Ali Raza

Ali Raza Entertainment, Jewellery, Graphics and widgets tech

"ہر دن کا آغاز ایک مثبت سوچ اور شکر گزار دل سے کریں۔" "اپنے اہداف کا تعاقب کرتے ہوئے جو آپ کے پاس پہلے سے موجود ہے اس کے...
24/04/2023

"ہر دن کا آغاز ایک مثبت سوچ اور شکر گزار دل سے کریں۔" "اپنے اہداف کا تعاقب کرتے ہوئے جو آپ کے پاس پہلے سے موجود ہے اس کے لئے شکر گزار بنیں۔ اگر آپ اس کے لیے شکرگزار نہیں ہیں جو آپ کے پاس پہلے سے ہے، تو آپ کو کیا لگتا ہے کہ آپ مزید خوش ہوں گے۔"
Follow for more
Ali Raza

Be optimistic 💝

23/04/2023

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک رات ہلکی سی بارش ہوئی ۔ سخت اندھیرا تھا ۔ ہم انتظار میں تھے کہ رسول اللہ ﷺ تشریف لائیں اور نماز پڑھائیں ۔ پھر رسول اللہ ﷺ نماز کے لیے تشریف لائے اور ( مجھے ) فرمایا :’’ پڑھ ۔‘‘ میں نے کہا : کیا پڑھوں ؟ آپ نے فرمایا :’’ سورۂ «( قل ھو اللہ احد )» اور معوذتین صبح و شام تین تین دفعہ پڑھا کر ۔ تجھے ہر مصیبت میں کفایت کریں گی ۔‘‘

سنن نسائی #5430
کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

Status: صحیح

www.theislam360.com

23/04/2023

چوہدری ندیم پنوں کا گجرات میں سرعام نوجوان پر تشدد
اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور آئی جی پنجاب صاحب تک تک پہنچائیں۔


18/04/2023

جاننا چاہتے ہیں کہ متقی کون ہے تو یہ آیت مبارکہ پڑھیں 👇🌹⬇️
تیسیر القرآن
مفسر: مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 177

ترجمہ:
نیکی یہی نہیں کہ تم اپنا رخ مشرق یا مغرب کی طرف پھر 221 لو۔ بلکہ اصل نیکی یہ ہے کہ کوئی شخص اللہ پر، روز قیامت پر، فرشتوں پر، کتابوں پر اور نبیوں پر ایمان لائے۔ اور اللہ سے محبت 221 کی خاطر اپنا مال رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں، مسافروں، سوال کرنے والوں کو اور غلامی سے نجات دلانے کے لیے دے۔ نماز قائم کرے اور زکوٰۃ ادا کرے۔ نیز (نیک لوگ وہ ہیں کہ) جب عہد کریں تو اسے پورا کریں اور بدحالی، مصیبت اور جنگ کے دوران صبر کریں۔ ایسے ہی لوگ راست باز ہیں اور یہی لوگ متقی ہیں

تفسیر:
221 جب یہود مدینہ نے تحویل قبلہ کے مسئلہ کو مسلمانوں کے ساتھ جھگڑے کا ایک مستقل موضوع بنا لیا تو یہ آیت نازل ہوئی جس میں اللہ تعالیٰ نے یہ وضاحت فرمائی کہ مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرنا کوئی ایسی نیکی نہیں ہے جس پر نجات اخروی کا مدار ہو بلکہ نیکی کے اصل اور بڑے بڑے کام تو اور ہیں اور وہ کام ایسے تھے جن میں سے اکثر کی ادائیگی میں یہود قاصر تھے یا کوتاہی کر جاتے تھے پہلے تو اللہ تعالیٰ نے ایمان بالغیب کی انواع بیان فرمائیں۔ یہود جبریل کو اپنا دشمن سمجھتے تھے۔ حالانکہ اسی کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اپنا کلام نازل فرماتا رہا۔ پھر وہ انجیل اور قرآن پر ایمان نہیں رکھتے تھے، بلکہ اپنی کتاب پر بھی ٹھیک طرح سے ایمان نہیں لاتے تھے اور بیشمار غلط عقائد آخرت کے بارے میں اپنے معتقدات میں شامل کرلیے تھے۔ پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے صدقات و خیرات اور اس کے مستحقین کا ذکر فرمایا۔ اس سلسلے میں وہ قاصر یوں تھے کہ وہ سود خور تھے اور سود خور کی فطرت میں بخل اور شقاوت پیدا ہونا لازمی امر ہے۔ پھر اللہ نے وعدہ پورا کرنے کا ذکر فرمایا۔ جبکہ یہود کی تاریخ عہد شکنیوں سے بھری پڑی ہے اور بزدل ایسے کہ ان کا کوئی قبیلہ بھی مسلمانوں کے ساتھ کھلے میدان میں لڑنے کی جرات نہ کرسکا۔ چناچہ اللہ تعالیٰ نے راست باز اور متقی لوگوں کی جو جو صفات بیان فرمائی ہیں یہودیوں کی اکثریت ان سے عاری تھی۔ اس مقام پر اللہ تعالیٰ نے سیرت و کردار سے متعلق صرف دو باتوں کا ذکر فرمایا۔ ایک ایفائے عہد کا اور دوسرے صبر کا۔ عہد خواہ ایک شخص کا دوسرے شخص سے ہو یا قوم سے ہو یا ایک قوم کا دوسری قوم سے ہو یا کسی کا اللہ تعالیٰ سے ہو۔ نیز خواہ یہ عبادات سے تعلق رکھتا ہو یا معاملات سے یا مناکحات سے، اس عہد کا پورا کرنا ہر حال میں لازم ہے اور ظاہر ہے کہ یہ عہد دراصل ایفائے حقوق کا عہد ہوتا ہے جو انسان کی ساری زندگی ہی اپنے احاطہ میں لے لیتا ہے، اور ایفائے عہد کے سلسلہ میں کئی قسم کی مشکلات بھی پیش آسکتی ہیں۔ لہذا ساتھ ہی صبر و ثبات کا حکم فرما دیا اور صبر کے تین مواقع کا بالخصوص ذکر فرمایا۔ ایک باساءُ جس کے معنی تنگی ترشی اور فقر و فاقہ کا دور ہے۔ دوسرے ضراء جس کے معنی جسمانی تکالیف اور بیماری کا دور ہے اور تیسرے حین الباس یعنی جنگ کے دوران بھی اور اس وقت بھی جب جنگ کے حالات پیدا ہوچکے ہوں اور اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہی وہ مقامات ہیں جہاں بسا اوقات انسان کے پائے ثبات میں لغزش آجاتی ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے بالخصوص ان مواقع کا ذکر فرما دیا۔
پھر جو لوگ ایفائے عہد یا بالفاظ دیگر ایفائے حقوق میں پورے اترتے ہیں اور کسی بھی مشکل سے مشکل وقت میں ان کے پائے ثبات میں لغزش نہیں آتی تو ایسے ہی لوگ دراصل راست باز اور متقی کہلائے جانے کے مستحق ہوتے ہیں۔ چناچہ رسول اللہ ﷺ نے نہایت نازک حالات میں عہد کو پورا کر کے تاریخ میں اس کی بہت سی مثالیں ثبت کردی ہیں۔ ہم یہاں یہ تفصیل بیان نہیں کرسکتے صرف چند واقعات کی طرف اشارہ کافی ہوگا۔
1۔ حضرت حذیفہ بن یمان اور ابو حسیل (رض) (یہ حضرت یمان کی کنیت ہے) دونوں جنگ بدر میں شمولیت کے لیے جا رہے تھے کہ راستہ میں قریش مکہ کے ہتھے چڑھ گئے اور انہوں نے ان سے عہد لے کر چھوڑا کہ وہ غزوہ بدر میں حصہ نہیں لیں گے۔ چناچہ یہ دونوں صحابی قریش سے چھٹکارا حاصل کر کے میدان بدر میں آپ ﷺ کے پاس پہنچ گئے اور سارا ماجرا بیان کیا۔ اس وقت مسلمانوں کی تعداد بہت کم تھی اور آپ ﷺ کو ایک ایک آدمی کی شدید ضرورت تھی۔ لیکن اس کے باوجود آپ ﷺ نے ان دونوں کو واپس چلے جانے کا حکم دیا اور فرمایا تم اپنا عہد پورا کرو، اللہ ہماری مدد کرے گا۔ (مسلم، کتاب الجہاد والسیر، باب الوفا بالعہد)
2۔ صلح حدیبیہ کے دوران ابو جندل پابہ زنجیر قریش مکہ کی قید سے فرار ہو کر مسلمانوں کے پاس پہنچ گئے ابو جندل نے اپنے زخم دکھلا دکھلا کر اور اپنا دکھڑا سنا کر التجا کی کہ اب اسے کافروں کے حوالہ نہ کیا جائے۔ اس وقت تمام مسلمانوں کے جذبات یہ تھے کہ خواہ کچھ بھی ہو ابو جندل کو اب کافروں کے حوالہ نہ کیا جائے۔ لیکن آپ ﷺ نے محض ایفائے عہد کی خاطر ابو جندل کو کافروں کے سفیر سہیل بن عمرو (جو ابو جندل کا باپ، تھا) کے حوالہ کیا۔ ابو جندل کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لیے کوئی اور راہ نکال دے گا۔ (بخاری، کتاب الشروط، باب الشروط فی الجہاد والمصالحہ مع اھل الحرب)
3۔ عمرہ قضاء کے دوران قریش مکہ نے یہ گوارا نہ کیا کہ مسلمان ان کی آنکھوں کے سامنے آزادی سے عمرہ کے مناسک ادا کریں۔ چناچہ تین دن کے لیے شہر کو خالی کردیا۔ رسول اللہ ﷺ کے بجائے اگر کوئی دنیا دار جرنیل ہوتا تو بڑی آسانی سے مکہ پر قبضہ کرسکتا تھا۔ مگر آپ ﷺ کے دل میں یہ خیال تک نہ آیا کہ اس سنہری موقع سے یہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ آپ ﷺ نے اپنے عہد کو پورا کیا اور تین دن کے بعد مکہ سے واپسی کا سفر اختیار کرلیا۔
پھر آپ ﷺ کے بعد مسلمانوں نے جس طرح اس قسم کے عہد کو نبھایا وہ واقعات بھی بہت ہیں اور کتب تاریخ و سیر کی آج بھی زینت بنے ہوئے ہیں۔
221 (علیٰ حبہ) میں ہ کی ضمیر کا مرجع اللہ تعالیٰ ہو تو اس کا وہی مفہوم ہے جو ترجمہ سے واضح ہے اور اس ضمیر کا مرجع مال قرار دیا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ وہ لوگ اگر مال کی محبت کے باوجود اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اور یہ تو ظاہر ہے کہ کسی پسندیدہ چیز کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنا، یا اپنی احتیاج کو روک کر خرچ کرنا، یا قحط اور گرانی کے ایام میں خرچ کرنا صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب کہ اس کا محرک قوی جذبہ ہو اور یہ جذبہ اللہ کی محبت اور اس کی فرمانبرداری کے سوا اور کوئی نہیں ہوسکتا۔ لہذا بالفعل (علیٰ حبہ) میں بیک وقت دونوں مفہوم شامل ہوجاتے ہیں۔

18/04/2023

ختم نبوت کی اہمیت اس تحریر سے سمجھیں 👇⬇️🌹👇⬇️

*جنگ یمامہ*
*مسیلمہ کذاب کے دعویٰ نبوت کے نتیجے میں لڑی گئی جس میں 1200 صحابہ کرام شہید ہوئے اور اس فتنے کو مکمل مٹا ڈالا*۔
*خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ خطبہ دے رہے تھے:*
*لوگو! مدینہ میں کوئی مرد نہ رہے،اہل بدر ہوں یا اہل احد سب یمامہ کا رخ کرو"*
*بھیگتی آنکھوں سے وہ دوبارہ بولے:*
*مدینہ میں کوئی نہ رہے حتی کہ جنگل کے درندے آئیں اور ابوبکر کو گھسیٹ کر لے جائیں"*
*صحابہ کرام کہتے ہیں کہ اگر علی المرتضی سیدنا صدیق اکبر کو نہ روکتے تو وہ خود تلوار اٹھا کر یمامہ کا رخ کرتے۔*
*13 ہزار کے مقابل بنوحنفیہ کے 70000 جنگجو اسلحہ سے لیس کھڑے تھے۔*
*جنگ یمامہ وہ جنگ تھی جس کےمتعلق اہل مدینہ کہتے تھے*: *بخدا ہم نے ایسی جنگ نہ پہلے کبھی لڑی نہ بعد میں لڑی*
*اس سے پہلے جتنی جنگیں ہوئیں بدر احد خندق خیبر موتہ وغیرہ صرف 259 صحابہ کرام شہید ہوئے۔ ختم نبوت ﷺ کے دفاع میں 1200صحابہ کٹے جسموں کے ساتھ مقتل میں پڑے تھے۔*
*اے مسلمانو! تمہیں پھر بھی ختم_نبوتﷺ کی اہمیت معلوم نہ ہوئی*۔
*انصار کا وہ سردار ثابت بن قیس جس کی بہادری کے قصے عرب و عجم میں مشہور تھے اس کی زبان سے جملہ ادا ہوا:*
*اےالله! جس کی یہ عبادت کرتے ہیں میں اس سے برأت کا اظہار کرتا ہوں "چشم فلک نے وہ منظر بھی دیکھا جب وہ اکیلا ہزاروں کے لشکر میں گھس گیا اور اس وقت تک لڑتا رہا جب تک اس کے جسم پر کوئی ایسی جگہ نہ بچی جہاں شمشیر و سناں کا زخم نہ لگا ہو۔*
*عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے بھائی زید بن خطاب جو اسلام لانے میں صف اول میں شامل تھا اس نے مسلمانوں میں آخری خطبہ دیا:*
*والله! میں آج کے دن اس وقت تک کسی سے بات نہ کروں گا جب تک کہ انہیں شکست نہ دے دوں یا شہید نہ ہو جاؤں"*
*اے مسلمانو! تمہیں پھر بھی ختم نبوتﷺ کی اہمیت معلوم نہ ہوئی* ۔
*بنو حنفیہ کا باغ "حدیقۃ الرحمان میں اتنا خون بہا کہ اسے حدیقۃ الموت کہا جانے لگا، اس باغ کی دیواریں مثل قلعہ کے تھیں*
*کیا عقل یہ سوچ سکتی ہے کہ ہزاروں کا لشکر ہو اور براء بن مالک کہے:*
*"اے مسلمانو! اب ایک ہی راستہ ہے تم مجھے اٹھا کر اس قلعے میں پھینک دو میں تمہارے لئے دروازہ کھولوں گا"*
*اس نے قلعہ کی دیوار پر کھڑے ہو کر منکرین ختم نبوت کے اس لشکر جرار کو دیکھا اور پھر تن تنہا اس قلعے میں چھلانگ لگ دی*
*قیامت تک جو بھی بہادری کا دعوی کرے گا یہاں وہ بھی سر پکڑ لے گا !!!*
*ایک اکیلا شخص ہزاروں سے لڑ رہا تھا ہاں اس نے دروازہ بھی کھول دیا اور پھر مسلمانوں نے منکرین ختم نبوت کو کاٹ کر رکھ دیا*
*اے مسلمانوں! کاش کہ تم جان لیتے کہ تمہارے اسلاف نے اپنی جانیں دے کر رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کا دفاع کیا ہے*۔۔۔۔
*کاش تمہیں رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے ان صحابہ کے جذبوں کا علم ہوتا جو ایک مٹھی بھر جماعت کے ساتھ حد نگاہ تک پھیلے لشکر سے ٹکرا گئے۔۔*
*قادیانیت ایک بہت بڑے فتنے کی صورت میں نمودار ہے، پس ہر صاحب ایمان کے ذمے ہے کہ وہ اس کے سدباب کی کوششوں میں شریک ہو. اے مسلمانو، تحفظ ختم نبوت کے جہاد میں اپنا اپنا کردار ادا کرو تا کہ قیامت کے دن خاتم النبیین صلى الله عليه وسلم کی شفاعت نصیب ہو*-
*آخر میں آپ سے التماس ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی اس داستان عشق وقربانی کو تمام مسلمانوں کے سامنے رکھنے کی غرض سے اس تحریر کو آگے منتقل کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔*
Ali Raza

جنہیں حلال کی طلب ہوتی ہے اللہ انہیں حلال ضرور عطاء فرماتا ہے۔جلد یا بدیر اپنے اللہ پر بھروسہ رکھیں اور دعا کریں وہ آپ ک...
09/04/2023

جنہیں حلال کی طلب ہوتی ہے اللہ انہیں حلال ضرور عطاء فرماتا ہے۔جلد یا بدیر اپنے اللہ پر بھروسہ رکھیں اور دعا کریں وہ آپ کو کبھی بھی مایوس نہیں لوٹائے گا ۔
#نامحرم #ذلیل #زندگی
#نکاح #بندگی
Ali Raza

07/04/2023

This cute 🐈 cat Came into My Lap and started playing with me while I was sitting on the bench.

خود کو قرآن مجید کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے رہیں ۔یا اللہ ہمیں قرآن مجید کے قریب کر دے اور ہمارے دلوں میں قرآن مجید کی م...
30/03/2023

خود کو قرآن مجید کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے رہیں ۔
یا اللہ ہمیں قرآن مجید کے قریب کر دے اور ہمارے دلوں میں قرآن مجید کی محبت عطا فرما ❤️

سنت کے مطابق روزہ کھولنے کی کوشش کریں زیادہ ثواب اور برکت حاصل ہوگی ❤️
30/03/2023

سنت کے مطابق روزہ کھولنے کی کوشش کریں زیادہ ثواب اور برکت حاصل ہوگی ❤️

اپنے روزوں کا خیال کیجئے
30/03/2023

اپنے روزوں کا خیال کیجئے

Address

Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Raza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share