Apna Punjar

Apna Punjar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna Punjar, Photographer, Kahuta.

اہلیانِ یونین کونسل پنجاڑ کی جانب سے شکریہیونین کونسل پنجاڑ کے خاتمے کے حوالے سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بھرپور آواز اٹ...
04/06/2026

اہلیانِ یونین کونسل پنجاڑ کی جانب سے شکریہ

یونین کونسل پنجاڑ کے خاتمے کے حوالے سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بھرپور آواز اٹھانے، عوامی جذبات کی ترجمانی کرنے اور اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنے پر ہم اپنے بھائی ظفور ستی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ظفور ستی نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل عوامی آواز متعلقہ حلقوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔ میٹنگ کے دوران بھی انہوں نے شریک افراد کے الگ الگ بیانات اور ویڈیوز ریکارڈ کر کے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیں تاکہ عوام تک درست معلومات پہنچ سکیں۔

اہلیانِ پنجاڑ ان کی کاوشوں، محنت اور عوامی مسائل کے لیے آواز بلند کرنے کے جذبے کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح عوامی مفادات کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اہلیانِ پنجاڑ کی جانب سے ظفور ستی صاحب کو خراجِ تحسین اور دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔

📰 آزاد پتن روڈ پر گراری پل کے قریب کوسٹر حادثہآزاد پتن روڈ پر گراری پل کے قریب پلندری جانے والی ایک مسافر کوسٹر حادثے کا...
04/06/2026

📰 آزاد پتن روڈ پر گراری پل کے قریب کوسٹر حادثہ

آزاد پتن روڈ پر گراری پل کے قریب پلندری جانے والی ایک مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی اچانک بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

کہوٹہ کے علاقے جھنڈی ہنیسر کے گزارہ جنگل میں لگنے والی ہولناک آگ بے قابو ہو کر سرکاری فاریسٹ ایریا جنگل نمبر 71 تک پھیل ...
02/06/2026

کہوٹہ کے علاقے جھنڈی ہنیسر کے گزارہ جنگل میں لگنے والی ہولناک آگ بے قابو ہو کر سرکاری فاریسٹ ایریا جنگل نمبر 71 تک پھیل گئی۔

اس قومی اثاثے اور قیمتی جنگلات کو بچانے کے لیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے فائر فائٹر اسجد، فائر فائٹر ارسلان، فاریسٹ گارڈ نذر اور مقامی فیلڈ عملہ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر آگ بجھانے میں مصروف رہے، تاہم اس دوران وہ آگ کی شدید لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گئے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ان بہادر جوانوں اور فیلڈ اسٹاف کی فرض شناسی، جرات اور قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر قیمتی جنگلات اور ماحول کے تحفظ کی کوشش کی۔

یونین کونسل پنجاڑ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف عوامی جرگہآج منعقد ہونے والی اس اہم میٹنگ میں عوام نے یونین کونسل کے خاتم...
02/06/2026

یونین کونسل پنجاڑ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف عوامی جرگہ

آج منعقد ہونے والی اس اہم میٹنگ میں عوام نے یونین کونسل کے خاتمے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ تمام شرکاء نے متفقہ طور پر یہ مؤقف اختیار کیا کہ یونین کونسل کا خاتمہ پنجاڑ کی شناخت کو ختم کرنے کے مترادف ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

اس غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی (رٹ) دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کی ذمہ داری متفقہ طور پر بیرسٹر سردار تیمور اسلم صاحب اور ان کی ٹیم کو سونپی گئی۔

اس اجلاس میں معزز شخصیات اور علاقہ مکینوں نے بھرپور شرکت کی، جن میں برگیڈیئر جاوید احمد ستی صاحب، راجہ ریاض احمد ستی صاحب، سردار سلطان محمود ایڈوکیٹ صاحب، سردار عمران ایڈوکیٹ صاحب، کوکب جرال صاحب، صادق عباسی صاحب، ماسٹر محمد یونس صاحب، سلطان محمود صاحب، شبیراحمد ستی صاحب، ماسٹر نور احمد صاحب، ماسٹر محمد رزاق صاحب، ماسٹر عبداللطیف صاحب، ماسٹر ضیاء ستی صاحب، مشتاق ستی صاحب، اشتیاق ستی صاحب، نعیم کوثر ستی صاحب، فاروق عباسی صاحب، سردار گل انداز صاحب، عثمان ستی صاحب، ظہفور ستی صاحب، کونسلر عاطف جمشید ستی صاحب، طارق ستی صاحب، نزاکت ستی صاحب، ساجد کیانی صاحب، سردار ستار اللہ صاحب، سردار وحید صاحب، سردار آصف صاحب، سردار اعجاز صاحب اور دیگر معززین علاقہ شامل تھے۔

تمام شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ علاقے کے حقوق اور شناخت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قانونی اور عوامی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

02/06/2026

اہم اعلان

آج مورخہ 02-06-2026 بوقت 3 بجے مقام پنجاڑ (میر کبانہ ہوٹل نزد پٹرول پمپ) میں یونین کونسل کی ردوبدل کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوگی، جس میں راجہ ریاض اور دیگر معززینِ علاقہ شریک ہوں گے۔

یونین کونسل پنجاڑ کے تمام لوگوں سے شرکت کی اپیل ہے تاکہ اس اہم مسئلے پر مشاورت کی جا سکے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاقِ رائے بنایا جا سکے۔ بعد ازاں بیرسٹر سردار تیمور اسلم سے مشاورت کے بعد پیٹیشن دائر کی جائے گی اور یہ معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان تک بھی پہنچایا جائے گا۔

31/05/2026

“پچھلے دنوں نڑھ پنج پیر کے قریب کوٹلی ستیاں کے علاقے میں ہوٹل مالکان اور سیاحوں کے درمیان پیش آنے والے تنازعے کے معاملے میں اب ہوٹل مالکان کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔ ہوٹل مالکان کے مطابق واقعے کے حوالے سے ان کا نقطۂ نظر بھی سنا جانا چاہیے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔ کسی بھی معاملے میں ایک فریق کی بات سننے کے بجائے دونوں جانب کا مؤقف جاننا ضروری ہوتا ہے، تاکہ سچائی واضح ہو اور غلط فہمیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔”

31/05/2026

آخر جواب کون دے گا؟ 🌲🔥

ہر سال فائر سیزن کے نام پر بھرتیاں، لاکھوں اور ہزاروں روپے تنخواہوں کی مد میں خرچ، دعوے اور لمبی چوڑی باتیں… مگر نتیجہ وہی، ہر سال جنگلات آگ کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں۔ اگر سب کچھ صرف کاغذوں تک محدود ہے تو پھر عوام کے پیسے کہاں جا رہے ہیں؟ آخر ذمہ داری کس کی ہے؟ کب تک قیمتی جنگلات آگ کی نذر ہوتے رہیں گے اور صرف افسوس کے بیانات آتے رہیں گے؟

حکومت کو سنجیدہ ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ ایک ہی جگہ طویل عرصے سے تعینات عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور جہاں ضرورت ہو تبادلے کیے جائیں تاکہ نظام میں بہتری آ سکے۔ آگ بجھانے کے لیے جدید مشینری، بہتر سہولیات اور مناسب تربیت دی جائے، نہ کہ پرانے زمانے کے طریقوں پر انحصار کیا جائے۔

اور دوسری طرف، بیچارے ورکرز کو بھی قصوروار ٹھہرانا درست نہیں۔ محدود وسائل، کم سہولیات اور شدید آگ میں وہ آخر کیسے مقابلہ کریں؟ اتنی تیز آگ صرف جذبے سے نہیں، جدید مشینری، منصوبہ بندی اور مکمل سہولیات سے قابو میں آتی ہے۔ جنگلات کو بچانا ہے تو نظام بہتر کرنا ہوگا، صرف الزام لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ 🌲🔥

اعلانِ وفات و نمازِ جنازہإِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ بنڈھیا سی...
29/05/2026

اعلانِ وفات و نمازِ جنازہ
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ بنڈھیا سیداں کے رہائشی ظہور صاحب کے صاحبزادے مراد ظہور روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز ہفتہ، مورخہ 30-05-2026 صبح 10:00 بجے بنڈھیا سیداں (ڈھوک رکھ) میں ادا کی جائے گی۔

تمام اہلِ علاقہ و عزیز و اقارب سے شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین 🤲

یونین کونسل پنجاڑ کی شناخت اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں!پنجاڑ کے نوجوانوں اور معززین کی مشاورت میں اس عزم کا اعادہ...
29/05/2026

یونین کونسل پنجاڑ کی شناخت اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں!

پنجاڑ کے نوجوانوں اور معززین کی مشاورت میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ یونین کونسل پنجاڑ کی الگ شناخت ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔ علاقے کے عوام کے حقوق، شناخت اور نمائندگی پر کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس حوالے سے مزید مشاورت جاری ہے اور جلد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو قانونی و عوامی سطح پر بھی بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔

ہم متحد ہیں، اپنی شناخت اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر کھڑے ہیں۔ ✊

27/05/2026

🚨 فوری فائر الرٹ / Fire Alert 🚨

یونین کونسل پنجاڑ، موضع کیرل کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے۔
تمام اہلِ علاقہ، نوجوانوں اور محکمہ جنگلات کے عملے سے پرزور اپیل ہے کہ فوری طور پر موقع پر پہنچیں تاکہ بروقت آگ پر قابو پایا جا سکے اور جنگلات، ماحول اور قیمتی قدرتی وسائل کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔

یہ صرف جنگل نہیں، ہماری آنے والی نسلوں کا سرمایہ ہے — خدارا فوری مدد کریں اور اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ 🔥🙏

Address

Kahuta

Telephone

+923409584228

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Punjar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Punjar:

Share

Category