Agriculture faram

Agriculture faram Work in field

23/07/2024
23/10/2023

Proud to pind

 #گندم کی  #کاشت اور  #غذائی اجزاء کا بہتر استعمال:بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّحِیم  شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہ...
23/10/2023

#گندم کی #کاشت اور #غذائی اجزاء کا بہتر استعمال:
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّحِیم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
۱۔جپسم کیا ہے؟ اور اس سے ہمیں کون کونسے غذائی اجزاء ملتے ہیں مزید اس کی افادیت کیا ہے؟
کیلشیم ہماری کسی بھی فصل کیلے اجزائے ثانوی یعنی دوسرے درجے کے غذائی اجزاء کی اہمیت رکھتا ہے۔
جو پودوں کے خلیات کی تقسیم ،نشونما،پروٹین کی پودے میں ترتیب،کاربوہائیڈریٹس (کاربن،ہائیڈروجن اور آکسیجن پر مشتمل ایک نامیاتی مرکب) کی نقل وحمل اور خلیات کی دیواروں کی ساخت کیلے اہم زمہ دار ہے۔
تاہم یہ پودوں کے نظام سے باہر ایک کردار کیلے مشہور ہے جو کہ مٹی کی تیزابیت کی اصلاح ہے۔
اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ اس سے مٹی کی تیزابیت کو بے اثر کر کے مٹی کے پی ایچ میں اضافع ایک جپسم کی خصوصیت ہے تو یہ بلکل غلط بات ہے زمین کا پی ایچ CaCO3یعنی چونے کا پتھر بڑھاتا ہے اس لئے اپنے دماغ سے یہ نکال دیں کہ جپسم میں موجود کیلشیم سے پی ایچ بڑھے گا۔
جپسم جیسے کیلشیم سلفیٹ بھی کہا جاتا ہے، تیزابی زمینوں کی اصلاح نہیں کرتا یعنی ان کے پی ایچ میں اضافع نہیں کرتا۔
اس سے ایک بات تو واضح ہو گئی کہ جپسم سے پی ایچ میں اضافع نہیں ہوتا بلکہ یہ مٹی کی کنڈیشننگ کرتا ہے اور پی ایچ کو متاثر نہیں کرتا لیکن یہ مٹی کی جسمانی،کیمیائی اور حیاتیاتی خصوصیات کی بہتری کو فروغ دیتا ہے، خاص طور پر زیر زمین۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بہتری کیسے آتی ہے۔ٹھیک، بہت سے طریقے ہیں کہ جپسم پودے کیلے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے
۱۔جپسم زمین کی گہرائی تک دستیاب ریتا ہے
۲۔جپسم پودے کیلے خوراک کی دستیابی کا سبب بنتا ہے
۳۔زمین میں پودے کو سلفر اور کیشیم فراہم کرتا ہے جس سے پودے زمینی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ جیسے کنگی کی بیماری،فنگس کی بہت سی بیماریوں اور بگز وغیرہ سے محفوظ رکھتا ہے۔
۴۔زمین میں موجود ایلومینیم کی زیادتی سے ہونے والے اثر کو کم کرتا ہے۔
۵۔ہماری کلراٹھی زمینوں جن میں سوڈیم پایا جاتا ہے ان کو بہتر کرتا ہے۔
۶۔زمین میں پانی اور کھادوں کو جزب کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔
نوٹ: ہماری زمینوں میں جو کیلشیم موجود ہے وہ کیلشیم کاربونیٹ کی شکل میں موجود ہے جو پودے کو نہیں مل پاتا اور جو کیلشیم سلفیٹ ہماری جپسم میں موجود ہے وہ پودے کیلے دستیاب حالت میں موجود ہوتا ہے اس لئے گندم کی اچھی پیداوار کیلے سب سے پہلے ہمیں زمین کی کنڈیشنگ کرنی ہوگی بیس سے پچیس بیگ جپسم پر ایکڑ کڑ کے حساب سے۔ جن کی قیمت 3000 سے کم پڑے گی اور اتنے بیگ زمین کی تیاری میں استعمال کریں۔
جپسم کی کوالٹی کو چیک کرنا ہو تو ایک شاپر میں سو گرام کے قریب جپسم ڈال لیں اس میں نمک کا تیزاب سو ایم ایل سے دو سو ایم ایل ڈالیں اگر شدید بلبلے اٹھیں تو وہ استعمال نا کریں اگر بہت ہلکے بلبلے اٹھیں تو اسے استعمال کریں
کیونکہ شدید بلبلوں والے جپسم میں چونے کا پتھر قدرتی طور پر شامل ہو جاتا ہے جو زمین کیلے اچھا نہیں ہوتا اور جس سے بلبلے کم نکلتے ہیں وہ چونے کے پتھر سے کافی حد تک پاک ہوتا ہے۔
ہم نے دو اجزء یہاں تین ہزار روپے سے کم قیمت میں پورے کر لئے اب اجزائے ثانوی میں سے ایک اجزاء میگنیشیم رہ گیا ہے۔ تو نوٹ فرما لیں ہماری وہ زمینیں جن کی مٹی زیادہ چکنی ہے یا سخت زمینیں ہیں ان میں میگنیشیم ڈولنے کی زیادہ ضرورت نہیں اور جو ہماری ہلکی میرا یا ریتلی زمینیں ہیں ان میں آپ میگنیشیم سلفیٹ بیس سے پچیس کلو ضرور ڈالیں میگنیشیم سلفیٹ پچاس کلو کا بیگ 1100 سے 1200 کا مل جاتا ہے یہ 600 پر ایکڑ خرچ مزید ایڈ کر دیں تو یہ ہمارا مکمل خرچ 3600 کے قریب ہو گیا۔
میگنیشیم سلفیٹ کی اہمیت نیچے دی جارہی ہے۔
میگنیشیم کی اہمیت:
۱۔میگنیشیم ایک واحد اجزائے ثانوی ہے جو کلوروفل کے مالیکیولز کا آئین ساز ہے جیسے ہمارے ملک کیلے ملک کا آئین اہمیت رکھتا ہے ویسے ہی میگنیشیم کی پودوں کے کلوروفل کے نظام میں اہمیت ہے۔
۲۔پودوں میں موجود شگر اور نشاستہ بنتے وقت میگنیشیم اس کام میں مدد دیتی ہے۔
۳۔میگنیشیم کی بہت زیادہ اہمیت مزید ہو جاتی ہے کہ یہ فاسفورس کو پودوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔
۴۔پودوں کے بہت سے Enzymes سے ہونے والے کاموں میں میگنیشیم مدد دیتی ہے۔
اب نیچے سلفر کی اہمیت دی جارہی ہے۔۔
سلفر کی اہمیت
۱۔جتنی ہماری فصل میں فاسفورس کی اہمیت سمجھی جاتی ہے اتنی ہی اہمیت پودوں میں سلفر کو ہے جو ہم نہیں ڈالتے۔
۲۔اسی طرح پودوں کے اندر بہت سے امائینو ایسڈز بن رہے ہوتے ہیں جو پروٹین کی پروڈکشن کا بنیادی حصہ سمجھے جاتے ہیں کا سلفر ایک آئن ہے جو نہیں ہوگا یا اس کی کمی ہو گی تو پودوں میں پروٹین کی پروڈکشن کم ہو گی اور پیداوار بڑھ نہیں پائے گی۔
۳۔ہمارے پودوں کے اندر جب دو طرح کی سرگرمیاں ہو رہی ہوتی ہیں جن میں اینزائمز اور ویٹامنز کی سرگرمیاں ہیں جن کے بہتر ہونے سے پودے زیادہ خوراک تیار کر پاتے ہیں سلفر ان سرگرمیوں کر بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔
۴۔ہمارے پودے کے پتوں میں کلوروفل(جو پتوں میں سبز مادہ )ہوتا ہے اس کی تیاری کرتا ہے جس سے پودے زیادہ خوراک تیار کرتے ہیں۔
۵۔کچھ تیل دار اجناس جیسے مکئی،سرسوں، وغیرہ جو بھی فصلات ہیں ان کے اندر اگر سلفر کی کمی ہو تو تیل کم بنتا ہے اور گندم کی فصل یا باقی کوئی بھی کھانے کی فصل ہے اس کی کمی کی وجہ سے اس سے حاصل ہونے والی اجناس سلفر کی کمی کا شکار ہوتی ہیں اور اجناس کی کوالٹی بھی بہت کم ہوتی ہے۔
۶۔جو ہم نائٹروجن فصل کو ڈالتے ہیں اس کے پودوں میں مستحکم یعنی زیادہ دیر تک فائدہ دینے صلاحیت میں سلفر مدد دیتا ہے۔
۷۔پھلی دار فصلات میں پودے کی جڑوں میں چھوٹی چھوٹی گانٹھیں بنتی ہیں جن سے پودے کی گروتھ اچھی ہوتی ہے کیلے سلفر کی ضرورت ہوتی ہے۔
*سلفر کسی بھی فصل کو کب دینا چاہیے؟*
سلفر کسی بھی فصل کی جسامت اس سے حاصل ہونے والی پیداوار اور لیبارٹری سے آنے والی تجزیہ رپورٹ کو دیکھ کر مقدار کا تعین کیا جاتا ہے۔
جو بھی مقدار بتائی جائے اس کا 70% فیصد پودے کی جسامت جب 50% تک ہو جائے پورا کر لیں۔
فرض کریں آپکی فصل کو تین کلو سلفر کی ضرورت ہے تو اس کی فیصد نکال لیں۔
3*70/100= 2.1 kg
تو یہ مقدار پودے کی جسامت 50% ہونے تک پوری کر لیں اور باقی 0.9 مقدار جو 30% بنتی ہے اگلے پچاس فیصد ڈھانچہ بننے کے دوران دے دیں تو پودے کو وقت پر سلفر مل جائے گی۔
*سلفر کی مقدار تجزیہ رپورٹ سے کیسے نکالی جائے؟*
کیونکہ پودے سلفر سلفیٹ کی حالت مین بطور خوراک استعمال کرتے ہیں جہاں زیادہ بارشیں آتی ہیں وہاں پر سلفر مین کی نچلی تہہ میں چلا جاتا ہے مطلب leachdown ہو جاتا ہے۔۔ جیسے نائٹروجن اور بوران لیچ ڈاؤن ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کلورائیڈز اس لئے ان کے ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔
اگر ٹیسٹ رپورٹ میں سلفر 2ppm سے کم ہو تو اسے کم ترین سلفر کی مقدار کہا جائے گا اور ایسی صورت میں پر ایکڑ 13 کلو سے 27 کلو سلفر زمین میں ڈال کر پیداواری حدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اگر ٹیسٹ رپورٹ میں سلفر 2ppmسے 5ppm تک بتایا گیا ہے تو پر ایکڑ سلفر 4.5کلو سے لے کر 13کلو استعمال کر کے پیداواری حدف پورا کیاجاسکتا ہے۔
اگر ٹیسٹ رپورٹ میں سلفر 5ppmسے 20ppm تک بتایا گیا ہے تو پر ایکڑ سلفر 0کلو سے لے کر 9کلو استعمال کر کے پیداواری حدف پورا کیاجاسکتا ہے۔
اگر ٹیسٹ رپورٹ میں سلفر 20ppm سے زیادہ ہے تو کوئی بھی سلفر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔۔
نیچے کیلشیم کی اہمیت دی جارہی ہے۔۔۔
کیلشیم کی اہمیت:
۱۔کیلشیم کسی بھی پودے کے بڑھوتری کرنے والے حصوں کے فنگشنز کو کنٹرول کرتا ہے خاص طور پر جڑ کے مختلف حصوں کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مثال کھ طور پر جب جب پودا بڑھتا ہے پتا بناتا ہے،جڑ بناتا ہے،پھل بناتا ہے ہر مرحلے کی بڑھوتری میں کیلشیم کا بنیادی کردار ہوتاہے۔
۲۔پودوں کے اندر مضبوطی پیدا کرنے والے کمپاؤنڈز جو سیل والز بناتے ہیں کو ترتیب دیتا ہے جس سے پودا مضبوط بنتا ہے۔
۳۔پودے کے خلیات تو بن گئے مگر ان خلیات کی اگر ترتیب بہتر نا ہو تو پودا ٹیڑھا میڑھا اور بدشکل سا ہو جاتا ہے کیلشیم کیا کرتا ہے ان خلیات کی ترتیب دیتا ہے اور ان کی بڑھوتری میں مدد دیتا ہے جس سے پودے کی شکل و صورت اچھی بنتی ہے۔
۴۔جب ہماری زمین میں نامیاتی مادہ موجود ہوتا ہے تو اس سے بہت سے نامیاتی ایسڈز پیدا ہوتے ہیں کیلشیم انکو نیٹرالائز کرتا ہے جس سے پودے زیادہ بہتر طریقے سے خوراک تیار کر پاتے ہیں۔
۵۔پودوں کے خلیات کے اندر ایک جھلی موجود ہوتی جیسے خلیاتی جھلی ہوتی ہے جس کے بہتر کام کرنے میں اور اس جھلی کے پودے میں بہتر طریقے سے جذب ہونے میں کیلشیم مدد دیتا ہے۔
۶۔کسی بھی کاروبار میں ایک باقائدگی کا Regularly نظام ہوتا ہے جس سے وہ کاروبار زیادہ لمبے عرصے تک چلتا ہے ہر آنے والے چیلنج کو قبول کرتا ہے
اسی طرح کیلشیم پودوں کے اندر پروٹین کو بہتر طریقے سے ترتیب دیتا ہے باقائدہ ایک Regularly نظام کے تحت جس سے پودے جلد بوڑھے نہیں ہوتے جوان رہتے ہیں اور ہر آنے والی بیماری کا سامنا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
*کیلشیم کی کمی کی علامات کا کیسے پتا چلتا ہے؟*
۱۔پودوں کی Terminal buds مطلب پودے کی سب سے آخر والی چوٹی پر بڑھنے والی آنکھ جس سے نئی پھوٹ شروع ہونی ہوتی ہے وہ اور Root Tips مطلب جو جڑ کے آخر میں چھوٹے چھوٹے بال نما حصے ہوتے ہیں انکی بڑھوتری نہیں ہو پاتی۔۔ مطلب پودا زمین سے اور باہر گروتھ والی جگہ دونوں حصوں سے بڑھنا بند ہوجاتا ہے۔
۲۔دوسری سب سے بڑی پہچان یہ ہے کہ کیلشیم کی کمی جن فصلات میں ہوتی ہے وہ فصلیں جلدی گر جاتی ہیں۔
۳۔جڑ کانظام رک جاتا ہے جس کی وجہ سے جڑ بڑھ نہیں پاتی۔
۴۔پھلدار پودوں میں کمی سے پھل نرم پیدا ہوتا ہے اس میں جان نہیں ہوتی۔۔
۵۔پودوں کا پھل جلدی بوڑھا ہو جاتا ہے اور گر بھی جاتا ہے۔
۶۔پودوں کے اندورنی اور بیرونی نظام میں بیگاڑ پیدا کرتا ہے اگر اس کی کمی ہو رہی ہوتو چاہے وہ سبزیات ہوں یا پھلدار پودے۔
۷۔پھل کے اندر نشانات پڑ جاتے ہیں جو تلخ ذائقہ رکھتے ہیں کڑوے بھی ہو جاتے ہیں۔ اور کچھ پھلوں میں نشانات کڑوے ہونے کے ساتھ سوراخ بھی ہو جاتے ہیں۔
۸۔ہمارے چارا جات میں سب سے اوپر والے پتے اکٹھے جُڑے رہتے ہیں دیر سے کھلتے ہیں۔
*کیلشیم کی پودں کے نئے پتوں میں کمی نظر آتی ہے یا پرانے پتوں میں؟*
کیلشیم کی جب پودوں میں حرکت دیکھتے ہیں تو کیلشیم ایک ایسا غذائی اجزاء ہے جو Immobile ہے مطلب جب بھی اس کی کمی پودے میں آتی ہے نئے پتوں میں آتی ہے درمیان والے اور نیچے والے پتوں میں نہیں آتی۔۔
*کیلشیم کی زمین میں کیسی حرکت ہے؟*
جب ہم کیلشیم کی زمین میں حرکت کو دیکھتے ہیں تو یہ زمین میں Immobile ہے مطلب زمین میں ایک جگہ سے دوسری جگہ اس کی حرکت بہت ہی کم ہے۔
*وہ کونسے عوامل ہیں جو زمین میں کیلشیم کو متاثر کرتے ہیں؟*
۱۔وہ زمینیں جن کا پی ایچ لو ہوتا ہے وہاں کیلشیم کی کمی ہوتی ہے۔
۲۔جہاں پوٹاشیم کا لیول زیادہ ہو جائے وہاں پر کیلشیم متاثر ہوتی ہے اور پودے کو نہیں مل پاتی۔
۳۔جہاں نائٹروجن کا زیادہ استعمال کیا جائے جو ہمارے ہاں زیادہ تر ہوتا ہے وہاں پر کیلشیم پودوں کو نہیں مل پاتی۔
۴۔جب میگنیشیم کی مقدار غیر متوازن ہوتی ہے تو کیلشیم کی دستیابی کم ہونی شروع ہو جاتی ہے۔۔
۵۔ریتلی زمینوں میں کیلشیم کی دستیابی کم ہوتی ہے۔۔
نوٹ:اگر آپ ایسے کسی بھی مراحل سے گزر رہے ہیں تو کیلشیم کا استعمال ضرور کریں۔
جپسم جیسے کیلشیم سلفیٹ کہتے ہیں کیلشیم کا سستا اور بہترین سورس ہے دوسرا پلاسٹر جس سے سیلنگ کی چھتیں تیار کی جاتی ہیں وہ بھی کیلشیم کا سستا ترین سورس ہے۔
اب مزید ہم بات کریں گے نائٹروجن،فاسفورس اور پوٹاش پر۔۔۔جاری

01/09/2022

*31-اگست 2022*
*پنجاب کپاس/ پھٹی ریٹس*
فورٹ عباس
95-11200 آمد 3000 من
فقیروالی
9000-10500 آمد 10000 من
ڈونگہ بونگہ
9000-10500 آمد 8000 من
یزمان
آمد 8000 من 9000-11000
تونسہ
9000-9600 آمد 500 من
فتح پور
8000-9000 آمد 600 من
ڈی جی خان
75-9000 آمد 4000 من
چوک منڈا
7000-9500
لیہ
8500-9000 فیکٹری ریٹ
کروڑ پکا
7000-10000 آمد 1000 من
خانیوال
8000-10000 آمد 3000 من
علی پور
7000-10000 آمد 1000 من
شہر سلطان/ہیڈ بیکنی
6000-8800 آمد 700 من
حاصل پور
93-9600 آمد 50000 من
-
عارف والا
close
-

24/08/2022

Fish farm 🐟

Address

Khanewal

Telephone

+923027817350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agriculture faram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Agriculture faram:

Share