15/08/2025
*تعلیم، آزادی اور روشن مستقبل – آکسفورڈ ماڈل پبلک اسکول کی شاندار تقریب*
14 اگست 2025 کو آکسفورڈ ماڈل پبلک اسکول، ولیج حاجی سائیں داد ایٹ جلال جو تڑ میں یومِ آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ یہ تقریب نہ صرف وطن سے محبت کا اظہار تھی، بلکہ تعلیم کی اہمیت اور نئی نسل کے شعور کو اجاگر کرنے والا پروگرام بھی تھا۔
طلبہ نے ملی نغموں، تقاریر، شاعری اور ٹیبلو کے ذریعے اپنے جذبات کا ایسا خوبصورت اظہار کیا کہ تمام حاضرین کے دل جیت لئے۔ اساتذہ کی محنت، طلبہ کی صلاحیت اور والدین کی دلچسپی نے اس پروگرام کو قومی سطح کی تقریب میں تبدیل کر دیا۔
گاؤں کے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ اچھڑو تھر میں تعلیم کی امید کے چراغ روشن ہو رہے ہیں۔ انعامات کی تقسیم سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی، اور دوسرے طلبہ بھی علم کے سفر پر گامزن ہونے کے لیے تیار نظر آئے۔
*آئیے! مل کر تعلیم کے مشن کو آگے بڑھائیں، کیونکہ تعلیم ہی ہماری آزادی کی اصل ضمانت ہے۔ اچھڑو تھر کے بچے بھی پڑھیں گے، بڑھیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے!*