ضروری ہے نظریہ۔۔۔ سیاسی جماعتوں کو بیانیے سے زیادہ نظریے کی ضرورت ہوتی ہے اور نظریہ سوشل میڈیا سے نہیں بنتا۔

تحریک انصاف کا نظریہ جمہوریت ہے، آزادی رائے، انسانی حقوق یا آئین کی سربلندی؟ بدقسمتی سے گذشتہ ساڑھے تین سال میں عملی طور پر اس کا تضاد ہی دیکھا ہے۔

پیر کے دن تحریک انصاف کے اسٹبلشمنٹ مخالف بیانیے نے باغیانہ رنگ پکڑا اور ہوا کی لہروں پر فوج مخالف پیغام گھر گھر پہنچانے کا بندوبست کیا گیا۔ بیانیے کی بجائے سازش کی صورت فوج کی قیادت کے احکامات تسلیم نہ کرنے پر اکسایا گیا اور یوں فوج کی صفوں میں تقسیم کا الزام بھی تحریک انصاف نے اپنے سر لیا۔شہباز گل آلہ کار بنے جبکہ سازش کے پیچھے ماسٹر مائنڈ تلاش کیا جا رہا ہے۔ شہباز گل نہ تو سیاسی کارکن ہے اور نہ ہی کسی قسم کی جمہوری جدوجہد کا حصہ۔ فوج بحیثیت ادارہ اس بیان کو ایک منظم سازش کا حصہ سمجھ رہی ہے جبکہ تاثر ہے کہ وہ نیوٹرل کیا ہوئے کہ زمانہ ہی دشمن ہو گیا۔ بہر حال اب تحریک انصاف کے لیے حالات غیر معمولی ہیں۔

دوسری جانب ہوا میں تحلیل ہوتا تحریک انصاف کا بیانیہ بھی خان صاحب کے لیے اہم مسئلہ بن چکا ہے۔ بازار میں بیچنے کے لیے بہر حال سودا چاہیے اور سودا یہاں نقد چاہیے۔ نقدی بیرونی فنڈنگ کیس میں ہے اور کیس کے لیے فیس اور پھر توشہ خانہ کا سُوٹ کیس۔ غرض تحریک انصاف چاروں طرف سے گھر چُکی ہے۔

دوسری جانب میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’پی ایم ایس اے بیس صداقت‘ کو مقامی ماہی گیروں کے ذریعے ہنگامی کال موصو...
11/08/2022

دوسری جانب میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’پی ایم ایس اے بیس صداقت‘ کو مقامی ماہی گیروں کے ذریعے ہنگامی کال موصول ہوئی کہ انھوں نے ایک ڈوبتے ہوئے چینی شخص کو بچا لیا ہے۔
اپنی پاکستانی ہم جماعت (کلاسمیٹ) سے دوستی کے بارے میں ایک انڈین طالبہ کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جا رہا ہے۔

یہ دونوں امریکی شہر بوسٹن میں قائم ہارورڈ بزنس سکول میں پڑھتی ہیں، اور مذکورہ پوسٹ میں دونوں اپنے اپنے ملکوں کے پرچم تھامے ایک ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہیں۔

سنیہا بِسواس نے لکھا کہ پاکستانی طالبہ سے ان کی دوستی نے اُن فرسودہ تصورات کو مٹا دیا ہے جن کا وہ اپنے ملک میں شکار تھیں۔

دونوں ملکوں کے تعلقات کئی دہائیوں سے مُعانِدانہ رہے ہیں۔

بحری جہاز سے سمندر میں گرنے والے چینی شہری کو پاکستانی ماہی گیروں نے بچا لیاپاکستان کی سمندری حدود میں چینی تجارتی بحری ...
11/08/2022

بحری جہاز سے سمندر میں گرنے والے چینی شہری کو پاکستانی ماہی گیروں نے بچا لیا
پاکستان کی سمندری حدود میں چینی تجارتی بحری جہاز سے حادثاتی طور پر گِر کر غوطے کھانے والے ایک چینی شہری کو پاکستان کے مقامی ماہی گیروں نے بچا لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چینی شہری بحری جہاز سے سمندر میں گر گیا تھا۔

حکام کے مطابق کراچی کے قریب واقعے بنڈال جزیرے کے پاس سے بدھ کے روز اس چینی شہری کو بچایا گیا ہے۔ ماہی گیروں کی قریبی بستی ابراہیم حیدری کے رہائشی ماہی گیر حاجی عبداللہ نے بتایا کہ انھوں نے پھوٹی کریک کے قریب ایک شخص کو ڈوبتے دیکھا تھا جس کے بعد وہ فوراً وہاں پہنچے اور دیگر ماہی گیروں کی مدد سے اس شخص کو باہر نکالا۔

بعدازاں پتا چلا کہ وہ غیرملکی چینی شہری تھا جس کا نام زوو ژیانگ ہے۔دوسری جانب میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’پی ایم ایس اے بیس صداقت‘ کو مقامی ماہی گیروں کے ذریعے ہنگامی کال موصول ہوئی کہ انھوں نے ایک ڈوبتے ہوئے چینی شخص کو بچا لیا ہے۔

Address

Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jalalmn posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jalalmn:

Share