19/03/2026
خوشاب کے محلہ صابر آباد سرور حیات کالونی میں آج ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فوجی محمد اسماعیل، جو ایف سی کوئٹہ سے ریٹائر ہوئے تھے، نے اپنی ساری جمع پونجی مال مویشی کی خریداری میں لگا دی تھی۔
آج سحری کے وقت بارش کے دوران ان کے گھر میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ان کی پانچ قیمتی بھینسیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ اس واقعے نے محمد اسماعیل کو شدید مالی نقصان سے دوچار کر دیا ہے۔
متاثرہ شخص محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ:
"میرا سب کچھ ختم ہو گیا ہے، میں مکمل طور پر برباد ہو چکا ہوں۔"
انہوں نے Maryam Nawaz Sharif سے اپیل کی ہے کہ خدارا ان کی مالی امداد کی جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔
اہلِ علاقہ اور سماجی حلقوں نے بھی حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کی فوری مدد کی جائے۔