Hd Nizampur

Hd Nizampur welcome to official page HD NIZAMPUR.High-definition (HD higher resolution and quality than standar

28/08/2022

چارسدہ عبدالولی خان سپورٹس کمپليکس میں قائم شدہ سیلاب زدگان ریليف متاثرہ لوگوں نے موجودہ انتظاميہ کی راز فاش کر دی۔۔ جسے سیاسی نمائندوں, ڈی سی,اور اے سی کی بے حسی واضح ہو رہی ہیں۔۔
پیچ کو فالو اور شئیر کرے شکریہ ۔۔

27/08/2022

بہادر قوم کی بہادر بیٹی مشکل کی اس گھڑی میں دن رات پش پش تھی, ضلع نوشہرہ دریا کے کنارے آباد محلوں کے ایک ایک گھر میں جا کر سیلاب سے بچنے کی اطلاع انکی مال مویشیوں کو گاڑیوں کی فراہمی محفوظ مقامات تک منتقلی پھر انکو کھانے پینے کا بندوبست ہمراہ ٹیم اور رضاکار ٹیمیں شامل تھی,ساری رات نوشہرہ دریا کے کنارے گشت کرتی رہی, پوری 48گھنٹے دن رات ایکٹوٹی میں کوئی بھی سیاسی نمائندہ ان کے ساتھ دیکھنے کو نہيں ملا تن تنہا اور اپنےٹیم کے لوگ نظر آتے رہے۔۔باقی ضلع بھر کے سیاسی نمائندوں میں #تحصيل _جہانگيرہ_ناظم_کامران_رزاق دریا کے کنارے خیرآباد جہانگيرہ کے مقامات کا جائزہ لیتے رہیں۔۔۔اور کچھ عوامی نمائندے تورات بارہ بجے سے پہلے سیلفی سیشن کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل ہوئے ۔۔ضلع نوشہرہ میں اور کی کیا ضرورت جب ایک عورت پورے ضلعے کے تمام متاثرہ علاقوں تک خود پہنچ سکتی ہے,مدد فراہم کرسکتی ہے تو پھر ان (سیاسی نمائندوں) کی کیا ضرورت ہے,یہ صرف قوم وملک کے پیسے لوٹنے کے لیے ہیں۔۔۔ڈوب مرنے کا مقام ہے ان کے لیے ,الیکشن کے دوران مرد عورتیں دن رات گلی محلوں میں نظر آتے ہیں لیکن جب عوام پرمصیبت کے گھڑی آجاتی ہے تو فورا سے پہلے انکی طبيعت خراب ہوجاتی۔۔ہے۔ ضلع نوشہرہ کےاگر کسی بھی سیاسی نمائندے کی کوئی ایسی طرح کی ویڈیو ہے تو وہ کمنٹ کرے اور اگر کسی سیاسی نمائندے کی اسپتال والی وڈیو ہےتو وہ بھی تاکہ ہمیں بھی پتہ چلے کہ واقع طبيعت خراب تھی۔۔۔
حکومت وقت سے اپیل ہے کہ کو بہتر کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا جائے شکریہ۔۔

26/08/2022

افسوسناک لمحات ۔۔۔

20/08/2022

مراد سعيد صاحب

05/08/2022

السلام عليكم....دوستوں ۔۔۔۔۔دنیا کا واحد مخلوق تھوڑا سہ خطرہ محسوس ہونے پر خدا کویاد کرتے ہیں ۔۔یہ ٹریک نیلم ویلی رتی گلی لیک تک جاتی ہے جس کے ایک طرف پہاڑ جبکہ دوسری طرف گہرا نالہ ہے۔۔۔ زندگی کتنی پیاری ہے سیکھو۔۔۔ان سے سیکھو۔۔



04/08/2022

السلام عليكم......دوستوں ۔۔۔۔۔۔باپ اور بچے کی مکلمہ وہ بھی نئے اور دلچسپ انداز میں ۔۔۔وہ بھی "تم برابر زم برابر" مجھے یقين ہے کہ سنتے ہی آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آئیگی۔۔۔’’صدقہ کرو خواہ ایک مسکراہٹ ہی کیوں نہ ہو‘‘(حدیث)
پیج کو فالو اور شئیر کیجئے۔۔۔

26/07/2022

السلام عليكم....دوستوں ۔۔۔آج ہم لائن آف کنٹرول ریاست آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کا آخری گاؤں تاؤبٹ جس کو مقامی لوگ تابت کہتے ہیں، یہ گاؤں ضلع کا سرحدی گاؤں ہے جہاں اس وادی کا اختتام ہوتا ہے، اس مقام پر نالہ لگئی دریائے نیلم میں ملتا ہے تاؤبٹ کے مقام سے ہی دریائے کشن گنگا آکر ملتے ہیں یہاں سے نیلم اور کشن گنگا کا ملاپ ہوتا ہے جو آگے دریائے جہلم میں جا کر گرتے ہیں، تاؤبٹ سے آگے کا علاقہ بھارتی کنٹرول میں ہے، یہاں پر اکتوبر سے اپریل تک کے چھ ماہ انتہائی سخت ہوتے ہیں، ان دنوں یہاں شدید برفباری ہوتی ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں کا سیلابی پانی سڑک پر بہنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے بند ہوجاتے ہیں، لوگ ان چھ ماہ کے لیے اپنے اہل خانہ اور جانوروں کی خوراک کا ذخیرہ کرلیتے ہیں اور گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرتے ہیں جبکہ موسم گرما میں یہ قصبہ سیاحوں کے لیے پرکشش مقام ہوتا ہے، تاؤبٹ کے سرسبز قصبے میں چند سرخ چھتوں والی جھونپڑیاں بنی ہوئی ہے جنہیں اگر بلندی سے دیکھا جائے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہم کیلنڈر میں سوئز لینڈ کی کسی حسین تصویر کا نظارہ کر رہے ہیں۔۔۔۔درخت لگائيں ماحول کو آلودگی سے بچائیں,صفائی کا خاص خیال رکھیں۔۔
پیج کو فالو اور شیئر کیجئے۔۔۔





25/07/2022

السلام عليكم....دوستوں ۔۔۔۔۔سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ہمیں اپنے اردگرد جگہوں کو ایکسپلورکرنا چاہیے کیونکہ پاکستان کے ہر دوسرے گاؤں میں ایک خوبصورت شہکار کے ساتھ ایک تاریخ موجود ہے۔۔۔۔لیکن بدقسمتی سے ہم نے کبھی اس تاریخ پر غور ہی نہیں کیا کہ ہمارے آباواجداد کتنے برسوں سے آ کے آباد ہوئے تھے۔۔۔





22/07/2022

السلام عليكم.....دوستوں ۔۔۔۔گزشتہ ہفتے گلگت بلتستان(گاؤں ,لچھت) کے مختلف مقامات میں سیلابی ریلے,جسمیں سب سے زیادہ سکردو متاثر ہوا۔مون سون بارشوں کاموسم شروع ہو چکا ہے۔۔سیر وتفریح کے مقامات پر جانےسے پرہيز کرےخصوصا پہاڑی علاقوں میں موسمی تبدیلی اور بارشوں کی وجہ سے ندی ناليوں ,دریاوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہوچکا ہے,اوراکثر اوقات بے احتياطی کی وجہ سے ہم بڑے حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔۔۔


21/07/2022

السلام عليكم....دوستوں ۔۔۔۔انسان کی خواہشات بے لگام گھوڑے کی طرح ہے تحریر کو مکمل پڑنے کے بعد ضرور شیئر کیجئے۔۔۔
خواہشات کے بے لگام گھوڑے کو لگام لگانے کیلئے مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں:۔ 1۔ جب تک خواہشات ہماری غلام رہتی ہیں ہم آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں لیکن جب ہم ان کے غلام ہوجاتے ہیں تو زندگی بے سکون ہونے لگتی ہے۔ 2۔ ظاہری چمک دمک سے متاثر ہوکر خواہشات نہ پالیں ہمیشہ یادرکھیں! کچھ خواہشات کا پورا نہ ہونا ہی ہمارے فائدہ میں ہوتا ہے۔ 3۔ مقصد حیات کا تعین کرلیں اور خواہشات کی ترجیحات طے کرلیں اگر انسان اللہ تعالیٰ کو اپنی ترجیح اول بنالے تو خواہشات کا دائرہ کار خودبخود سکڑنا شروع ہوجاتا ہے۔ 4۔ خواہش اور حاصل میں فرق کم کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرلیں اور پھر جو اور جتنا بھی حاصل ہو اس پر اللہ کا شکر ادا کریں۔ 5۔ سادہ طرز حیات اپنائیں۔ 6۔ ناممکن خواہش کو کبھی ممکن خواہش سے بدل کر اپنا دھیان ہٹالیجئے۔ 7۔ ایک لمحے کو ٹھہر کر زندگی کے عارضی پن کی حقیقت سمجھنے کے بعد خود کو سمجھائیے گا کہ مجھے اس خواہش کو پانے کی فکر نہیں کرنی مجھے ہر خواہش کی لگام اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں دینی ہے اسی یقین اور بھروسے کے ساتھ کہ اللہ سے بڑھ کر میرا خیرخواہ کوئی نہیں ہے اور وہ یقیناً میرے لیے بہتر کرے گا۔ 8۔ یادرکھیے! خواہشات کو کم تو کیا جاسکتا ہے لیکن زندگی سے نکالا نہیں جاسکتا اس لیے سکون سے رہنے کیلئے ضروری ہے کہ خواہشات کا قبلہ درست کرکے ان کو صحیح سمت میں ترتیب دیا جائے کیونکہ خواہشات کا لامتناہی سلسلہ قبر میں جاکر ہی ختم ہوتا ہے جیسا کہ آپ ؍ﷺ نے چودہ سو سال پہلے ارشاد فرمایا تھا کہ ’’اگر ابن آدم کو دو وادیاں ایک سونے کی اور ایک چاندی کی مل جائیں تو وہ تیسری وادی کی خواہش کرے گا۔‘‘ بس آخری بات یہی ہے کہ ابن آدم کا پیٹ صرف قبر کی مٹی بھرسکتی ہے۔۔

20/07/2022

السلام عليكم....دوستوں ۔۔۔۔اللہ تعالی نے پشتون قوم کو ہر قسم نعمت سے نوازہ ہے جن میں میں سب سے بڑی نعمت قوت ایمانی ہے ہے اور یہی وجہ ہے,کہ ہر میدان میں بے خوف وخطر گفتگو,سخت محنت ,شروع سے آزمائش و امتحانات کے باوجود زندگی کے ہر میدان میں اللہ کی مدد وفضل سے کامیابیوں سے سرشار ہے,تاریخ گواہ ہے کہ پشتون قوم کا دشمن ہمشہ وہ لوگ بن جاتے ہیں جن کو وہ خودکھاناکھلاپلا تے ہیں۔۔۔۔
پشتونوں کے حوالے سے کی سنہرے الفاظ ۔۔۔۔اگر اچھے لگے تو ضرور شیئر کیجئے۔۔۔۔



Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hd Nizampur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hd Nizampur:

Share