17/03/2026
"مقبرہ مائی خیری"
سندھ کی سرزمین کا شاید ہی کوئی ضلع ایسا ہو جہاں تاریخ نے اپنے نقش ثبت نہ کئے ہوں ان ہی تاریخی ادوار کا جامع تسلسل خُدا آباد ثانی کے مقبرے ہیں جہاں تالپر دور کی اہم شخصیت میر فتح علی خان تالپر اور اُن کی ذوجہ مہرالنساء المعروف مائی خیری مدفون ہیں میر فتح علی خان تالپر نے کلہوڑو دور کے اختتام پر خُدا آباد کو اپنی حکومت کا پایہِ تخت بنایا جبکہ مائی خیری نے رفاعی فلاحی کام میں اپنی جداگانہ شناخت بنائی اور اُن کی تعمیر کردہ مائی خیری مسجد آج بھی فقیر کا پڑہ حیدرآباد میں مقبولِ عام ھے.