Fazal khan

Fazal khan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fazal khan, Camera/Photo, .

31/05/2026
31/05/2026

#

02/05/2026
" نشتر اسپتال ملتان کے نیورو ڈیپارٹمنٹ اور آپتھلمالوجی ڈیپارٹمنٹ کا بڑا کارنامہ، نشتر اسپتال میں ٹریفک حادثہ کا شکار مری...
02/05/2026

" نشتر اسپتال ملتان کے نیورو ڈیپارٹمنٹ اور آپتھلمالوجی ڈیپارٹمنٹ کا بڑا کارنامہ،

نشتر اسپتال میں ٹریفک حادثہ کا شکار مریض کی آنکھ سے داخل ہو کر دماغ تک پہنچنے والے لکڑی کے ٹکڑے کو پیچیدہ آپریشن کے بعد کمال مہارت سے نکال کر مریض کی جان بچا لی گئی"

ملتان: نشتر اسپتال ملتان کے شعبہ حادثات میں ٹریفک حادثہ کے شدید زخمی بیس سالہ محمد فہیم کو تشویشناک حالت میں لایا گیا۔ ترجمان نشتر اسپتال

ملتان: زخمی شخص کی آنکھ میں تقریبآ پانچ انچ لکڑی کا ٹکڑا آنکھ کے راستے داخل ہو کر دماغ تک پہنچا ہوا تھا۔ ترجمان نشتر اسپتال

ملتان: پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے فوری آپتھلمالوجی ڈیپارٹمنٹ سے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کو اس پیچیدہ آپریشن کو سرانجام دینے کا ٹاسک سونپا۔ ترجمان نشتر اسپتال

ملتان: نشتر اسپتال کے شعبہ نیوروسرجری کے سربراہ پروفیسر لیاقت جلال نے سنئیر رجسٹرار ڈاکٹر احمد شاہ، ڈاکٹر عبداللہ عمر اور دیگر کو اس کام کو انجام دینے کی ذمہ داری دی۔ ترجمان نشتر اسپتال

ملتان: نشتر اسپتال کے معروف نیوروسرجن ڈاکٹر احمد شاہ نے طویل دورانیہ کے اس پیچیدہ آپریشن کو ہمراہ پی جی آر ڈاکٹر عبداللہ عمر و ٹیم سرانجام دیا۔ ترجمان نشتر اسپتال

ملتان: آپریشن کے دوران سربراہ آپتھلمالوجی وارڈ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ اپنی ٹیم کو مسلسل ہدایات جاری کرتے رہے۔ ترجمان نشتر اسپتال

ملتان: نیوروسرجن ڈاکٹر احمد شاہ نے دماغ اور آنکھ کا کوئی حصہ متاثر ہوئے بنا پانچ انچ لکڑی کا ٹکڑا کمال مہارت سے باہر نکال لیا اور مریض کی جان بچا لی گئی۔ ترجمان نشتر اسپتال

ملتان: اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی خاں نے اس آپریشن میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد دی۔ ترجمان نشتر اسپتال

ملتان: ایم ایس نشتر ڈاکٹر راؤ امجد کا مزید کہنا تھا یہ کامیابی نشتر اسپتال ملتان کی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی صحت کے شعبہ میں کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان نشتر اسپتال

ملتان: ایم ایس نشتر نے نیوروسرجن ڈاکٹر احمد شاہ کو اس بے مثال کامیابی پر خصوصی مبارکباد دی۔ ترجمان نشتر اسپتال

ملتان: پرنسپل نشتر میڈیکل کالج و سربراہ شعبہ آپتھلمالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کا کہنا تھا کہ متاثرہ مریض کی آنکھ کو کمال مہارت سے بچانا آپتھلمالوجی وارڈز کے ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کا آئینہ کار ہے۔ ترجمان نشتر اسپتال
National Department of Health (South Africa) World Health Organization (WHO) Additional IG South Punjab

19/04/2026

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fazal khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Photography Service?

Share