19/06/2026
محرم الحرام ہمیں اُس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جس نے حق و انصاف کے چراغ کو ہمیشہ کے لیے فروزاں کر دیا۔ میدانِ کربلا میں حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام نے صبر، عزیمت اور وفائے دین کی ایسی مثال قائم کی جو ہر دور میں ظلم و استبداد کے خلاف صدائے احتجاج بن کر گونجتی ہے۔ آپؑ کا کردار یہ پیغام دیتا ہے کہ اصولوں کی پاسداری اور دینِ حق کی حفاظت کے لیے ہر قربانی پیش کی جا سکتی ہے۔ اسی لیے کربلا کا پیغام آج بھی حریتِ فکر، استقامتِ حق اور اخلاقی جرأت کا روشن استعارہ ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری