06/08/2024
کافی ساتھیوں کا یہ سوال ہے کہ مطالعہ تو کرتے ہیں پر کچھ یاد نہیں رہتا ! تو پھر مطالعہ کا فائدہ کیا ؟؟
جواب شیخ سلمان العوده اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے اپنے شیخ سے شکایت کی کہ میں نے ایک کتاب پڑھی، لیکن مجھے اس میں سے کچھ یاد نہیں رہا چنانچہ انھوں نے مجھے ایک کھجور دی اور فرمایا لو یہ چباؤ ! پھر مجھ سے پوچھا کیا اب تم بڑے ہوگئے ؟ میں نے کہا: نہیں ! فرمایا لیکن یہ کھجور تمھارے جسم میں گھل مل گئی ، چنانچہ اسکا کچھ حصہ گوشت بنا کچھ بڑی کچھ پیٹھ، کچھ کھال کچھ بال کچھ ناخن اور مسام وغيره !!
تب میں نے جانا کہ جو کتاب بھی میں پڑھتا ہوں، وہ تقسیم ہو جاتی ہے۔ چنانچہ اس کا کچھ حصہ میری لغت مضبوط کرتا ہے، کچھ میرا علم بڑھاتا ہے، کچھ میرا اخلاق سنوارتا
ہے ، کچھ میرے لکھنے بولنے کے اسلوب کو ترقی دیتا ہے
اگرچہ میں اسکو محسوس نہیں کر پاتا !!
GM RIZVI STUDIO