28/01/2026
قُلْ سِيْـرُوْا فِى الْاَرْضِ ثُـمَّ انْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِـبَةُ الْمُكَذِّبِيْنَ (11)
قُلْ لِّمَنْ مَّا فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۖ قُلْ لِّلّـٰهِ ۚ كَتَبَ عَلٰى نَفْسِهِ الرَّحْـمَةَ ۚ لَيَجْـمَعَنَّكُمْ اِلٰى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا رَيْبَ فِيْهِ ۚ اَلَّـذِيْنَ خَسِرُوٓا اَنْفُسَهُـمْ فَهُـمْ لَا يُؤْمِنُـوْنَ (12)
وَلَـهٝ مَا سَكَنَ فِى اللَّيْلِ وَالنَّـهَارِ ۚ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْـمُ (13)
کہہ دو کہ ملک میں سیر کرو پھر دیکھو جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا۔
ان سے پوچھو آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے وہ کس کا ہے، کہہ دو سب کچھ اللہ ہی کا ہے، اس نے اپنے اوپر رحم لازم کر لیا ہے، وہ قیامت کے دن تم سب کو ضرور اکھٹا کرے گا جس میں کچھ شک نہیں، جو لوگ اپنی جانوں کو نقصان میں ڈال چکے وہ ایمان نہیں لاتے۔
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ رات اور دن میں پایا جاتا ہے، اور وہی سننے والا جاننے والا ہے۔
سورۃ الانعام