Islam is a complete code of life

Islam is a complete code of life Islam is peace

ایک اندھیرے کمرے میں چار موم بتیاں جل رہیں تھیں۔۔۔۔ پہلی بولی: میں امن ہوں۔۔اب چونکہ میں مفقود ہو چلی ہوں، تو بس میرا آخ...
18/10/2022

ایک اندھیرے کمرے میں چار موم بتیاں جل رہیں تھیں۔۔۔۔ پہلی بولی: میں امن ہوں۔۔اب چونکہ میں مفقود ہو چلی ہوں، تو بس میرا آخری وقت آن پہنچا ہے، اس کا شعلہ تھوڑا سا پھڑپھڑایا اور وہ بجھ گئی۔۔۔۔ دوسری موم بتی بولی: میں ایمان ہوں، لوگوں کے دل سے اللہ کا خوف اٹھ گیا ہے،ایک دوسرے پر بھروسہ نہیں کرتے تو میرا کیا ہے۔ جب دنیا میں ایمان ختم ہو گیا ہے تو میرا کیا کام، اس کا شعلہ اٹھا اور بجھ گیا۔۔۔۔ تیسری نے کہا: میں محبت ہوں۔۔آج ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی ٹانگ کھینچ رہا ہے، میرا اس دنیا میں اب کوئی کام نہیں بچا اور یہ کہہ کر وہ بھی بجھ گئی۔۔۔

کمرے میں بہت اندھیرا ہو گیا اور غم و الم کے سائے دیواروں اور جھروکوں پر منڈلا نے لگے، اتنے میں ایک معصوم بچہ کمرے میں داخل ہوا اور اندھیرا دیکھ کر سہم گیا۔۔۔۔ وہ جانے لگا تھا کہ آخری موم بتی بولی: رکو۔۔۔ مت جاؤ۔۔۔ میں امید ہوں اور میں کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ واپس آجاؤ، میرا وعدہ ہے۔ میں تمہیں کبھی اندھیرے میں تنہا نہیں چھوڑوں گی۔ بچے نے سنا تو مسکرایا اور واپس آگیا۔ امید بولی کہ مجھ سے تم باقی شمعیں بھی پھر سے روشن کر دو۔ بچے نے اسے اٹھایا اور امن، ایمان اور محبت کی شمعیں پھر سے روشن کر دیں۔۔۔۔

زندگی میں سب کچھ لٹ جائے، کوئی حرج نہیں، اس امید کو کبھی ختم نہ ہونے دینا۔ مسلمان پر مایوسی حرام ہے۔ اچھا وقت بھی آئے گا اور ہم دیکھیں گے۔ بچہ گیا اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے اور اس سے بولا جو ہر شے کا خالق ہے: تیرا شکر ہے، تو نے امید بنائی اور اور اس کو میرے دل میں ڈال دیا۔ بیشک تو امن کا بادشاہ ہے، میں تجھ پر اور صرف تجھ پر ایمان رکھتا ہوں اور تجھی سے محبت کرتا ہوں۔۔۔میرے دل میں امید کی شمعیں سدا روشن رکھنا اور مجھے جہالت کے اندھیروں سے حفاظت دے۔ آمین

حفصہ افضال
گجرات

13/10/2022
سبحان اللہ ❤️
02/10/2022

سبحان اللہ ❤️

لوگ تاج محل کو محبت کی علامت قرار دیتے ہیں مگر یقین کریں کہ  #عثمانی دور میں مسجد  #نبویﷺ کی تعمیر تعمیرات کی دنیا میں م...
30/09/2022

لوگ تاج محل کو محبت کی علامت قرار دیتے ہیں مگر یقین کریں کہ #عثمانی دور میں مسجد #نبویﷺ کی تعمیر تعمیرات کی دنیا میں محبت اور عقیدت کی معراج ھے
ذرا پڑھیے اور اپنے دلوں کو عشق سے منور کریں۔

ترکوں نے جب مسجد نبوی کی تعمیر کاارادہ کیا تو انہوں نے اپنی وسیع عریض ریاست میں اعلان کیا کہ انھیں عمارت
سازی سے متعلق فنون کے ماہرین درکار ھیں، اعلان کرنے کی دیر تھی کہ ھر علم کے مانے ھوۓ لوگوں نے اپنی خدمات پیش کیں،

سلطان کے حکم سے استنبول کے باہر ایک شہر بسایا گیا جس میں اطراف عالم سے آنے والے ان ماہرین کو الگ الگ محلوں میں بسایا گیا اس کے بعد عقیدت اور حیرت کا ایسا باب شروع ھوا جس کی نظیر مشکل ھے.
خلیفۂ وقت جو دنیا کا سب سے بڑا فرمانروا تھا شہر میں آیا اور ھر شعبے کے ماہر کو تاکید کی کہ اپنے ذھین ترین بچے کو اپنا فن اس طرح سکھاۓ کہ اسے یکتا و بیمثال کر دے اس اثنا میں ترک حکومت اس بچے کو حافظ قرآن اور شہسوار بناۓ گی

دنیا کی تاریخ کا یہ عجیب و غریب منصوبہ کئی سال جاری رھا 25 سال بعد نوجوانوں کی ایسی جماعت تیار ہوئی جو نہ صرف اپنے شعبے میں یکتاۓ روزگار تھے بلکہ ہر شخص حافظ قرآن اور باعمل مسلمان بھی تھا یہ لگ بھگ 500 لوگ تھے اسی دوران ترکوں نے پتھروں کی نئی کانیں دریافت کیں، جنگلوں سے لکڑیاں کٹوایٔیں، تختے حاصل کئے گئے اور شیشے کا سامان بہم پہنچایا گیا،

یہ سارا سامان کے شہر پہنچایا گیا تو ادب کا یہ عالم تھا کہ اسے رکھنے کے لیۓ مدینہ سے دور ایک بستی بسائی گیٔ تا کہ شور سے مدینہ کا ماحول خراب نہ ھو،

#نبیﷺ کے ادب کی وجہ سے اگر کی پتھر میں ترمیم کی ضرورت پڑتی تو اسے واپس اسی بستی بھیجا جاتا ماھرین کو حکم تھا کہ ھر شخص کام کے دوران #باوضو رھے اور درود شریف اور تلاوت قرآن میں مشغول رھے ھجرہ مبارک کی جالیوں کو کپڑے سے لپیٹ دیا گیا کہ گرد غبار اندر روضہ پاک میں نہ جاۓ ستون لگاۓ گئے کہ ریاض الجنت اور روضہ پاک پر مٹی نہ گرے یہ کام #پندرہ سال تک چلتا رھا اور تاریخ عالم گواہ ھے ایسی محبت ایسی عقیدت سے کوئی تعمیر نہ کبھی پہلے ہوئی اور نہ کبھی بعد میں ھو گی.💞🌹🍀

Address

P122
Islamabad
22222

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islam is a complete code of life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share