MRK MRK

اپنی وفات سے قبل، ایک والد نے اپنے بیٹے سے کہا،" میری یہ گھڑی میرے والد نے مجھے دی تھی۔ جو کہ اب 200 سال پرانی ھو چکی ھے...
31/12/2022

اپنی وفات سے قبل، ایک والد نے اپنے بیٹے سے کہا،" میری یہ گھڑی میرے والد نے مجھے دی تھی۔ جو کہ اب 200 سال پرانی ھو چکی ھے۔ لیکن اس سے پہلے کہ یہ میں تمھیں دوں کسی سنار کے پاس اس کو لے جاؤ اور ان سے کہو کہ میں اسے بیچنا چاہتا ھوں۔ پھر دیکھو وہ اس کی کیا قیمت لگاتا ھے۔"

بیٹا سنار کے پاس گھڑی لے گیا۔ واپس آ کر اس نے اپنے والد کو بتایا کہ سنار اسکے 25 ہزار قیمت لگا رہا ھے، کیونکہ یہ بہت پرانی ھے۔

والد نے کہا کہ اب گروی رکھنے والے کے پاس جاؤ۔ بیٹا گروی رکھنے والوں کی دکان سے واپس آیا اور بتایا کہ گروی رکھنے والے اس کے 15 سو قیمت لگا رھے ہیں کیونکہ یہ بہت زیادہ استعمال شدہ ھے۔

اس پر والد نے بیٹے سے کہا کہ اب عجائب گھر جاؤ اور انہیں یہ گھڑی دکھاؤ۔ وہ عجائب گھر سے واپس آیا اور پرجوش انداز میں والد کو بتایا کہ عجائب گھر کے مہتمم نے اس گھڑی کے 8 کروڑ قیمت لگائی ھے کیونکہ یہ بہت نایاب ھے اور وہ اسے اپنے مجموعہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

اس پر والد نے کہا،" میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتا ھوں کہ صحیح جگہ پر ھی تمھاری صحیح قدر ھو گی ۔ اگر تم غلط جگہ پر بےقدر کئے جاؤ تو غصہ مت ھونا۔ صرف وھی لوگ جو تمھاری قدر پہچانتے ہیں وھی تمھیں دل سے داد دینے والے بھی ھوں گے۔ اسلئے اپنی قدر پہچانو، اور ایسی جگہ پر مت رکنا جہاں تمھاری قدر پہچاننے والا نہیں۔"
✍️✍️✍️💓💓💓❤️❤️❤️M.R.K

21/12/2022
21/12/2022
21/12/2022

Malik Fiaz khakh adv

13/06/2022

Address

Sinawan Rod Ada 2 R
Kot Addu
MALIKRASHIDKHAKH

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MRK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category