Pak Rail Actions

Pak Rail Actions "I am a railfan, I have no affiliation with Pakistan Railways. I cannot solve any problem related to trains, but I can try to raise my voice thank you."

My job is to show good videos of trains and provide information related to trains as much as possible.

27/06/2026

آج کا تازہ اور ایک بہترین ڈوئل ایکشن 😍🥰

18 ملت ایکسپریس GEU 40 9012 کے ساتھ 41 اپ قراقرم ایکسپریس ZCU 30 6314 کے ساتھ ڈرگ کالونی ریلوے اسٹیشن کراچی سے گزر رہی ہیں
27-جون-2026

السلام علیکمبہت سارے دوستوں نے ہمیں انبوکس پیغامات بھیجے ہیں اور ان سب کا یہی کہنا ہے کہ ہم آواز اٹھائیں کہ 13 اپ 14 ڈاو...
27/06/2026

السلام علیکم

بہت سارے دوستوں نے ہمیں انبوکس پیغامات بھیجے ہیں اور ان سب کا یہی کہنا ہے کہ ہم آواز اٹھائیں کہ 13 اپ 14 ڈاون عوام ایکسپریس کا جنگ شاہی اور جھمپیر اسٹاپ بحال کیا جائے جوکہ ان کا حق ہے

انبوکس پیغامات بھیجنے والے وہی لوگ ہوتے سفر جن کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ہمیشہ ٹکٹ لیکے سفر کرتے ہیں اب اسٹاپ نا ہونے کی وجہ سے مشکلات آرہی ہیں تو وہ اپنی سی کوشش کر رہے ہیں

عوام ایکسپریس کا جنگ شاہی اور جھمپیر اسٹاپ کبھی بند ہوجاتا ہے کبھی بحال ہوجاتا ہے بند ہونے کی وجہ ہوتے ریلوے کی کمائی نا ہونا اور بحال کرنے کی وجہ ہوتی ہے ایک اور موقعہ دے کے دیکھنا

لوگ برا ضرور مانتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ آج بھی بنا ٹکٹ بہت لوگ سفر کرتے ہیں
کچھ لوگ ٹکٹ لیتے نہیں ہیں اور کچھ ٹرین کے اندر چیکرز کو کم پسیے دیکے سفر کرلیتے ہیں

سالہا سال سے یہ سلسلہ جاری ہے ٹکٹ لئے بنا یا کم پیسے دیکے سفر کرنا آج تک یونہی چل رہا ہے کافی لوگوں تو میں نے خود کہتے سنا ہے کہ کیا کرنا ٹکٹ لیکے جب ایسے ہی کام چل رہا ہے بس یا وین میں جائینگے تو زیادہ کرایا دیکے تکلیف دہ سفر کرینگے لیکن ٹرین ٹکٹ کے لئے پیسے نہیں نکلتے جیب سے

اور پھر یہ کہ دیتے ہیں کہ ریلوے والے خودی پیسے لیکے سفر کرواتے ہیں چلیں مان لیا ایسا ہی ہے تو کیا ریلوے والے زبردستی رسی سے باندھ کے سفر کرواتے ہیں؟
یا گرفتار کرکے ہتھکڑی ڈال کے سفر کرواتے ہیں؟

بہت لوگوں کی اپنی ہی مرضی ہوتی ہے کہ ٹکٹ نا لیں اور پیسے بچائیں
اور اگر یہ غلط ہے تو نا دیں ٹرین میں پسیے ٹکٹ لیکے سفر کریں اور اگر نہیں ملتا ٹکٹ تو کسی دوسری سواری میں سفر کرلیں فرض تھوڑی ہے کہ ٹرین میں ہی سفر کریں
آج جگہ نہیں ہے تو کسی اور سواری میں سفر کرلیں اگلی دفعہ ٹرین میں چلے جائیں
سفر بھی ٹرین میں کرنا ہے اور گالیاں بھی ریلوے کو ہی دینی ہیں اور وہی دنیا چاند پے چلی گئی والا گھسا پٹا ڈائلاگ ماردیا جاتا ہے

ریلوے کے ملازم جنہیں صرف اپنی تنخواہ سے مطلب ہے انہیں اگر اپنی تنخواہ کے علاوہ ایکسٹرا پیسے مل جاتے ہیں تو وہ کیوں نہیں کرینگے یہ کام
ظاہر سی بات ہے ریلوے والے بھی تو اسی قوم کا حصہ ہیں جو ٹکٹ لینا اور اپنی غلطی ماننا پسند نہیں کرتی

آج تک یہ بات نا سمجھ سکے جو ٹکٹ کے پیسے ہوتے ہیں وہ پاکستان ریلوے کے پاس جاتے ہیں جو آپ کو ریل گاڑیاں دیتا ہے
لیکن ریلوے کہ کسی بھی عملے کو آپ پیسے دے کے سفر کرینگے تو وہ پیسے ان کی جیب میں جائینگے اور ریلوے کو نقصان ہوگا

پچھلے کئی سالوں میں سینکڑوں ایکسپریس اور پیسنجر ٹرین بند ہوگئیں کتنے ریلوے اسٹیشن ویران ہوگئے اور کتنے ریلوے سیکشن کا نام ونشان مٹ گیا
وجہ یہی کہ ٹرین تو مسافروں سے بھری ہوئی ہیں لیکن صرف 5 سے 10 فیصد لوگ ٹکٹ لیکے سفر کر رہے ہیں باقی سارے مفتے میں یا ٹرین اسٹاف کو پیسے دیکے سفر کر رہے ہیں

اج بھی اگر کسی ٹرین میں چھاپا مارا جائے تو سینکڑوں بنا ٹکٹ والے مسافر پکڑے جاتے ہیں اور لاکھوں روپوں کی وصولی ہوتی ہے

یہ مسئلہ صرف جنگ شاہی یا جھمپیر تک محدود نہیں ہے بلکہ پورے ملک میں ہے

لیکن عقل کے دشمنوں کو آج تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ اب جو جنگ شاہی، جھمپیر، یا کوئی بھی اسٹاپ ختم ہوچکا ہے یا اس جگہ جانے والی ٹرین بند ہے تو ابھی بھی تو زیادہ پیسے دیکے بس یا وین میں سفر کرنا پڑ رہا ہے تو جب اسٹاپ بحال ہوتا ہے تو اس وقت کیوں نہیں لے لیتے ٹکٹ اگر اسی وقت ٹکٹ لے لیا جاتا تو آج یہ اسٹاپ بحال کرنے کا مطالبہ نا کرنا پڑتا، بس، وین اور کار والے تو زبردستی بھی زیادہ پسیے نکلوالیتے ہیں وہاں ان کا زور نہیں چلتا زیادہ پیسے بھی لیتے ہیں اور جانورں کی طرح ٹھونس کے تکلیف دہ سفر بھی کرواتے ہیں ریلوے پے ان کا زور چلتا ہے تو چلا لیتے ہیں

جب بھی جہاں بھی ریلوے کی کوئی بھی غلطی یا لاپرواہی ہوتی ہے ہم نے ہمیشہ آپ سے تفصیل کے ساتھ شئیر کی ہیں لہذہ عوام کی غلطیاں کیا ہیں وہ بھی آپ کے سامنے رکھ دیں ہیں تو ان کو بھی برداشت کریں
ماضی میں بند ہوجانے والی تمام ایکسپریس اور پیسنجر ریل گاڑیاں آپ کو ریلوے نے ہی چلاکے دیں تھیں جس کو آپ نے خود برباد کیا

اور ہم نے جب بھی یہ بات کہی ہے تو بہت لوگ برا مان جاتے ہیں اور کہتے ہیں ریلوے والے خود پیسے لیکے سفر کرواتے ہیں تو ظاہر ہے ریلوے والے بھی اسی قوم کا حصہ ہیں وہ کوئی چائنہ یا جاپان سے نہیں آئے جو سہی طریقے سے یا ایمانداری سے کام کرینگے

جب تک کوئی بھی اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتا جب تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا اور اسی طرح کبھی اسٹاپ کی بحالی تو کبھی ٹرین کی بحالی کا مطالبہ چلتا رہے گا

اللہ تعالی ہم سب کو نیک ہدایت عطا فرمائے اور
ہمارے ملک پاکستان اور پاکستان ریلوے کو بہت ترقیاں عطا فرمائے
آمین

27/06/2026

صبح سویرے عوام ایکسپریس دھابیجی ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی ہے 🥰😍

26/06/2026

بن قاسم ریلوے اسٹیشن پے انجنوں کا میلہ 😍🥰

25/06/2026

قراقرم ایکسپریس اور ZCU 30 ساتھ ہوں تو گزرتی ٹرین دیکھنے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے
لیکن آگے کی ہیڈ لائٹس بند ہیں پیچھے کی چل رہی ہیں یہ کیسے 🤔🤔

41 اپ قراقرم ایکسپریس ZCU 30 6308 کے ساتھ ملیر ریلوے اسٹیشن کراچی سے گزر رہی ہے

25/06/2026

ایک سال پہلے اور آج کی پاک بزنس ایکسپریس میں فرق آپ کو بتاتے ہیں

ایک سال پہلے پاک بزنس ایکسپریس میں 2 بزنس کلاس اور 2 اے سی اسٹینڈرڈ کی کوچز موجود تھیں
ٹکٹ کے ساتھ کھانا نہیں دیا جاتا تھا نا پریمئیم لاونج تھا اور ڈائننگ کار کا کھانا کبھی موجود ہوتا تھا کبھی نہیں ہوتا تھا

آج کی پاک بزنس ایکسپریس میں ٹکٹ کے ساتھ کھانا دیا جاتا ہے، پریمئیم لاونج بھی موجود ہے آپ وہاں جاکے جو مرضی کھائیں یا اپنی سیٹ پے منگوائیں، اے سی اسٹینڈرڈ کی 4 کوچز موجود ہیں جوکہ کبھی نئی تو کبھی پرانی ہوتی ہیں
بزنس کلاس کی کوئی کوچ موجود نہیں ہے حالانکہ اس ٹرین کا نام ہی بزنس ہے لیکن بزنس کلاس کوچ نا ہونا عجیب بات ہے

تو اصل بات یہ ہے کہ پاک بزنس ایکسپریس جس کو 29 جولائی 2025 کو اپ گریڈ کیا گیا تھا جوکہ بہت اچھا عمل تھا لیکن افسوس کے ریلوے والے اس کے نئے ریک کو برقرار نہیں ریکھ سکے اور دیکھنے میں یہ پرانی پاک بزنس ایکسپریس جیسی ہی نظر آنے لگی ہے جیسا کہ آپ اس وڈیو میں دیکھ سکتے ہیں

34 ڈاون پاک بزنس ایکسپریس ZCU 30 6315 کے ساتھ ڈرگ کالونی ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی ہے
24-جون-2026

48 ڈاون رحمان بابا ایکسپریس کراچی پہنچے گی تو اس کا پاور وین لگاکے 1 اپ خیبر میل ایکسپریس کو نکالا جائیگا47 اپ رحمان باب...
25/06/2026

48 ڈاون رحمان بابا ایکسپریس کراچی پہنچے گی تو اس کا پاور وین لگاکے 1 اپ خیبر میل ایکسپریس کو نکالا جائیگا
47 اپ رحمان بابا ایکسپریس پشاور پہنچے گی تو 2 ڈاون خیبر میل ایکسپریس کو نکالا جائیگا
اسی طرح تقریبن روزانہ کئی ریل گاڑیاں کافی تاخیر سے نکلتی ہیں
یہ روز کا مسئلہ ہے اور صرف خیبر میل ہی نہیں پتا نہیں کتنی ریل گاڑیاں روز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوتی ہیں اور وجہ یہی کہ کوئی ٹرین آئیگی تو اس کا پاور وین لگاکے اس ٹرین کو چلایا جائیگا

9 اپ 10 ڈاون علامہ اقبال ایکسپریس کی اے سی اسٹینڈرڈ کوچ تیزگام کے ساتھ لگائی جاتی ہے یعنی علامہ اقبال ایکسپریس کے اے سی اسٹینڈرڈ کے مسافروں کو تیز گام بٹھایا جاتا جس کی وجہ ہے پاور پلانٹ کی کمی
کیا تیزگام ایکسپریس علامہ اقبال ایکسپریس کے مسافروں کے ناروال اور سیالکوٹ چھوڑ کے آئیگی؟
کیا تیزگام لودھراں یا خانیوال سے پیچھے جاکے دنیاپور اور جہانیاں کے مسافروں کے لے کے آئیگی؟
یا کونسا نیا سسٹم ہے بھائی

یاد رکھیں غلام احمد بلور کے دور یعنی 2008 سے 2012 میں یہی سلسلہ انجنوں کے لئے ہوتا تھا کہ ٹرین کئی گھنٹے سے انتظار میں کھڑی ہے کہ فلاں ٹرین آنے والی ہے اس کا انجن نکال کے اس ٹرین کو دینگے اور روانہ کرینگے اور اکثر اس آنے والی ٹرین کا انجن ایک کے بجائے 2 ریل گاڑیاں لے کے آرہا ہوتا تھا اور کبھی کبھار اس انجن کو دوبارہ 2 ریل گاڑیاں دے دی جاتی تھیں
اس وقت اسی وجہ سے انجن روزانہ فیل ہوتے تھے اور آج پاور وین میں آگ لگنے کا سلسلہ ہوئے جارہا ہے
ظاہر سی بات ہے ایک پاور وین شدید گرمی میں اتنی دور سے ٹرین میں لگ کے آرہا ہے اور اس کو آرام دینے کے بجائے دوسری ٹرین میں لگادیا جائیگا تو آگ لگنا تو ایک عام سی بات ہے
آج سے 15 16 سال پہلے جو مسئلے مسائل تھے آج بھی وہی دوسری صورت میں موجود ہیں تو کیا فائدہ روزانہ دعوے کرنے کا؟
ہر روز ریلوے والے اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے عربوں روپے کا منافع حاصل کیا اور اگلے سال کھربوں روپے کا منافع حاصل کرینگے

یہ عربوں روپے جا کہاں رہے ہیں؟ مسافر ریل گاڑیوں کے لئے تو کوئی کام ہوتا نظر نہیں آرہا
نا پاور وین لئے جارہے ہیں نا موجود پاور وین جو خراب کھڑے ہیں ان کو بھی ٹھیک نہیں کیا جارہا نا ٹرین کے وہ انجن جو کافی وقت سے مرمت کے انتظار میں کھڑے ہیں ان پے کوئی کام نہیں کیا جارہا ہے نا زیادہ کوچز بنائی جارہی ہیں نا فلحال کہیں ریلوے ٹریک پے کوئی کام ہوتا نظر آرہا ہے

تو یہ اربوں روپے جاتے کہاں ہیں کیا اربوں روپے رکھنے کی جگہ نہیں ہے؟ چوہے کھا جاتے ہیں؟ جنات لے جاتے ہیں؟ یا ریلوے کو ملنے والے اربوں روپے پرانی کرنسی میں ملتے ہیں جو اب نہیں چلتی

آخر یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا؟
ہر مسئلے کا کوئی نا کوئی حل ہوتا ہے لیکن وہ اس وقت ہوتا ہے جب اس کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی،
جیسا چل رہا ہے چلنے دو والی سوچ سے صرف تباہی آتی ہے اور کچھ نہیں
ریلوے میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن یہاں تو بنیادی چیزیں سہی نہیں کی جارہی ہیں تو آگے کام کیا خاک ہوگا

ریل گاڑیاں پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سواری ہے
جہاز، بس، وین یا کار کا استعمال صرف ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں کیا جاتا ہے
واحد ٹرین کا سفر ہے جو پورے راستے انجوائے کرواتا ہے

لہذہ اس کو برباد نا کریں پاکستان ریلوے کو آگے لے جانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پے کام شروع کریں
کام شروع ہونگے تو مکمل ہونے کی نوبت آئیگی اور انشااللہ بہتری آئیگی

اللہ تعالی ہمارے ملک پاکستان اور پاکستان ریلوے کو بہت ترقیاں عطا فرمائے
آمین

25/06/2026

پیپر لائن کلئیر (PLC) سب کے لئے سگنل میں مسئلے کی وجہ سے PLC دی جاتی ہے
اب چاہے مسافر ٹرین ہو مال گاڑی یا رلیف ٹرین سب کو ہی دی جاتی ہے

رلیف ٹرین GMU 30 4722 کے ساتھ کہیں پے کام مکمل کرنے کے بعد ملیر ریلوے اسٹیشن کراچی سے PLC لیکے گزر رہی ہے
21-جون-2026

ایک انتہائی خوبصورت تصویر روہڑی اور سکھر  میں موجود دریائے سندھ پے بنے ہوئے دونوں پلوں کی 😍🥰Picture Credit:
24/06/2026

ایک انتہائی خوبصورت تصویر روہڑی اور سکھر میں موجود دریائے سندھ پے بنے ہوئے دونوں پلوں کی 😍🥰

Picture Credit:

24/06/2026

ڈوئل ایکشن کا اپنا ہی ایک مزہ ہے اور اگر ایک جیسے انجن کا ہو تو مزہ ہی آجاتا ہے

47 اپ رحمان بابا ایکسپریس HGMU 30 8212 کے ساتھ 8 ڈاون تیزگام ایکسپریس HGMU 30 8203 کے ساتھ ڈرگ کالونی ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی ہیں
24-جون-2026


Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Rail Actions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Rail Actions:

Share