DSR MEDIA

DSR MEDIA DSR MEDIA – A Registered Platform Of Young Journalists ✍️From KOHAT PAKISTAN. Committed To Truth ⚖️ & Positivity ☀️
(5)

کوہاٹ میں ڈاکٹرز بہت ہیں، مگر عوام کے دل میں جگہ ہر کسی کو نہیں ملتی۔ آپ کے نزدیک وہ کون سا ڈاکٹر ہے جس میں علاج کے ساتھ...
15/08/2026

کوہاٹ میں ڈاکٹرز بہت ہیں، مگر عوام کے دل میں جگہ ہر کسی کو نہیں ملتی۔ آپ کے نزدیک وہ کون سا ڈاکٹر ہے جس میں علاج کے ساتھ انسانیت، ہمدردی اور مسیحا جیسا احساس بھی نظر آتا ہے؟ شاید آپ کا ایک نام کسی ایسے ڈاکٹر کی اصل پہچان سامنے لے آئے جسے لوگ خاموشی سے اپنا مسیحا مانتے ہیں۔

14/08/2026

جشنِ آزادی یا بلیک ڈے؟ کوہاٹ کا جواب دیکھیں👇👇

13 اگست، گمبٹ غوریزئی کوہاٹ — ریٹائرڈ کیپٹن طارق بھائی کی میزبانی میں شاندار پیراگلائیڈنگ ایونٹ، خانپور سے آئی خصوصی ٹیم کی پرواز نے سب کو مسحور کر دیا۔ بچے، جوان، بزرگ… غوریزئی گراؤنڈ لوگوں سے بھر گیا۔
کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کی اسپانسرشپ، وزیرِ قانون آفتاب عالم اور علاقے کی نمایاں شخصیات کی شرکت نے ایونٹ کو مزید یادگار بنا دیا۔
یہ صرف جشن نہیں — اپنی دھرتی کا خوبصورت چہرہ دنیا کو دکھانے کی کوشش تھی۔ ❤️
آپ کے خیال میں کوہاٹ کا یہ انداز کیسا رہا؟ 👇



درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے جواد آفریدی نے JK Aquora   Pure Water  کے نام سے اپنا واٹر برانڈ لانچ کر دیا ہیں۔یہ ہم سب...
14/08/2026

درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے جواد آفریدی نے JK Aquora Pure Water کے نام سے اپنا واٹر برانڈ لانچ کر دیا ہیں۔

یہ ہم سب کے لیے خوشی اور فخر کی بات ہیں۔
آئیے اپنے علاقے کے نوجوانوں، اپنے کاروبار اور اپنی مقامی برانڈز کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سپورٹ کریں۔

اللہ تعالیٰ اس نئے برانڈ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

14/08/2026

1986 میں ایک نوجوان تھانے کی دہلیز پر کھڑا تھا... وردی نئی تھی، آنکھوں میں خواب اور دل میں ایک ہی جذبہ — عوام کی خدمت۔
38 سال۔۔۔ نہ کوئی مختصر راستہ، نہ کوئی شارٹ کٹ۔
صرف پسینہ، صبر اور مسلسل محنت۔
آج وہی کانسٹیبل — یوسف حیات — کوہاٹ ریجن ایلیٹ پولیس کے DSP کی کرسی پر بیٹھے ہیں۔
🔹 ایک عام سپاہی سے افسر بننے تک کا سفر
🔹 پولیس پر تنقید کا بےباک جواب
🔹 نوجوانوں کے لیے فٹنس، ذہانت اور تیاری کا راز
🔹 کلاشنکوف کلچر پر کھلی تنقید
اور جب ریٹائرمنٹ صرف چند ماہ دور ہو، تو ایک باپ جیسا مشورہ نوجوان نسل کے نام...
یہ صرف انٹرویو نہیں — ایک نصیحت ہے، ایک درس ہے۔
آپ کے خیال میں ایک اچھے پولیس افسر کی سب سے بڑی خوبی کیا ہے؟ کمنٹس میں بتائیں 👇

14/08/2026

صدام پینٹر وہ نوجوان ہے جس نے ابتک دس ہزار سے زائد گھروں کو اپنے رنگ اور ڈیزائن سے خوبصورت بنایا اور کوہاٹ کے رنگ سازوں میں پہلی پوزیشن حاصل حاصل کی۔ استاد کے ساتھ 12 سالہ شاگردی، مسلسل محنت اور بہترین کام نے اسے اس مقام تک پہنچایا۔
ہم نے یہ اسٹوری اسی لیے بنائی کہ دنیا دیکھیں، ان ہاتھوں میں کتنا کمال ہے! ❤️🎨
📞 رابطہ:
0334-8291525


14/08/2026

محبتِ وطن، شور نہیں شعور ہے 🇵🇰

14 اگست صرف جشن منانے کا دن نہیں، اپنے وطن کی قدر، قربانیوں کو یاد کرنے اور پاکستان سے محبت کے اظہار کا دن بھی ہے۔

زبیر دورانی، اونر ZT Super Mart، نے اس بار ایک خوبصورت مثال قائم کی—بے جا شور اور دوسروں کو ڈسٹرب کرنے کے بجائے تلاوتِ، ملی نغموں اور پُرسکون انداز میں جشنِ آزادی کا پیغام دیا۔ 🇵🇰

ساتھ ہی کوہاٹ کے لیے مستقبل کے منصوبوں اور 24/7 سروس کے وژن پر بھی زبیر بھائی سے خصوصی گفتگو۔

پاکستان ہمارا وطن، ہماری پہچان اور ہماری ذمہ داری ہے۔ ❤️🇵🇰

📍ZT Super Mart collage town pindi road kohat

SuperMart

آزادی صرف جشن منانے کا نام نہیں، یہ اپنے وطن سے وفا، محبت اور ذمہ داری نبھانے کا عہد بھی ہے۔پاکستان ہمارا وطن ہے، ہماری ...
13/08/2026

آزادی صرف جشن منانے کا نام نہیں، یہ اپنے وطن سے وفا، محبت اور ذمہ داری نبھانے کا عہد بھی ہے۔
پاکستان ہمارا وطن ہے، ہماری پہچان ہے، اور اس کی خوشی ہماری خوشی ہے۔ 🇵🇰💚

DSR Media Team کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو جشنِ آزادی مبارک!
پاکستان ہمیشہ سلامت، مضبوط اور خوشحال رہے۔ 🤲🇵🇰

13/08/2026

🇵🇰 جب گھڑی 12 بجے گی… فضا “پاکستان زندہ باد” سے گونج اٹھے گی! 🇵🇰

13/08/2026

جشنِ آزادی اور کوہاٹ کے عوام — کچہری چوک سے براہِ راست

13/08/2026

مبارک ہو جنوبی خیبر پختونخوا! 🏥
لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ کی نئی عمارت میں کل، 14 اگست کو نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح ہو رہا ہے۔
جدید مشینری، بہتر ہیلتھ فیسلٹیز اور تجربہ کار طبی عملہ میسر آ گیا تو کوہاٹ، ہنگو، کرک، اورکزئی، کرم اور پاراچنار کے مریضوں کے لیے یہ ایک بڑا سہارا ثابت ہو سکتا ہے۔
کیا یہ منصوبہ "ریفر ٹو پشاور" کے دیرینہ مسئلے کا خاتمہ کر پائے گا؟ رائے کمنٹ میں دیں۔

Address

Kohat

Telephone

+923431102550

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DSR MEDIA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DSR MEDIA:

Shortcuts

Share