Aariz Saeede

Aariz Saeede من آنم کہ من دانم

20/09/2025

رسم وفا اب مٹنے لگی ہے، آؤ عہد جفا کرلیں
آنے والے وقتوں میں، اس عہد کے بانی ہم ہوں گے
عارض سعیدی

04/09/2025

مبارک ولیج!!!
یہ کراچی کا خوبصورت ترین ساحلی علاقہ ہے۔ جو کراچی کے مغربی حصے کیماڑی ڈسٹرکٹ میں واقع ہے۔
سہراب گوٹھ سے اگر لیاری ایکسپریس وے کے ذریعے سفر کیا جائے تو ڈیڑھ گھنٹے میں پہنچا جا سکتا ہے۔
یہ ایکسپریس وے ماڑی پور پر ختم ہوتا ہے، پھر وہاں اللہ والی مسجد سے دائیں طرف مڑ کر بالکل سیدھ میں سفر شروع کریں، ہاکس بے کراس کرنے بعد ناصر ہوٹل سے دائیں جانب مڑ جائیں، پھر یہی روڈ بنا کسی موڑ کے سیدھا سنہری بیچ اور اس سے مزید آگے مبارک ولیج کو نکلتا ہے۔

راستہ: سہراب گوٹھ ~ لیاری ایکسپریس وے ~ ماڑی پور~ ہاکس بے~ ناصر ہوٹل ~ سنہری بیچ~ مبارک ولیج
فاصلہ: 60 کلومیٹر تقریباً
دورانیہ: ڈیڑھ گھنٹہ تقریباً
بہترین وقت: فجر کے بعد کراچی سے نکلیں اورعصر کے بعد واپسی کو یقینی بنائیں، کیونکہ علاقہ سنسان اور خطرناک ہے۔
نوٹ: بعض لوگ فرنچ بیچ سے ہوکر مبارک ولیج جانا چاہتے ہیں تو یاد رہے فرنچ بیچ حکومت کے تصرف میں ہے ، سو وہاں سے نہیں جانے دیں گے۔
کیکڑے اور دوسرے حشرات بکثرت پائے جاتے ہیں لہذا احتیاط!!


10/06/2025

جون، چاندنی رات، ٹھنڈی ہوائیں، چائے اور کوئٹہ 🥀🥀❤️❤️۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملک بننے کے ستتر سال بعد کراچی سے کوئٹہ ڈبل روڈ بن رہا ہے۔۔۔۔۔۔ خضدار سے لکپاس تک تو سڑک کا کام تقریباً مکمل ہے۔۔۔۔ جبکہ...
09/06/2025

ملک بننے کے ستتر سال بعد کراچی سے کوئٹہ ڈبل روڈ بن رہا ہے۔۔۔۔۔۔
خضدار سے لکپاس تک تو سڑک کا کام تقریباً مکمل ہے۔۔۔۔ جبکہ کراچی سے خضدار تک بننے میں وقت لگے گا۔۔۔۔۔
کوئٹہ شہر کا رات کا ایک عکس۔۔۔۔۔۔

قلات کا داخلی دروازہ۔۔۔۔۔۔ آہ!!!! خان آف قلات۔۔۔۔۔۔ ان کے بعد اب اس شہر کا کوئی پرسان حال نہیں۔۔۔۔۔۔ #بلوچستان  #قلات
08/06/2025

قلات کا داخلی دروازہ۔۔۔۔۔۔
آہ!!!! خان آف قلات۔۔۔۔۔۔ ان کے بعد اب اس شہر کا کوئی پرسان حال نہیں۔۔۔۔۔۔
#بلوچستان
#قلات

08/05/2025

پھرنے لگے ہیں آپ بھی فکر معاش میں
یعنی محبتوں سے گزارا نہیں ہوا

08/05/2025

آہ! مرنے کے تو اسباب بہت سارے ہیں
کاش! جینے کے بھی دو چار سہارے ہوتے

15/02/2025

صبح ہوتی ہے بیابانوں میں صحراؤں میں
شام ہوتی ہے تو کہسار پناہ دیتے ہیں
ہم مسافر ہیں مگر سارا جہاں اپنا ہے
بے وطن کہنے سے آداب بھلا دیتے ہیں
یہ جو آوارگی آوارگی کہتے ہیں سفر کو
ان کی کوتاہ نگاہی کو دعا دیتے ہیں
#عارض

Address


75230

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aariz Saeede posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Photography Service?

Share