Zahad's Gallery

Zahad's Gallery “You don’t take a photograph, you make it.”

An awesome photography page where beautiful scenes are captured just for YOU! Welcome to Zahad's Gallery.

Here you will enjoy the beautiful mesmerizing views around us. This page publishes street and nature's photography. Follow and subscribe to us on Facebook, Instagram, and YouTube.

گھر سے کون نکلے گا اتنی سرد باری میںاِک سکون شامل ہے، دِل کی بیقراری میں
17/02/2026

گھر سے کون نکلے گا اتنی سرد باری میں
اِک سکون شامل ہے، دِل کی بیقراری میں

Nature is art, the photographer is only a witness.
27/10/2025

Nature is art, the photographer is only a witness.

ایک وعدہ اپنے ساتھ۔۔۔ اپنی آزادی کا وعدہاِس جشنِ آزادی کے موقع پر آئیے ہم خود سے ایک وعدہ کرتے ہیں جو ہمارے اندر کے خوبص...
14/08/2025

ایک وعدہ اپنے ساتھ۔۔۔ اپنی آزادی کا وعدہ

اِس جشنِ آزادی کے موقع پر آئیے ہم خود سے ایک وعدہ کرتے ہیں جو ہمارے اندر کے خوبصورت انسان کو آزاد کر دے۔

ہمارے وطن کو اِس وقت ہم سے اولین ضرورت اس وعدہ کی ہے۔ وہ وعدہ جو ہماری قوم کو اخلاقی پستی سے نکالے۔ یہی ایک راز ہے ترقی، خودمختاری، عدل، انصاف اور جمہوریت کا۔

ایک وعدہ اچھے اخلاق کا۔ وہ اخلاق جو کِسی کے عمل کے بدلے کی ضد میں قید ہو گیا۔ وہ اخلاق جو پہل نہ کر سکا۔

ایک وعدہ مثبت سوچ کا۔ وہ سوچ جو ذہن میں تو آئی مگر کسی دنیاوی خواہش اور ذاتی فائدے کی وجہ سے ذہن کی دیواروں سے ٹکرا کر وہیں دم توڑ گئی۔

ایک وعدہ مثبت عمل کا۔ وہ عمل جو ہماری سوچ میں تو اچھا رہا لیکن معاشرے کے دباؤ سے دب گیا۔

ایک وعدہ معافی کا۔ وہ معافی جو بدلے اور کم ظرفی کی نظر ہو کر ظلم کا سلسلہ نہ توڑ سکی۔

ایک وعدہ محاسبے کا۔ وہ محاسبہ جو روز ہارتا رہا اور وقتی ضرورت کی خاطر بے ایمانی، رشوت ستانی اور سود جیت گئے۔

Allah SWT blessed us with a baby girl. May Allah bless her with Seerat like Fatima (A.S) and good fate.
08/06/2025

Allah SWT blessed us with a baby girl. May Allah bless her with Seerat like Fatima (A.S) and good fate.

اور ہم اصحابِ کہف کے سِکوں کے مانند ٹھہرے، اصلی اور نایاب ہونے کے باوجود رائج الوقت نہیں۔۔
23/01/2025

اور ہم اصحابِ کہف کے سِکوں کے مانند ٹھہرے،
 اصلی اور نایاب ہونے کے باوجود رائج الوقت نہیں۔۔

تھکے ہارے پرندے جب بسیرے کے لیے لوٹیںسلیقہ مند شاخوں کا لچک جانا ضروری ہے
29/09/2024

تھکے ہارے پرندے جب بسیرے کے لیے لوٹیں
سلیقہ مند شاخوں کا لچک جانا ضروری ہے

کھلونوں کے لئے بچے ابھی تک جاگتے ہوں گے تجھے اے مفلسی کوئی بہانہ ڈھونڈ لینا ہے
15/09/2024

کھلونوں کے لئے بچے ابھی تک جاگتے ہوں گے

تجھے اے مفلسی کوئی بہانہ ڈھونڈ لینا ہے

بھٹکے ہوئے پھرتے ہیں کئی لفظ جو دل میںدنیا نے دیا وقت ، تو لکھیں گے کسی دنChaklala Railway Station, Rawalpindi.Establish...
11/09/2024

بھٹکے ہوئے پھرتے ہیں کئی لفظ جو دل میں
دنیا نے دیا وقت ، تو لکھیں گے کسی دن

Chaklala Railway Station, Rawalpindi.
Established 1879.

"پُتر! ہر بار سبز رنگ امن کا اور تسلی کا نہیں ہوتا۔"بابا جی نے دھیرے سے چلتی ریل گاڑی کی طرف دیکھا اور مدھم لہجے میں بول...
09/09/2024

"پُتر! ہر بار سبز رنگ امن کا اور تسلی کا نہیں ہوتا۔"
بابا جی نے دھیرے سے چلتی ریل گاڑی کی طرف دیکھا اور مدھم لہجے میں بولے۔

"وہ دیکھ چِٹی وردی میں ریل گَڈی کے بوُہے میں کھڑے صاحب کو۔ وہ سبز جھنڈی ہلا کر ڈرائیور کو بتا رہا ہے کہ سب ٹھیک ہے گَڈی جانے دو۔"
بابا جی کے لہجے میں تاریکی اور خزاں کا اثر بڑھنے لگا۔

"پر اُس کملی کے دل پر صاحب کی یہ سبز جھنڈی سوگ کی کالی چادر ہے۔ اور صاحب کی سیٹی کی آواز اس کملی کے لیے دُکھ کا وین ہے۔ وہ کملی جس کے ساجن کو یہ گَڈی دُور کِسی شہر میں لے جا رہی ہے۔"

کِتھے دُور سمندروں پار کوئی۔۔
جدوں گیت ہجر دے چھوندا اے۔۔۔
دل روندا اے۔۔!

خوشبو سے بھری شام میں، جگنو کے قلم سےاک نظم ، تیرے واسطے ، لکھیں گے کسی دنSunset captured at Bhurban.
20/06/2024

خوشبو سے بھری شام میں، جگنو کے قلم سے
اک نظم ، تیرے واسطے ، لکھیں گے کسی دن

Sunset captured at Bhurban.

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zahad's Gallery posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category